فائر فاکس 7

شہزاد وحید

محفلین
فائر فاکس 7 کی ریلیز کے ساتھ ہی میں فائر فاکس پر واپس آگیا ہوں (اس دوران میں اوپیرا استعمال کرتا رہا تھا)۔ اس ریلیز کے ساتھ ہی فائر فاکس نے تمام گلے دور کر دئیے ہیں یعنی بھاری میموری استعمال کرنا، سکرولنگ کے دوران اٹکنا اور جا بجا مصیبتیں جو کم طاقت کے کمپیوٹرز کی صحت پر کچھ زیادہ ہی اثر انداز ہوتی تھیں۔ اب بھاری سے بھاری ویب سائیٹ بہت مزے سے کھل رہی ہے۔ لگتا ہے فائر فاکس نے اپنی براؤزر ٹیکنالوجی میں کچھ میجر اپ ڈیٹس کیے ہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
اور ساتھ ہی فائر فاکس بیٹا 8 بھی مارکیٹ میں آ گیا ہے۔ :)

یہ تو وہ طے کئے بیٹھے تھے لیکن فائر فاکس فور کے بعد لگا تار ورژن جاری کیئے جائیں گے۔ پہلے جو اپڈیٹس وہ پوائنٹس کی صورت میں کرتے تھے مثلا 3.1 کا اپڈیٹ 3.2، اب وہ اپڈیٹ نمبرز کی صورت میں کر رہے ہیں یعنی فائر فاکس 5 کا اپڈیٹ فائر فاکس 6 اور اس کا اپڈیٹ فائر فاکس 7۔ یہ فائیو، سکس اور سیون ورژن تو لگ بھگ لگاتار ہی آئے ہیں۔ لگتا ہے گوگل کروم سے ریس لگائی ہیں انہوں نے۔ :)
 
ابو یاسر

محفلین
ابھی بھی کافی سلو ہے
نیز میرا نارٹن اینٹی والا جب بھی فائر فاکس چلتا ہے ایک ہی میسج دیتا ہے
کہ فائر فاکس سب سے زیادہ میموری استعمال کر رہا
 
شہزاد صاحب اور ابن سعید بھیا یہ بتائیں کہ بندہ کے پاس فائر فاکس 6 ہے بندہ اس کو کیسے اپ ڈیٹ کرے اور اگر یہ اپ ڈیٹ نہیں ہوسکتی ہے تو بھی بتا دیں تاکہ فائر فاکس 7 ڈاون لوڈ کرلوں۔
دوسری بات یہ ہے کہ میرے پاس 1800mbپروسیسر ہے بندہ کے لیئے فائر فاکس 7 کا استعمال کیسا رہے گا۔
 
دوست

محفلین
1800 گیگا ہرٹرز کہنا چاہ رہے ہیں شاید؟
فائرفاکس کی اپڈیٹ کے لیے ہیلپ سے اباؤٹ فائرفاکس میں چلے جائیں۔ اس کے کھلتے ہی خودبخود اپڈیٹ شروع ہو جائے گی۔
 
شہزاد صاحب اور ابن سعید بھیا یہ بتائیں کہ بندہ کے پاس فائر فاکس 6 ہے بندہ اس کو کیسے اپ ڈیٹ کرے اور اگر یہ اپ ڈیٹ نہیں ہوسکتی ہے تو بھی بتا دیں تاکہ فائر فاکس 7 ڈاون لوڈ کرلوں۔
دوسری بات یہ ہے کہ میرے پاس 1800mbپروسیسر ہے بندہ کے لیئے فائر فاکس 7 کا استعمال کیسا رہے گا۔

فائرفاکس کے تازہ ترین نسخے کا ربط۔
 
شہزاد وحید

محفلین
شہزاد صاحب اور ابن سعید بھیا یہ بتائیں کہ بندہ کے پاس فائر فاکس 6 ہے بندہ اس کو کیسے اپ ڈیٹ کرے اور اگر یہ اپ ڈیٹ نہیں ہوسکتی ہے تو بھی بتا دیں تاکہ فائر فاکس 7 ڈاون لوڈ کرلوں۔
دوسری بات یہ ہے کہ میرے پاس 1800mbپروسیسر ہے بندہ کے لیئے فائر فاکس 7 کا استعمال کیسا رہے گا۔

بلکل صحیح رہے گا۔ آپ استعمال کر کے اپنا تجربہ یہاں شیئر کریں۔ 1800 میگا ہرٹرز پر فائر فاکس 7 پچھلے ورژنز سے بہتر چلنا چاہیے۔ اور چاہے تو فائر فاکس سکس کو اپڈیٹ کر لیں یا پھر اسے ریمو کے فائر فاکس 7 نئے سرے سے انسٹال کر لیں۔
 
شہزاد صاحب آپ بتائیں کہ میں اس فائر فاکس 6 کو کیسے اپڈیٹ کروں کیونکہ Helpکے بٹم میں تو کوئی آپشن نہیں ہے۔ آپ پلیز کوئی لنک سینڈ کریں تاکہ 7 کو ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرسکوں
 
شہزاد وحید

محفلین
ابھی بھی کافی سلو ہے
نیز میرا نارٹن اینٹی والا جب بھی فائر فاکس چلتا ہے ایک ہی میسج دیتا ہے
کہ فائر فاکس سب سے زیادہ میموری استعمال کر رہا

میں نے اوپیرا اور فائر فاکس کا میموری یوزیج کے معاملہ میں موازنہ کیا ہے۔ فائر فاکس ۷ قریب تیس سے چالیس فیصد زیادہ میموری استعمال کر رہا ہے۔ جو کہ پچھلے ورژنز سے کافی بہتر ہے۔ لیکن اگر فائر فاکس کے دوسرے فوائد کو دیکھا جائے تو اتنی قربانی دینے میں کوئی مضائقہ نظر نہیں آتا۔ اوپیرا پر تو محفل کا اردو پیڈ بھی کام نہیں کرتا۔ انگلش پیڈ سلیکٹ کر کے لکھنا پڑتا ہے۔ اور آئی ڈی ایم کی کمپیٹبلٹی بھی اوپیرا کے ساتھ اتنی ٹھیک نہیں۔ لیکن خیر اوپیرا نے بھی پچھلے کچھ ورژنز میں اتنی بہتری لائی ہے کہ اب فائر فاکس سے کسی بھی طرح سے کم نہیں ہے۔ ایک سے بڑھ کر ایک پراڈکٹس ہیں دونوں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
شہزاد صاحب آپ بتائیں کہ میں اس فائر فاکس 6 کو کیسے اپڈیٹ کروں کیونکہ Helpکے بٹم میں تو کوئی آپشن نہیں ہے۔ آپ پلیز کوئی لنک سینڈ کریں تاکہ 7 کو ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرسکوں

آپ چھوڑے ہیلپ کے بٹن کو۔ ذیل کے لنک سے فائر فاکس سات کا انسٹالر اتاریں اور اسے رن کر دیں۔ انسٹالر خود ہی پچھلے ورژن کو اپ ڈیٹ کر دے گا۔

Top