فائر فاکس۔ ٹوٹکا ۲

جیسبادی

محفلین
ویب کا سفر کرنے والوں کو دو گروہوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، ایک جو م۔س۔ ایکسپلورر استعمال کر رہے ہیں، دوسرے وہ روشن خیال لوگ جو فائرفاکس کرتے ہیں۔ سب لوگوں کو ویب یکساں نظر نہیں آتا۔ جو لوگ "ایڈ بلاک" فائرفاکس ایکسٹینشن کا استعمال کر رہے ہیں، وہ لوگ ایک دوسری دنیا کے مسافر ہیں۔ ان کو ویب صفحے کی کوئی چیز طبعیت پر ناگوار گزرے تو جھٹ اس پر پابندی لگا دیتے ہین اور وہ ناسور ہمیشہ کیلئے اُن سے دور ہو جاتا ہے۔ ایکسپلورر والے ایکسپلور تو کیا کریں گے، ویب کی اشتہاری کمپنیوں کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔ ادھر ایک کھڑکی خود بخود کھلی، ادھر کسی تصویر نے تھرکنا شروع کر دیا۔ قسمت کی خرابی سے کہیں کلک کر بیٹھے تو جاسوسی پروگراموں نے ان کے کمپوٹر میں بسیرا کر لیا۔

اقبال نے کیا خوب کہا ہے، اور کمال ہے کہ آج ویب پر صادق آ رہا ہے:
پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضا میں
کرگس کا جہاں اور ہے، شاھیں کا جہاں اور
 
Top