فائرفاکس کی "نفیس ویب نسخ فونٹ" بگ کے حق میں ووٹ ڈالو

جیسبادی

محفلین
فائرفاکس/لینکس میں "نفیس ویب نسخ فونٹ" نہیں دکھاتا۔ جبکہ دوسری GTK/pango عملیات مثلًا Gaim ان فونٹ کو ٹھیک دکھاتی ہیں۔ اس سلسلے میں بَگ رپٹ درج کرا دی جا چکی ہے۔ براہ کرم اس کے حق میں ووٹ ڈالو۔ طریقیہ یہ ہے:
بگزیلا پر جا کر رجسٹریشن کراؤ۔
بگ 321952 تلاش کرو۔ یہ نیچلے bug# ڈبے میں جہاں Find لکھا ہے، 321952 لکھو اور تلاش کرو۔
جب بگ کا صفحہ آئے تو "additional comments" کے اوپر "vote for this bug" کا ربط دبا کر ووٹ ڈالو۔
 
بہت خوب

بہت خوب جیسبادی اچھی طرف توجہ دلائی ہے آپ نے۔ کیا لینکس پہ ف ف کا یہ حال ہر او ٹی ایف فانٹ کے لئے ہے یا صرف نفیس۔

میں نے سنا ہے کہ آگے ف ف بھی گیکو سے پنگو پر منتقل ہوجائے گا۔ تب شائد یہ مسئلہ حل ہوسکے۔

ویسے آپ کے خیال میں نفیس والے لینکس سپورٹ میں کتنا سنجیدہ ہیں۔

نفیس تو ونڈوز میں بڑے مسئلے پیش کررہا ہے اور ابھی تک پریکٹیکل نہیں ہوپارہا۔ بہرحال توجہ دلانے کا شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی بالکل، اور بیچارے جاوا سکرپٹ ڈیویلوپرز پر تو شادی مرگ طاری ہورہی ہوگی کہ سالوں گیکو کے آگے ناک رگڑتے رہے، اب شامت اعمال پینگو کے نخرے اٹھانے پڑیں گے۔
 

جیسبادی

محفلین
شارق، میرے خیال میں لینکس کے فونٹ کے ساتھ اپنے مسائل ہیں، اس میں نفیس والوں کا قصور نہیں۔ "نفیس ویب نسخ" لینکس کی دوسری عملیات چونکہ دکھا دیتی ہیں اس لئے ف‌ف کو بھی دکھانا چاہیے۔ ایک دفعہ میں نے pango enabled ف‌ف بھی آزمایا تھا، مگر اس میں بھی یہی حال تھا۔

اب میتھ م‌ل کو لو، لینکس میں اسے پرنٹ کرنے کی "بگز" موجود ہیں جبکہ ونڈوز میں صحیح ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
جیسبادی نے کہا:
فائرفاکس/لینکس میں "نفیس ویب نسخ فونٹ" نہیں دکھاتا۔ جبکہ دوسری GTK/pango عملیات مثلًا Gaim ان فونٹ کو ٹھیک دکھاتی ہیں۔ اس سلسلے میں بَگ رپٹ درج کرا دی جا چکی ہے۔ براہ کرم اس کے حق میں ووٹ ڈالو۔ طریقیہ یہ ہے:
بگزیلا پر جا کر رجسٹریشن کراؤ۔
بگ 321952 تلاش کرو۔ یہ نیچلے bug# ڈبے میں جہاں Find لکھا ہے، 321952 لکھو اور تلاش کرو۔
جب بگ کا صفحہ آئے تو "additional comments" کے اوپر "vote for this bug" کا ربط دبا کر ووٹ ڈالو۔

جیسبادی صاحب، آج دو دن کے بعد تک آپ کے اس بگ میں کسی نے کوئی ووٹ نہیں ڈالا تھا۔
پہلا ووٹ میرا پڑا ہے۔ دیکھئے آگے کیا ہوتا ہے۔

ویسے آپ کے خیال میں اوپن آفس جو یونیکوڈ کی تہہ استعمال کر رہا ہے، اگر ف‍ ‍ف‍ بھی اسے استعمال کرے تو کیا بہتری کے آثار پیدا ہو سکتے ہیں؟
 

جیسبادی

محفلین
براؤزر کو اوپر کی سطح پر کچھ فیصلے کرنے پڑتے ہیں، کیونکہ اسے کچھ نہ کچھ دکھانا ہوتا ہے، اور ویب صفحے کا سورس قاری کے قابو میں نہیں ہوتا۔ اس لیے ف‌ف اپنی دانست میں فیصلہ کر بیٹھتا ہے کہ یہ فونٹ اس پلیٹ فارم پر صحیح نظر نہیں آئے گا۔ اوپن آفس کیلئے اس طرح کے مسائل نہیں ہوتے۔

اب آپ نے ووٹ ڈالا ہے، تو اُمید ہے کہ اور لوگ بھی آپ کی تقلید کریں گے۔
 

جیسبادی

محفلین
فائرفاکس کی ایک اور بگ کا پرچہ کٹا دیا گیا ہے۔ یہ SVG میں اردو ٹیکسٹ سے متعلق ہے۔ بگ کا نمبر ہے: 324210
 

جیسبادی

محفلین
SVG کی یہ بگ پہلے سے موزیلا کو معلوم تھی، جس کا نمبر ہے311545. اسلئے اس کے بارے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
 
امتزاج

میں نے آج ہی یوبنتو کا چھٹا ورژن سسٹم پر انسٹال کیا ہے۔ اس میں فائر فاکس 1.5 پہلے سے شامل ہے۔ جب سسٹم پر نفیس ویب نسخ ڈال کر فائر فاکس میں محفل کا صفحہ کھولا تو فانٹ بہت عمدہ دکھا۔

جیسبادی آپ اس بگ پر مزید روشنی ڈالیں گے کہ کہاں گڑ بڑ کرتا ہے؟

لینکس + فائر فاکس + نفیس کا امتزاج یہاں دیکھو:

http://www.chirah.com/boriat/temp/ubuntu_lin_nafees.jpg
 

جیسبادی

محفلین
شارق، یہ تو بہت اچھی خبر سنائی ہے آپ نے۔ غالباً ابنتو کے نئے ورزن میں X کی جدید ترین ورژن ہو گا۔ میرے پاس ابھی سلیک وئیر 10 چل رہا ہے۔ آپ اس کے X کا ورژن دیکھیں۔ دوسرا ممکن ہے یہ فائرفاکس pango-enabled ہو۔ میں نے کافی عرصہ پہلے ایک فائرفاکس کا ورژن جو پانگو انیبلڈ کا دعوٰی کرتا تھا، چلایا تھا مگر اس کا فائدہ نہیں ہؤا۔ اب پھر کہیں سے پانگو والا فائرفاکس ڈھونڈ کر کوشش کرتا ہوں۔
فائرفاکس کی سکرپٹ فائل (firefox) میں دیکھو کہ اس میں PANGO نام کا کوئی متغیر ہے؟ اگر ہے تو اسے بند کر کے فائرفاکس میں دیکھو کہ کیسا چلتا ہے۔
 
کوئی اشارہ نہیں

جیسبادی یوبنتو DapperFlight4 میں گنوم 2.14، فائر فاکس 1.5.0.1 اور X کا ورژن 7.0.0 ہے۔ اس کے علاوہ فائر فاکس میں پنگو سے متعلق بھی کوئی اشارہ نہیں ملا اور گیکو ہی لکھا نظر آرہا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
اگر آپ کے پاس وقت ہو، تو ایک تجربہ یہ ہو سکتا ہے کہ فائرفاکس موزیلا سائٹ سے لے کر اس کو کسی ڈائیریکٹری میں tar -zxvf کرو۔ اس کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں، اور چلا کر ویکھو کہ کیا یہ نفیس دکھاتا ہے:

‪$./firefox --profilemanager ‬

اس سے پتہ چل جانا چاہیے کہ اس فائرفوکس کے بِلڈ میں کوئی خاصیت ہے یا X وغیرہ کی نئ لِب میں۔
 
طریقے کے مطابق

جیسبادی میں نے فائر فاکس سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے آپ کے طریقے کے مطابق چیک کیا تو بھی نفیس صحیح رینڈر ہوا۔

لینکس میں ان چیزوں کے حوالے سے اتنی کھچڑی پکی ہوئی ہے کہ میرا صحیح سے کہنا مشکل ہے کہ اصل مسئلے کا تدارک ف ف میں ہوا، ایکس میں ہوا، کسی C کی لائبریری میں ہوا، سسٹم کی مختلف زبانوں کی سپورٹ کے حصے میں ہوا یا کہاں ہوا۔ بہرحال یہ سچ ہے کہ نفیس بہت عمدہ دکھ رہا ہے۔

اگر آپ کے پاس کوئی ٹیسٹ مشین ہو تو مشورہ دوں گا کہ یوبنتو کا یہ نیا ورژن چیک کریں۔ آپ اس کو بہتر سمجھ سکیں گے۔ ابھی فائنل ریلیز نہیں ہوا مگر بہت متاثر کن ہے۔ مثلاً اس میں ایک لینگویج سیلیکٹر کا بھی پروگرام ہے جس میں اردو کے رائٹنگ سسٹم وغیرہ کی سپورٹ ہے۔
 

نعمان

محفلین
لگتا ہے آپ لوگ اسی مسئلے کے بارے میں گفتگو کررہے تھے جو ہم یہاں ڈسکس کررہے ہیں۔ جیسادی میں ڈیپر استعمال کررہا ہوں اس میں فائرفوکس کے ساتھ پینگو اینیبل ہے مگر فونٹ صحیح نہیں دکھا رہا تاہم بریزی کے فائرفوکس میں بھی پینگو این ایبلڈ ہے مگر وہ فونٹ صحیح دکھا رہا ہے۔ جب کہ بریزی پر ہی ایپیپہینی جو کہ فائرفوکس پر ہی بنا ہوا ہے وہ نفیس ویب نسخ اور اردو نسخ ایشیا ٹائپ خراب ہی رینڈر کررہا ہے۔ جبکہ وہاں بھی پینگو این ایبلڈ ہے۔ کیا آپ کا یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے اگر ہاں تو پلیز بتائیں کیسے؟
 

جیسبادی

محفلین
میں نے سلیکوئیر 10 کے بعد آگے نہیں گیا، اس لیے معلوم نہیں کہ نئی لابریریوں کے ساتھ نفیس کا کیا حال ہے؟ میرے پاس تو نہیں چلتا۔

البتہ سٹیبیلٹی کا کوئی مسلئہ نہیں، سب سالڈ ہے۔
 
Top