فاخرہ بتول۔ تبصرے اور تجاویز

الف عین

لائبریرین
یہاں فاخرہ بتتول کی دو کتابیں شامل ہو چکی ہیں۔ ایک محبت کی نہیں تم نے۔ ضبط کی ٹائپ کی ہوئ، اور ایک راجہ صاحب کی کہو وہ چاند کیسا تھا“
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=7371
ان محترمہ کا اب تک میں نے نام بھی نہیں سنا تھا۔ لیکن کاپی رائٹ کا سوال ان کی کتابوں پر بھی اٹھنا چاہیے کہ میں نہیں سمجھتا کہ یہ کتابیں آزاد ہو چکی ہوں۔ ایک ترکیب تو یہ ہے کہ ان دونوں کتابوں کو اسی طرح ملا دیا جائے جس طرح میں نے فیض کے مجموعے ملا کر ایک ای بک بنا کر اپنی سائٹ پر رکھی ہے لفظ لفظ کے نام سے۔ لیکن اس میں یہ مسئلہ ہے کہ کہو وہ چاند کیسا تھا میں ساری مکالماتی شاعری ہے، کچھ اور مزید شاعری بھی انٹر نیٹ پر مختلف فورمس میں دستیاب ہے۔ احباب کا اس ضمن میں کیا خیال ہے؟
 

راجہ صاحب

محفلین
سرکار اگر عدیم ہاشمی اور فاخرہ بتول کے دونوں مضامین ہٹا کر ای بک تیار کروں تو کیا ٹھیک رہے گا ؟

ساتھ میں نظموں کی ترتیب بدل دیتا ہوں
 

الف عین

لائبریرین
کیا مجھ سے مخاطب ہیں؟ میں تو رعایا ہوں بھئ، سرکار ورکار سے میرا کچھ سر و کار نہیں۔
بہر حال میں‌بات سمجھ نہیں سکا۔
ای بک میں ضروری نہیں کہ ساری تخلیقات شامل ہوں، دو کتابوں کی چار پامچ بھی ممکن ہیں۔ میرا یہی ارداہ ہے، اگرچہ میری سائٹ پر صرف ایک انتخاب کا ذکر فی الحال کیا ہے۔
اگر بنا رہے ہوں تو مجھ کو ای میل کر دیں۔ نہ ہو تو ذ پ سے دے دیتا ہوں
 

الف عین

لائبریرین
میرا فاخرہ بتول سے ربط ہو چکا ہے۔ ان کی اجازت سے ان کی شاعری کی ای بکس بنا رہا ہوں، مختلف ذرائع سے حاصل کی ہوئی۔
عدیم ہاشمی کی بھی ای بک راجہ صاحب نے بنائی یا نہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ راجا صاحب۔
لیکن میں نے پہلے ہی ’کہو وہ چاند۔۔۔‘ کا نام بدل کر ’کہنی سننی‘ نام کی ای بک بنا دی ہے، اور دوسری کتابوں کے یوں نام دئے ہیں۔
ٹوٹے لفظوں میں
محبت اک جزیرہ ہے
محبت خواب جیسی ہے
عدیم ہاشمی کے کلام کی کچھ پیش رفت۔ لیکن ان کی اجازت کی کوئی صورت۔ میرے علم کے مطابق عدیم عالمِ عدم میں ہیں!!
 

فرخ منظور

لائبریرین
شکریہ راجا صاحب۔
لیکن میں نے پہلے ہی ’کہو وہ چاند۔۔۔‘ کا نام بدل کر ’کہنی سننی‘ نام کی ای بک بنا دی ہے، اور دوسری کتابوں کے یوں نام دئے ہیں۔
ٹوٹے لفظوں میں
محبت اک جزیرہ ہے
محبت خواب جیسی ہے
عدیم ہاشمی کے کلام کی کچھ پیش رفت۔ لیکن ان کی اجازت کی کوئی صورت۔ میرے علم کے مطابق عدیم عالمِ عدم میں ہیں!!

اعجاز صاحب۔ عدیم ہاشمی کے کلام کی اجازت کے لئے بھی آپ فاخرہ بتول صاحبہ سے رابطہ کیجیے کیونکہ فاخرہ بتول، عدیم ہاشمی کی ہی شاگردہ ہیں۔
 
Top