فائر فاکس میں اردو لکھنا

دوست

محفلین
آداب
میں نے حسبِ ہدایات فائر فاکس میں اردو کی تنصیب کی تھی اس کو اردو پڑہنے کے ساتھ لکھنے کے قابل بھی بنایا تھا لیکن اب اس میں پرانا مسئلہ پھر ہو گیا ہے اس نے اردو میں لکھنا بند کر دیا ہے اردو انگریزی ہر صورت انگریزی ہی۔ حالانکہ تمام سیٹنگ وہ ھی ہے یعنی۔۔۔۔۔۔۔۔
تاہوما فونٹ
اور
UTF-8 کوڈنگ
(میرے پاس پہلے فائر فاکس 1.0.6تھا جس کو میں نے 1.0.7سے اپڈیٹ کر لیا مگر اب کسی پر بھی اردو نہی لکھی جاتی).
مہربانی کر کےاس کا کوئی حل بتا دیں ۔
 

دوست

محفلین
آپریٹنگ سسٹم آپکی کہ توقع کے عین مطابق ونڈوز ٩٨ ہے۔ جس کے بارے کم از کم اردو کے سلسلے میں کوئی گارنٹی نہیں دی جاسکتی۔
 

جیسبادی

محفلین
فائرفاکس میں اردو ویب پیڈ کے ساتھ یہ مسلئہ میں نے بھی دیکھا ہے کہ عنوان کے ڈبے میں تو اردو لکھتا ہے مگر پیغام کے ڈبے میں نہیں۔ فی الحال اس کے حل یوں ہیں
ا) یونی پیڈ میں لکھو اور فورم کے ٹیکسٹ باکس میں کاپی، چسپاں کر لو۔
۲) فائرفاکس کلیدی تختہ کا بوکمارکلٹ استعمال کرو۔ تفصیل یہاں ملاحظہ کرو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ حضرات ذرا چند دن انتظار کرلیں، انشاءاللہ ویب پیڈ فائرفاکس پر ٹھیک چلنے لگے گا۔ آج کل میں اسی کی بگ فکسنگ میں لگا ہوا ہوں۔
 
کیا چیز

دوست نے کہا:
آپریٹنگ سسٹم آپکی کہ توقع کے عین مطابق ونڈوز ٩٨ ہے۔ جس کے بارے کم از کم اردو کے سلسلے میں کوئی گارنٹی نہیں دی جاسکتی۔


دوست کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ کیا چیز آپ کو ونڈوز 98 سے آگے بڑھنے سے روک رہی ہے؟
 

دوست

محفلین
وجہ یہ ہے کہ

جناب عالی عرض یہ ہے کہ ونڈوز ٩٨ استعمال کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم بابے آدم کے زمانے کا پی سی استعمال کر رہے ہیں یعنی پی ١۔ اب آپ سمجھ دار ہیں کہ ونڈوز ٩٨ سے آگے کیوں نہی جاسکتے ہم ہماری کٹیا میں بڑے بڑے آپریٹنگ سسٹم آہی نہیں سکتے۔ :pagaldil:
 
Top