فانٹ کی پریشانی

شکیب

محفلین
ارجنٹ مدد درکار
1۔ میں نے ایک ٹیمپلیٹ لگائی ہے جس میں بلاگ پر نوٹو گوگل فانٹ استعمال کیا ہے (ان کے لیے جن کے پی سی میں اردو فانٹس نہیں ہیں)۔ کل تک سارے کام ہوگئے تھے، کچھ ہی باقی تھا جسے سوچا تھا کہ آپ لوگوں سے پوچھ لوں گا۔۔۔ لیکن،
جس پی سی پر میں کام کررہا ہوں وہاں اردو فانٹس وغیرہ نہیں ہیں۔ چنانچہ بلاگ نوٹو میں نظر آرہا تھا، اب اس پی سی کے لیے جہاں اردو انسٹال ہو، تو انہیں فانٹ نستعلیق نظر آنا چاہیے۔۔۔اس کے لیے جہانزیب بھائی والی کتاب کی مدد سے یوں کیا کہ جہاں جہاں فانٹس تھے، انہیں بدل ڈالا، اور ٹیمپلیٹ محفوظ کرلی۔
مسئلہ اب انتہائی دردناک ہے۔۔۔ کہ نستعلیق فانٹ انسٹالڈ پی سی پر تو نستعلیق نظر آرہا ہے۔۔۔لیکن نوٹو نظر آنا بند ہوگیا ہے (ان کے لیے جن کے پی سی میں اردو فانٹس نہیں ہیں) میں جس پی سی پر کام کررہا ہوں، اس میں بھی نہیں دکھا رہا ہے۔ چوکور والا عربی رسم الخط دکھا رہا ہے۔

میں نے پچھلی ٹمپلیٹ ، حتی کہ بالکل پہلے والی ٹمپلیٹ بھی استعمال کرکے دیکھ لی، لیکن نوٹو اب کہیں نہیں دکھا رہا۔۔۔۔مدد پلیز
ابن سعید نبیل تجمل حسین
بے حد مشکور رہوں گا۔ جزاکم اللہ۔
۔
2۔(پہلا مسئلہ حل ہونے کے بعد۔۔۔اس سے قبل ہرگز نہیں)
دوسری پریشانی( یا استفسار کہہ لیں) یہ ہے کہ ۔ ہوم پیج پر الگ الگ پوسٹ کرنے پر جس طرح الگ الگ پوسٹ دکھائی دیتی ہے، کیا ہمارے بنائے ہوئے پیجز پر بھی یہ صورت ممکن ہے؟
میں مثال سے واضح کرتا ہوں۔ بلاگ کے ہوم پیج پر صرف نئی میگزین پوسٹ کرنا چاہتا ہوں جو آپ دیکھ رہے ہوں گے۔ دو الگ الگ پوسٹ اس کی بن گئی ہے۔۔۔۔
اور اداریہ کے پیج پر بھی اداریہ 1 کی الگ پوسٹ اور اداریہ 2 کی الگ پوسٹ بنانا ہے۔۔۔اس کے لیے پلیز مدد کردیں۔
شکریہ۔ جزاکم اللہ
 

شکیب

محفلین
نایاب ارے بھائی قیوں مزاخ قرتے ہو۔۔۔ یہاں جواب کے لیے جان اٹکی ہے، اور آپ معلوماتی قرار دے رہے ہو۔:D
کوئی بھائی مدد کرسکتا ہو تو آپ بھی ٹیگ کردیں پلیز۔
 

نایاب

لائبریرین
نایاب ارے بھائی قیوں مزاخ قرتے ہو۔۔۔ یہاں جواب کے لیے جان اٹکی ہے، اور آپ معلوماتی قرار دے رہے ہو۔:D
کوئی بھائی مدد کرسکتا ہو تو آپ بھی ٹیگ کردیں پلیز۔
میرے محترم بھائی
میرے نزدیک آپ نے علم کی شمع روشن کی ہے ۔ اپنی مشکل اک سوال کی صورت
ان شاء اللہ جواب مل جائے گا آپ کو ۔ اور میری معلومات میں اضافہ ہوجائے گا ۔۔
بہت دعائیں
 
موجودہ ٹیمپلیٹ میں ہمیں کہیں نوٹو نستعلیق یا کسی اور نستعلیق فونٹ کا ذکر تک نظر نہیں آیا۔ آپ یہاں بس اتنا بتا دیں کہ فونٹ فیملی سی ایس ایس پراپرٹی کو کیسے ڈیفائن کر رہے ہیں۔ :) :) :)
 

شکیب

محفلین
یہ بنی بنائی ٹمپلیٹ تھی، جو نوٹو نستعلیق اٹھا رہی تھی۔ لیکن کل جب میں نے فانٹ کے ساتھ مذکورہ چھیڑ چھاڑ(پوسٹ 1 دیکھیں) کی، تو پتہ نہیں کیا ہوگیا۔

اب جیسی ٹمپلیٹ ہے، کیا اس میں نوٹو امبیڈ کردیجیے بھائی۔۔۔بڑی مہربانی۔۔۔ درکار ہو تو میں اصل سورس ٹمپلیٹ بھی اپلوڈ کردوں؟ یا پھر یہاں سے لے لیں۔
 
اس میں جو سی ایس ایس فائل استعمال ہوئی ہے وہ ڈراپ باکس پر ہوسٹیڈ ہے اور بہت زیادہ بپلک ٹریفک کی وجہ سے ڈراپ باکس نے اسے ڈسیبل کر دیا ہے۔ :) :) :)
 

شکیب

محفلین
ابھی میں قیا قرسکتا ہوںبھائی! مجھے تو رونا آرہا ہے۔۔۔ یہ گوگل کی خرابی ہے؟ کیا فانٹ ڈاؤنلوڈ کرکے میں اسے کچھ کرسکتا ہوں؟

مسئلہ کا کوئی حل!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
 

شکیب

محفلین
ڈراپ باکس کی بحالی پر کیا سب درست ہوجائے گا؟
اور کیا بلاگ اسپاٹ پر نفیس نستعلیق امبیڈ نہیں کرسکتے۔۔۔اردو پوائنٹ ڈاٹ کام والوں کی طرح؟
 
ڈراپ باکس پر جو فائل ہے اس کی ہم نے شکل ہی نہیں دیکھی تو اس پر کوئی تبصرہ کیسے کر سکتے ہیں۔ :) :) :)
آپ یقیناً نفیس نستعلیق امبیڈ کر سکتے ہیں، بس آپ کو وہ فونٹ کہیں کسی ایسی جگہ ہوسٹ کرنی ہوگی جہاں سے اسے پبلکلی ایکسس کیا جا سکے۔ :) :) :)
 

شکیب

محفلین
آپ یقیناً نفیس نستعلیق امبیڈ کر سکتے ہیں۔
اس کا پراسیس بتاسکتے ہیں۔یا کہیں لکھا ہوا ہو انگریزی ہی سہی، تو ڈائرکٹ کردیں۔
بس آپ کو وہ فونٹ کہیں کسی ایسی جگہ ہوسٹ کرنی ہوگی جہاں سے اسے پبلکلی ایکسس کیا جا سکے۔ :) :) :)
ایسی جگہ کہاں ملے گی؟ مجھے تو ڈراپ باکس پر بھی ڈائرکٹ لنک ابھی تک معلوم کرنا نہیں آیا، سنا ہے نئے یوزرس کو وہ گرم لنکنگ کی سہولت نہیں دیتا۔
 
اس کا پراسیس بتاسکتے ہیں۔یا کہیں لکھا ہوا ہو انگریزی ہی سہی، تو ڈائرکٹ کردیں۔
سی ایس ایس فونٹ امبیڈنگ کو گوگل فرما لیتے تو یہ سوال کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔ شاید محفل میں بھی کہیں اس پر لڑی موجود ہو نیز اردو بلاگروں میں سے کچھ نے اس بارے میں مضامین لکھ رکھے ہیں۔ بہر کیف فی الحال آپ یہ ربط ملاحظہ فرما لیں۔ :) :) :)
 

شکیب

محفلین
ابن سعید بھائی ابھی ابھی ایک تجربہ کیا ہے۔ بقیہ جن بلاگز پر نوٹو کا استعمال ہوا ہے، وہاں سب درست دکھا رہا ہے۔۔۔ یہ دیکھیں۔۔۔۔
اور یہ ٹیسٹ پیج بھی۔
اس کے بعد جب ایک دوسری ٹمپلیٹ استعمال کی (ڈائنامک ویوز کی) تو اس پر بھی نوٹو چل گیا۔۔۔۔۔ یعنی مسئلہ میری ہی ٹمپلیٹ میں ہے۔
براہ کرم آپ ٹمپلیٹ دیکھ کر مسئلہ بتاسکتے ہیں؟

برائے توجہ: تجمل حسین اسد
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
اپنی ٹمپلیٹ میں
کوڈ:
<link href='http://dl.dropboxusercontent.com/s/tzb0wc7xe1otak6/ufont.css' media='screen' rel='stylesheet' type='text/css'/>
کو
کوڈ:
<link href='http://fonts.googleapis.com/earlyaccess/notonastaliqurdudraft.css' rel='stylesheet' type='text/css'/>
سے تبدیل کر دیں۔ پھر جس فونٹ کو بدلنا ہو اس کے نام کی جگہ 'Noto Nastaliq Urdu Draft' لکھ دیں۔
 

شکیب

محفلین
میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ پہلے کیوں درست آرہا تھا، اب کس نے اس ٹمپلیٹ کو کاٹ لیا ہے۔ اصل والی بھی نہیں اٹھا رہی نوٹو نستعلیق۔:biggrin::biggrin::biggrin::confused1:
 
Top