فاؤنڈیشن کا استعمال ۔۔۔۔۔

عندلیب

محفلین
فاؤنڈیشن کا استعمال
فاؤنڈیشن چہرے کے میک اپ کے لئے انتہائی اہم چیز ہے ، یہ معمولی سے معمولی نقص کو چھپا کرباقی میک اپ کے لئے ایک سطح فراہم کرتی ہے ۔ فاؤنڈیشن چہرے کے بعض حصوں کو نمایاں کرنے اور چمک دار بنانے کے کام بھی آتی ہے ۔ فاؤنڈیشن دو قسم کی ہوتی ہے ۔ ایک میں چکنائی بنیادی عنصر کے طورپر شامل ہوتی ہے اور دوسرے میں پانی بنیادی عنصرکی حیثیت رکھتا ہے لہذٰا جلد کی مناسبت سے اس کا انتخاب کریں ۔ فاؤنڈیشن خریدنے سے پہلے بوتل سے تھوڑا سا فاؤنڈیشن نکال کر اپنی کلائی پر ملیں ۔ اگر یہ جلد پر نمایاں نظرنہیں آ رہا تو سمجھ لیں یہ شیڈ آپ کے لئے مناسب ہے ۔ پورے چہرے پر فاؤنڈیشن لگانے کے بجائے جہاں ضرورت ہو وہاں لگائیں ۔ گردن اور کانوں پر بھی ہلکا فاؤنڈیشن لگائیں تاکہ یہ حصے بھی چہرے کی رنگت کے مطابق نظر آئیں ۔
بشکریہ روزنامہ اعتماد
 

Saraah

محفلین
ہممممم معلومات کے لیے شکریہ عندلیب
؛؛؛
آپی واٹر بیسڈ عموما سنتے کے بہتر ویسے اسکن ٹائپ پہ منحصر ہے اس کے علاوہ ٹی وی اسٹک بھی بہترین
 

Saraah

محفلین
جی آپکی بات درست ۔۔۔۔بہتر طریقہ بھی یہی کہ ایکسپرٹ سے مشورہ کر کے کچھ لیا جائے ۔۔۔جیسے میں نے بھی ٹی وی اسٹک مشورہ کر کے لی ہے اور بہترین پایا ہے وہ الگ بات کہ ‘‘ہمکو بھی نہیں کرنا آتا ‘‘ :)
 

مقدس

لائبریرین
مجھے تو فاؤنڈیشن یوز کرنا نہیں آتا۔۔ میری بہن ہی کرتی ہے ۔۔ اگر کسی اسپیشل ایونٹ کے لیے میک اپ کرنا ہو تو
 
Top