غزل

گل زیب انجم

محفلین
بے خبر کب رہا کرتے ہیں وہ میرے حال سے
یہ الگ بات کہ بات سنتے ہیں مجال سے

پوچھ لیا ان سے جو بکھری زلفوں کا سبب
شرماتے رہے دیر تلک میرے اس سوال سے

بات جب بھی چلائی تجدید عہد وفا کی
مسکرا کے کاٹنے لگے ہونٹ بڑے کمال سے

کہہ دیا جو ان سے شاید یہ آخری ملاقات ہو پونچھتے رہے دیر تلک آنکھیں رومال سے

ہو اس قدر جنون محبت اور ہوش فردا بھی
بات کچھ ججتی نہیں اس مثال سے

دوری نے ستایا جب جی بھی گبھرایا
ڈال دیا بیلنس کہ بات بنتی نہیں مس کال سے
 
آخری تدوین:
گل زیب بھائی عروضی غلطیاں بہت ہیں قوافی بھی درست نہیں ہیں
باقی خیالات اچھے ہیں ان کو وزن میں لے آئیے اور بھی اچھے لگیں گے۔
 
فاروق صاحب تبصرے کا شکریہ:-
عرض خدمت ہے کہ یہ غزل میں نے اصلاح و مشورے کے زمرے میں لگائی ہے اس امید پر کے آپ احباب غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مثال کے ساتھ اصلاح فرما کر بندہ ناکارہ کی قلم کو درست سمت پر گامزن کریں گے.
امید واثق ہے کہ آپ اپنی گوناگوں مصروفیاتی زندگی میں سے کچھ لمحے ہمیں ضرور نوازیں گے۔ اور غزل کے ایک دو اشعار کو بطور نمونہ لکھ کر بندہ ناچیز کی رہنمائی فرمائیں گے.
یہی امید محفل کے دوسرے ممبران سے بهی ہے۔
 
روق صاحب تبصرے کا شکریہ:-

میں نے آپ کی نثر پڑھی ہے بہت اچھی ہے۔۔ رہی بات شاعری کی تو اس میں بھی آپ کو مشکل نہیں ہوگی اگر اوزان والا معاملہ طے ہو جائے کیونکہ اوزان بنیادی چیز ہیں۔اور یہ مرحلہ آپ کو پڑھ کر اور مشق کر کے طے کرنا ہوگا۔ اوزان کے حوالے سے یہ دو کتب بہت معاون و مددگار ہیں میں نے خود اپنے اوزان انہی سے درست کرنا سیکھے۔امید ہے ان کو پڑھنے سے اور ساتھ ساتھ مشق کرنے سے ایک ماہ کے اندر ہی آپ کو اوزان کو درست کرنا آ جائے گا۔
آسان عروض کے دس سبق
فاعلات
ان کو ڈاؤنلوڈ کر لیجیے ربط پہ کلک کرنے کے بعد
 
شکریہ فاروق بھائی
 
گل زیب انجم

محفلین
بے خبر کب رہا کرتے ہیں وہ میرے حال سے
یہ الگ بات کہ بات سنتے ہیں مجال سے

پوچھ لیا ان سے جو بکھری زلفوں کا سبب
شرماتے رہے دیر تلک میرے اس سوال سے

بات جب بھی چلائی تجدید عہد وفا کی
مسکرا کے کاٹنے لگے ہونٹ بڑے کمال سے

کہہ دیا جو ان سے شاید یہ آخری ملاقات ہو پونچھتے رہے دیر تلک آنکھیں رومال سے

ہو اس قدر جنون محبت اور ہوش فردا بھی
بات کچھ ججتی نہیں اس مثال سے

دوری نے ستایا جب جی بھی گبھرایا
ڈال دیا بیلنس کہ بات بنتی نہیں مس کال سے
شکریہ ادب دوست صاحب
 
میں نے آپ کی نثر پڑھی ہے بہت اچھی ہے۔۔ رہی بات شاعری کی تو اس میں بھی آپ کو مشکل نہیں ہوگی اگر اوزان والا معاملہ طے ہو جائے کیونکہ اوزان بنیادی چیز ہیں۔اور یہ مرحلہ آپ کو پڑھ کر اور مشق کر کے طے کرنا ہوگا۔ اوزان کے حوالے سے یہ دو کتب بہت معاون و مددگار ہیں میں نے خود اپنے اوزان انہی سے درست کرنا سیکھے۔امید ہے ان کو پڑھنے سے اور ساتھ ساتھ مشق کرنے سے ایک ماہ کے اندر ہی آپ کو اوزان کو درست کرنا آ جائے گا۔
آسان عروض کے دس سبق
فاعلات
ان کو ڈاؤنلوڈ کر لیجیے ربط پہ کلک کرنے کے بعد
اچھا. گویا ہمارے مضمون کا تذکرہ تک نہیں. کیا زمانہ آگیا ہے.
 
خلیل بھائی معذرت اصل میں محفل میں آنے کے بعد اس حوالے سے پڑھنے ک ضرورت محسوس نہیں ہوئی اسلیے جستجو نہیں کی، آپ کا مضمون نظر سے نہیں گزرا۔ ربط اگر عنائیت ہو جائے تو ضرور پڑھوں گا۔
 
Top