فانٹ پروگرامنگ

الف نظامی نے 'ٹائپو گرافی اور خطاطی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 7, 2008

  1. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,401
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    فانٹ سازی سے متعلقہ پروگرامنگ کے بارے میں معلومات درکار ہیں۔
     
  2. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,810
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    تم کس پروگرامنگ کے بارے میں بات کر رہے ہو؟
    فونٹ‌ سازی میں براہ راست پروگرامنگ کی ضرورت تو نہیں ہوتی، البتہ کچھ کام خود کار طریقے سے کرنے کے لیے کچھ ٹول لکھے جا سکتے ہیں۔
    ویسے اگر فونٹ فائلز میں براہ راست ترمیم مقصود ہو تو اس کے لیے کئی لائبریریز موجود ہیں۔ اس کی ایک مشہور مثال پائتھون کی ٹی ٹی ایکس لائبریری ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,401
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    شکریہ نبیل۔
    میں اس تناظر میں پوچھ رہا تھا
    اس کی مزید وضاحت کیجیے گا۔
     
  4. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,810
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    اس کی ایک مثال یہ ہے کہ ہر ترسیمہ کے لک اپس خود سے لکھنے کی بجائے ایک سکرپٹ لکھ دی جائے جو تمام لک اپس جنریٹ کر دے۔ اس کے علاوہ فونٹ میں گلفس کو سورٹ کرنے، ایک سے زیادہ فونٹس کی اشکال ایک فونٹ میں اکٹھا کرنے جیسے کاموں کے لیے بھی سکرپٹس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
    فونٹ لیب میں بھی ایک آٹومیشن انٹرفیس ہے جو کہ پائتھون پروگرامنگ لینگویج پر مبنی ہے۔ اس کے ذریعے بھی فونٹ‌ لیب کو آٹومیٹ کرنے کے لیے پائتھون کی سکرپٹس لکھی جا سکتی ہیں اور انہیں فونٹ لیب کے اندر سے رن کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے فونٹ لیب کے آبجیکٹ ماڈل کا علم ہونا ضروری ہے اور اس سلسلے میں کوئی اچھی ڈاکومنٹیشن موجود نہیں ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  5. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,401
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
  6. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,810
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    اس ربط پر کچھ اس سمت میں کام ہوا ہوا ہے لیکن یہ ایک علیحدہ اطلاقیہ ہے جو فونٹ میں براہ راست انفارمیشن نہیں لکھتا بلکہ یوزر انٹرفیس پر لک اپ کی قدر فراہم کرتا ہے، جبکہ ٹی ٹی ایکس یا اس طرح کی دوسری لائبریریز کے ذریعے براہ راست ٹروٹائپ فونٹ فائل (ttf) میں ہی فونٹ کی مختلف ٹیبلز جنریٹ کی جا سکتی ہیں۔
    میں نے ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں اس طرح کے کچھ پروگرام لکھے تھے۔ انہیں بھی کبھی یہاں پیش کروں گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    بہت خوب جناب۔۔۔۔ آپ اس وقت یقینا بہت سے پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔ میری خواہش تھی کہ وقت نکال کر شاکر کےاطلاقیے پر مزید کام ہوتا۔ خیر، اگر نظامی بھائی اس فیلڈ میں ہاتھ پاؤں چلانا چاہتے ہیں تو اس سے بڑی خوشخبری اور کیا ہوگی۔ نظامی کیا آپ شاکر کے اطلاقیے پر مزید کام کر سکتے ہیں؟ میرے پاس اس نسخ لک اپس جنریٹر کو نستعلیق لک اپس جنریٹر میں کنورٹ کرنے کا آئیڈیا ہے۔ اگر اس سلسلے میں اس پروگرام کا سورس درکار ہو تو وہ شاکر سے پوچھ کر آپکو مہیا کیا جا سکتا ہے۔۔۔ کیا رائے ہے آپکی؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,081
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    یہ سورس میں عبد المجید کو مہیا کرچکا ہوں۔ ان سے لیا جاسکتا ہے۔ میری عدیم الفرصتی کہ اس پر باوجود کوشش کے ذرا بھر بھی کام نہیں کرسکا۔
     
  9. عبدالمجید

    عبدالمجید محفلین

    مراسلے:
    933
    دوست بھائی اطلاقیہ کی سورس کیلئے آپکا شکریہ میں‌خود بھی آجکل اسپر کام کرنے کی کوشش میں لگا ہوں‌لیکن کیا کروں کہ ایک ہی وقت میں کئی پروجیکٹس چلانے کی چکر میں کوئی نہ کوئی پروجیکٹ سست روی کا شکار ہوجاتا ہے اب آپ نے اجازت دے ہی دی اگر الف نظامی صاحب اس اطلاقیہ پر کام کرنا چاہے تو ہمیں خوشی ہوگی کہ یہ کام بھی مکمل ہوسکے
     
  10. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,081
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    بھائی یہاں کسی اجازت کی‌ضرورت نہیں۔ جس کو جو چاہیے وہ استعمال کرے۔ یہ سب کونسا کسی نے قبر میں لے کر جانا ہے۔ آخر اردو کی ترقی کے لیے ہی سب محنت کوشش کررہے ہیں۔ بلااجازت چلائیں‌ اسے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    شکریہ شاکر ۔۔۔۔۔۔ نظامی بھائی فی الحال ایک اور پراجیکٹ میں مصروف ہیں۔ جونہی وہ مکمل ہوتا ہے، آپکے اطلاقیے کو نستعلیقی فانٹس کیلئے تیار کرنے کی مشق کریں گے :idea:
     
  12. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,810
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    عارف، نسخ کے لک اپ نستعلیق کے لک اپس میں کیسے کنورٹ کیے جا سکتے ہیں۔ اگر یہاں requirements بیان کی جائیں تو شاید میں بھی اس سلسلے میں کچھ کرنے کے بارے میں سوچنے کے بارے میں سوچوں گا۔:cool:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  13. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    نیکی اور پوچھ پوچھ! :) میں آپ کو ابھی ریکوائرمنٹس ارسال کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. عبدالمجید

    عبدالمجید محفلین

    مراسلے:
    933
    نبیل بھائی آپکی اسی سوال کا بڑی بیتابی سے انتظار تھا ۔ :grin:
     

اس صفحے کی تشہیر