فائر فاکس اردو اپڈیٹ برائے لینکس

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

کل کئیے گئے وعدے کے مطابق آج لینکس کے لئے فائر فاکس کی اردو اپڈیٹ پیش کر رہا ہوں جو کہ نہایت آسان ہے، تو جناب لینکس والے حضرات سب سے پہلے بطور 'روٹ' لاگ ان ہوں اور مندرجہ ذیل ڈائریکٹری میں پہنچ جائیں:

/usr/lib/firefox/chrome/en-US

یہاں locale نامی صرف ایک ہی فولڈر نظر آئے گا، اسے حذف کردیں اور ذیل میں سے اردو اپڈیٹ کی zip فائل ڈاونلوڈ کریں اور اسے انزیپ کردیں جس کے نتیجے میں locale نامی ایک فولڈر نمودار ہوگا اسے مذکورہ ڈائریکٹری میں کاپی کردیں اور قصہ ختم.. اب فائر فاکس کو چلائیں یہ اردو ہوچکا ہوگا..

ڈاونلوڈ:
موزیلا فائر فاکس 2.0.0.2 اردو اپڈیٹ برائے لینکس

واللہ الموفق
 

نعمان

محفلین
لینکس استعمال کرنے والے، ڈیلیٹ کرنے کے بجائے بہتر ہوگا کہ پہلے سے موجود en-US فولڈر کا بیک اپ بنالیں تاکہ اگر چاہیں تو بعد میں اس پر واپس آسکیں۔
 
بہت خوب۔ اگر اجازت دیں تو اس کو موزیلا ترجمہ کے ساتھ ملا کر فائر فاکس کی بلڈ میں ڈال دیا جائے تاکہ موزیلا والے اردو بلڈ کو ممکن کر سکیں؟

اپنا پورا نام بھی بتا دیں تا کہ آپ کا نام مترجم کے طور پر لکھا جائے۔

بہت شکریہ اور اللہ تعالٰی آپ کو جزا دے۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اکبر صاحب حاضری لگانے کا شکریہ.. آپ کو یقیناً اس کی اجازت ہے، اور میں چاہتا بھی یہی تھا مگر میرے خیال سے اس میں ابھی وقت ہے کیونکہ ترجمہ ابھی سو فیصد مکمل نہیں ہے، اور ابھی انسٹالر پیکج کا بھی ترجمہ کرنا باقی ہے، لیکن اگر آپ اسے فی الحال اسی طرح شامل کرواسکتے ہیں تو یہ اچھی بات ہوگی..

رہی بات میرے نام کی تو اپنے منہ میاں مٹھو کیا بننا.. :D لینکس پیکج کے ڈاونلوڈ پر نبیل بھائی نے میرا پورا نام جلی حروف میں لکھا ہے..

اس ضمن میں اگر کوئی تجویز ہو تو ضرور آگاہ کریں.

واللہ الموفق
 
Top