غیر ملکی طلبا اور پاکستانی مدارس

مہوش علی

لائبریرین
up35.gif


سمجھ نہیں آئی کہ حکومت نے یہ قدم کیوں اٹھایا ہے۔

کافی غیر ضروری قدم دکھائی دے رہا ہے۔ اگر کسی کے پاس حکومتی موقف کا ایڈریس ہو تو شیئر فرمائیں (کیونکہ بہتر ہوتا ہے کہ کوئی فیصلہ سنانے سے قبل فریقِ مخالف کو صفائی کا بھرپور موقع دیا جائے۔)
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے اس قدم کا صرف اتنا بیک گراؤنڈ معلوم ہے کہ اس سال جولائی میں لندن میں بم دھماکوں کے بعد پاکستان کے مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبا کو ملک چھوڑنے کا عندیہ دے دیا گیا تھا۔ کچھ کو اتنی مہلت ملی تھی کہ وہ اپنے امتحانات سے فارغ ہو لیں۔ یہ بات پھر بھی میرے لیے راز ہے کہ لندن بم دھماکوں اور پاکستانی مدارس کے غیر ملکی طلبا کا آپس میں کیا تعلق بنتا ہے۔ دوسرے مذکورہ خبر میں ہوم سکریٹری سندھ کا بیان ہے۔ یہ بھی میرے لیے کچھ الجھا دینے والی بات ہے۔ کیا یہ قدم صرف سندھ میں اٹھایا جا رہا ہے؟
 

دوست

محفلین
میرے خیال میں یہ سراسر نا انصافی ہے۔ سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خلاف ورزی بھی۔ مدارس کے طلبا تو نہ رہیں اور یونیورسٹیوں کے غیر ملکی طلبا جم جم رہیں۔ عجیب بات ہے۔
ایک اسلام مملکت میں ایسے اقدامات(قطع نظر اس بات کے کہ ان مدارس میں دین کے نام پر کیا کیا پڑھایا جاتا ہے)۔
حیرت ہے!!
 

اظہرالحق

محفلین
دوست نے کہا:
میرے خیال میں یہ سراسر نا انصافی ہے۔ سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خلاف ورزی بھی۔ مدارس کے طلبا تو نہ رہیں اور یونیورسٹیوں کے غیر ملکی طلبا جم جم رہیں۔ عجیب بات ہے۔
ایک اسلام مملکت میں ایسے اقدامات(قطع نظر اس بات کے کہ ان مدارس میں دین کے نام پر کیا کیا پڑھایا جاتا ہے)۔
حیرت ہے!!

جس طرح سے مسلمان صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں اسی طرح اب ممالک بھی صرف نام کے اسلامی ممالک ہیں ، اور پاکستان اور ایران تو ماشااللہ کافی اسلامی ہیں ۔ ۔ ۔ مگر “نام کے“

ویسے اگر کسی کو صحیح اسلامی ملک دیکھنا ہو اور اسلام کے سچے پیروکار دیکھنے ہوں تو گلف میں دیکھے ۔ ۔ ۔ جہاں پانچ وقت اذان کی پکار بھی ہے اور نائیٹ کلب بھی ۔۔ ۔ ۔ ۔

تو بھائی صاحب اصل بات مدرسوں والی یہ ہی ہے ، کہ ہمارا بھارت سے تجارتی معاہدہ ہے اور اب لوگ بھارتی مدرسوں میں اسلامی تعلیم حاصل کریں گے ، کیونکہ وہاں پر ہی صحیح تزکیہ نفس سکھایا جا سکتا ہے یعنی سب کچھ (غیرشرعی) موجود ہے اور آپ کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ہے ۔ ۔ ۔
 
Top