سارہ خان
محفلین
اجزاء۔:
بیف ایک کلو۔
دہی ایک پاؤ۔
پسی سرخ مرچ دو چائے کے چمچے۔
کچا پپیتا دو کھانے کے چمچے باریک پسا ہوا۔
لہسن ادرک کا پیسٹ دو چائے کے چمچ۔
نمک حسبِ ضرورت۔
آئل حسبِ ضرورت۔
ترکیب۔
گوشت کے پسندے بنوا لیں ( ریشہ اور چربی نہ ہو ) گوشت کو دھو کر چھلنی میں رکھ دیں تاکہ پانی خشک ہو جائے۔دہی کو کسی کپڑے میں ڈال کر لٹکا کے رکھیں تاکہ دہی کا سارا پانی نکل جائے۔اب گوشت میں دہی ادرک لہسن کا پیسٹ اور کچا پپیتا نمک مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور گوشت کو چھ گھنٹے کے لئے فِرج میں رکھ دیں۔فرائی کرتے وقت پین میں تھوڑا سا آئل ڈال کر پسندے پین میں پھیلا دیں ایک وقت میں پانچ سے چھ پسندے فرائی کریں پسندوں کا پانی خشک ہو جائے تو اُلٹ پلٹ کر پسندے سرخ کر کے نکال لیں۔ہر بار پسندے ڈالنے سے پہلے پین کو اچھی طرح صاف کرکے آئل ڈال کر پسندے فرائی کریں۔