فاسٹ فوڈ دماغ کی خطرناک بیماری الزائیمر کو جنم دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، تحقیق

زین

لائبریرین
فاسٹ فوڈ دماغ کی خطرناک بیماری الزائیمر کو جنم دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جدید طبی تحقیق
سٹاک ہوم ................سویڈن میں ہونے والی ایک جدید طبی تحقیق کے مطابق فاسٹ فوڈ جہاں دیگر متعدد مہلک امراض کا باعث بن رہا ہے وہاں دماغ کی خطرناک بیماری الزائیمر کو جنم دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ الزائیمر سے متعلق تحقیقی مرکز میں جب چوہوں کی خوراک میں بازاری کھانے اور فاسٹ فوڈ کو شامل کیا گیا تو ان میں الزائیمر کی علامات ابھرتی دکھائی دیں۔ طبی ماہرین نے دیکھا کہ جن غذاﺅں میں چربی، شوگر اور کولیسٹرول بڑھانے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں ان سے دماغ کے ایک مخصوص حصے میں تبدیلی آنے لگتی ہے اور اس حصے کا تعلق یادداشت کے ساتھ ہوتا ہے۔ طبی ماہرین نے مزید بتایا کہ ان غذاﺅں کی وجہ سے ایک جین اے پی او-ای فور (apo-E4) متحرک ہو کر دماغی تیدیلیوں کو متحرک کر دیتا ہے۔ طبی ماہرین نے کہا کہ دنیا کی 15 سے 20 فیصد آبادی فاسٹ فوڈ غذاﺅں کی وجہ سے اس خطرے سے دوچار ہے۔
 
Top