فائر فاکس ایڈ ان کی مدد سے ویب سائٹس کو اپنی مرضی کے فانٹ میں دیکھنا؟

راقم

محفلین
السلام علیکم!
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا اردو محفل میں کوئی ایسا دھاگا پہلے سے موجود ہے جس میں بتایا گیا ہو کہ بی بی سی، اردو محفل یا کوئی اور اردو ویب سائٹ جو نسخ فانٹ کا استعمال کرتی ہوں ان کو فائر فاکس براؤزر میں اپنی مرضی کے نستعلیق فانٹ میں کیسے دیکھا جا سکتا ہے؟
اگر نہیں، تو میرے پاس اس کا ایک آسان نسخہ ہے جس کی تفصیل میں ایک دو دن میں یہاں شیئر کر سکتا ہوں۔ تا کہ دیگر احباب بھی اپنی مرضی کے نستعلیق فانٹ میں ان ویب سائٹ کو دیکھ سکیں۔
یہ نسخہ فانٹ ری پلیسر کی صورت میں دستیاب ہے۔
والسلام
 

میم نون

محفلین
میری نظر سے تو ایسا کوئی دھاگہ نہیں گزرا۔
اگرآپ کو تلاش کرنے پر نہیں ملا تو نیا دھاگہ کھول لیں، اور اگر پہلے سے کوئی دھاگہ موجود ہوا تو منتظمین ان دونوں کو اکٹھا کر دیں گے۔
آخر کو منتظمین کو بھی تو کچھ کام دیا جائے، سارہ دن سوچتے رہتے ہیں کہ کیا کریں :laugh:
 

راقم

محفلین
ہمیں لارا لگا کر خود کہاں غائب ہو گئے؟

عارف کریم بھائی السلام علیکم
میں نے نہ ہی لارا لگایا اور نہ ہی غائب ہوا۔ ادھر ہی آوارہ گردی کرتا رہتا ہوں۔
آپ یہ دھاگا دیکھیے اور بتائیے کہ میں نے لارا لگایا ہے؟
 
Top