غزل

محمد وارث

لائبریرین
یہاں پر برائے مہربانی وہ اشعار تحریر فرمائیں جن میں لفظ 'غزل' آتا ہے۔

ابتدا غالب کے ایک شعر سے:


بہ قدرِ شوق نہیں، ظرفِ تنگناے غزل
کچھ اور چاہیے وسعت، مرے بیاں کے لیے
 

محمد وارث

لائبریرین
روشن کہیں بہار کے امکاں ہوئے تو ہیں
گلشن میں چاک چند گریباں ہوئے تو ہیں
اب بھی خزاں کا راج ہے لیکن کہیں کہیں
گوشے رہِ چمن میں غزل خواں ہوئے تو ہیں


(فیض)
 

محمد وارث

لائبریرین
کارِ مغاں، یہ قند کا شربت بیچنے والے کیا جانیں
تلخی و مستی بھی ہے غزل میں، خالی رس کی بات نہیں

(حفیظ جالندھری)
 

محمد وارث

لائبریرین
ہم نغمہ سرا کچھ غزلوں کے، ہم صورت گر کچھ خوابوں کے
بے جذبۂ شوق سنائیں کیا، کوئی خواب نہ ہو تو بتائیں کیا


(اطہر نفیس)
 

محمد وارث

لائبریرین
نہ رو سکوں، نہ غزل کہہ سکوں، نہ مر ہی سکوں
یہ کیسا زہر دیا میرے چارہ گر نے مجھے


(اسلم کولسری)
 

شمشاد

لائبریرین
ممکن ہو تو اک تازہ غزل اور میں کہِ لوں
پھر اُوڑھ نہ لیں خواب کی چادر تیری آنکھیں
(محسن نقوی)
 

محمد وارث

لائبریرین
غم چھیڑتا ہے سازِ رگِ جاں کبھی کبھی
ہوتی ہے کائنات غزل خواں کبھی کبھی

ہم بیکسوں کی بزم میں آئے گا اور کون
آ بیٹھتی ہے گردشِ دوراں کبھی کبھی

(قابل اجمیری)
 

شمشاد

لائبریرین
اب شہر میں اس کا بدل ہی نہیں، کوئی ویسا جانِ غزل ہی نہیں
ایوانِ غزل میں لفظوں کے گُلدان سجاؤں کس کے لیے
(ناصر کاظمی)
 
Top