غزل

نافرع

محفلین
اک کوشش سی کی ہے آپ کی آراء کا منتظر۔۔۔

دوستوں!آؤمیراگھردیکھو
سہمےسہمےسےبام ودردیکھو

رات کیابیتی میرےلوگوںپے
پوچھتےہوکیاچشم ِتردیکھو

دوباجاتاھےجیسےھرمنظر
دھوا دھواںساھےجدھردیکھو

راکھ کرنا دے جسم وجاں آخر
عشق کی بڑھتی آنچ گردیکھو

وھ کسی طوربھی نھیں میرا
ًٌٍٍُّضددل ِشادکی مگردیکھو
 

الف عین

لائبریرین
دوستوں!آؤمیراگھردیکھو
سہمےسہمےسےبام ودردیکھو
//دوستو! ہونا چاہئے، یہاں دوستوں سے تخاطب ہے نا۔ دوسرے مصرع میں بات مکمل کرنے کے لئے ’ہیں‘ کا اضافہ کر دو تاکہ تعلق قائم ہو جائے۔
سہمے سہمے ہیں بام و در دیکھو۔ ایک بات اور یاد آئی، یہاں اگرچہ غیر متعلق ہے، لیکن مثال سامنے کی ہے۔ یہ مصرع محض دو الفاظ کی سورت میں ٹائپ کیا گیا ہے۔ اور اگر ’بام‘ کا ’مُ واؤ سے نہیں ملتا تو مکمل مصرع ایک ہی مصرع میں لکھا جا سکتا تھا۔ لیکن یہ در اصل سات الفاظ ہیں، سہمے، سہمے، سے، بام، و، در، دیکھو۔ اور ان ساتوں کے درمیان سپیس دینی چاہئے کہ الفاظ کو الگ الگ پہچاننے کی یہی ترکیب ہے کہ ان کے درمیان سپیس سے فاصلہ دیا جائے۔ اسی طرح نیچے کا شعر۔ پہلا مصرع میرا ورڈ تین الفاظ اور دوسرا مصرع دو الفاظ دکھا رہا ہے، حالانکہ دونوں میں چھ چھ الفاظ ہیں۔

رات کیابیتی میرےلوگوںپے
پوچھتےہوکیاچشم ِتردیکھو
//یہ ’پے‘ کیوں۔ جہاں ’پر‘ آ سکتا ہے وہاں پر ہی استعمال کرنا چاہئے۔
رات کیا بیتی میرے لوگوں پر
پوچھتے کیا ہو، چشمِ تر دیکھو
تکنیکی اور صوری طور پر درست ہو جاتا ہے، لیکن مفہوم؟ میرے لوگوں ؟ کون لوگ ہیں۔ کیا ‘میں‘ ان میں شامل نہیں؟ بجائے اس کے اپنے دل کی ہی بات کرنا بہتر ہے نا؟

ڈوباجاتاھےجیسےھرمنظر
دھوا دھواںساھےجدھردیکھو
//پہلا مصرع ایک لفظ ہے کیا؟ خیر یہ بات چھوڑو۔ بہت کہہ چکا
پہلا مصرع درست، لیکن دوسرے مصرع میں دھواں بھی درست نہیں بیٹھتا، اور ساتھ ہی یہ بھی کہ اس میں منظر ڈوبنا کیسے ممکن ہے؟ چھپ تو سکتا ہے۔
جیسے یوں کہو۔
جیسے اوجھل ہوا ہے ہر منظر
ہے دھواں سا، جدھر جدھر دیکھو

راکھ کرنا دے جسم وجاں آخر
عشق کی بڑھتی آنچ گردیکھو
//شعر درست، لیکن روانی غائب۔
جسم و جاں راکھ ہی نہ ہو جائیں
شعلۂ عشق کو اگر دیکھو
زیادہ رواں ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ اس صورت میں جب تم ’گر‘ یا ‘اگر‘ کے استعمال کا کوئی جواز پیش کر سکو!!

وھ کسی طوربھی نھیں میرا
ضددل ِشادکی مگردیکھو
//دل شاد کیوں ہے جب ’وہ میرا نہیں‘؟
اور اس دل کی ضد مگر دیکھو
بہتر ہو گا۔ اگرچہ میں مطمئن نہیں۔
 

نافرع

محفلین
شکریہ آپ نے رھنمائی کی ۔اورجن باتوں کا آپ نے تذکرہ کیا آئندہ ان کا خیال رکھوں گا۔
 
Top