نصیر ترابی غزل ۔ پہلا سا حال پہلی سی وحشت نہیں رہی ۔ نصیر ترابی

محمداحمد نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 20, 2016

  1. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,036
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    غزل

    پہلا سا حال پہلی سی وحشت نہیں رہی
    شاید کہ تیرے ہجر کی عادت نہیں رہی

    شہروں میں ایک شہر مرے رتجگوں کا شہر
    کوچے تو کیا دلوں ہی میں وسعت نہیں رہی

    لوگوں میں میرے لوگ، وہ دلداریوں کے لوگ
    بچھڑے تو دور دور رقابت نہیں رہی

    شاموں میں ایک شام وہ آوارگی کی شام
    اب نیم وا دریچوں کی حسرت نہیں رہی

    راتوں میں ایک رات مرے گھر کی چاند رات
    آنگن کو چاندنی کی ضرورت نہیں رہی

    راہوں میں ایک راہ، گھر لوٹنے کی راہ
    ٹھہرے کسی جگہ وہ طبیعت نہیں رہی

    یادوں میں ایک یاد کوئی دل شکن سی رات
    وہ یاد کہاں کہ فرصت نہیں رہی

    ناموں میں ایک نام سوال آشنا کا نام
    اب دل پہ ایسی کوئی عبارت نہیں رہی

    خوابوں میں ایک خواب، تری ہمرہی کا خواب
    اب تجھ کو دیکھنے کی بھی فرصت نہیں رہی

    رنگوں میں ایک رنگ تری سادگی کا رنگ
    ایسی ہوا چلی کہ وہ رنگت نہیں رہی

    باتوں میں ایک بات تیری چاہتوں کی بات
    اور اب یہ اتفاق کہ چاہت نہیں رہی

    فصلوں میں ایک فصل وہ جاندادگی کی فصل
    بادل کو یاں زمین سے رغبت نہیں رہی

    زخموں میں ایک زخم متاعِ ہنر کا زخم
    اب کوئی آرزوئے جراحت نہیں رہی

    سنّاٹا بولتا ہے صدا مت لگا نصیر
    آواز رہ گئی ہے سماعت نہیں رہی

    نصیر ترابی
     
    • زبردست زبردست × 9
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  2. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,364
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    بہت خوب شراکت احمد بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    واہ


    شہروں میں ایک شہر مرے رتجگوں کا شہر​
    کوچے تو کیا دلوں ہی میں وسعت نہیں رہی​

    لوگوں میں میرے لوگ، وہ دلداریوں کے لوگ​
    بچھڑے تو دور دور رقابت نہیں رہی​

    شاموں میں ایک شام وہ آوارگی کی شام​
    اب نیم وا دریچوں کی حسرت نہیں رہی​

    راتوں میں ایک رات مرے گھر کی چاند رات​
    آنگن کو چاندنی کی ضرورت نہیں رہی

    کس کس شعر پر داد دی جائے ۔ بہت عمدہ انتخاب ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 1
  4. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,568
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    واہ. بہت خوب انتخاب

    اس مصرع میں کچھ کمی سی لگ رہی ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. Arshad khan

    Arshad khan محفلین

    مراسلے:
    141
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    واہ بهائی بہت عمدہ غزل
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. عباد اللہ

    عباد اللہ محفلین

    مراسلے:
    1,271
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    احمد بھیا یہ اشعار پڑھے نہیں جاتے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. طالب سحر

    طالب سحر محفلین

    مراسلے:
    380
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    نصیر ترابی کے مجموعہ کلام "عکس فریادی" (2000) میں یہ غزل یوں ہے:
    پہلا سا حال پہلی سی وحشت نہیں رہی
    شاید کہ تیرے ہجر کی عادت نہیں رہی

    شہروں میں ایک شہر مرے رَت جگوں کا شہر
    کوچے تو کیا دِلوں ہی میں وسعت نہیں رہی

    لوگوں میں میرے لوگ وہ دل داَریوں کے لوگ
    بچھڑے تو دُور دُور رقابت نہیں رہی

    شاموں میں ایک شام وہ آوارگی کی شام
    اب نیم وَا دریچوں کی حسرت نہیں رہی

    راتوں میں ایک رات مِرے گھر کی چاند رات
    آنگن کو چاندنی کی ضرورت نہیں رہی

    راہوں میں ایک راہ وہ گھر لَوٹنے کی راہ
    ٹہرے کسی جگہ وہ طبیعت نہیں رہی

    یادوں میں ایک یاد کوئی دل شکن سی یاد
    وہ یاد اب کہاں ہے کہ فرصت نہیں رہی

    ناموں میں ایک نام سوال آشنا کا نام
    اب دل پہ ایسی کوئی عبارت نہیں رہی

    خوابوں میں ایک خواب تری ہم رَہی کا خواب
    اب تجھ کو دیکھنے کی بھی صورت نہیں رہی

    رنگوں میں ایک رنگ تری سادگی کا رنگ
    ایسی ہَوا چلی کہ وہ رنگت نہیں رہی

    باتوں میں ایک بات تیری چاہتوں کی بات
    اور اب یہ اِتّفاق کہ چاہت نہیں رہی

    یاروں میں ایک یار وہ عیّاریوں کا یار
    مِلنا نہیں رہا تو شکایت نہیں رہی


    فصلوں میں ایک فصل وہ جان دادگی کی فصل
    بادل کو یاں زمین سے رغبت نہیں رہی

    زخموں میں ایک زخم متاعِ ہنر کا زخم
    اب کوئی آرزوئے جراحت نہیں رہی

    سنّاٹا بولتا ہے صدا مت لگا نصیر
    آواز رہ گئی ہے سماعت نہیں رہی
     
    آخری تدوین: ‏مئی 23, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 2
  8. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    عمدہ انتخاب احمد بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,858
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت عمدہ انتخاب۔۔۔۔ اعلیٰ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    کوچے تو کیا دلوں ہی میں وسعت نہیں رہی
    واہ. عمدہ انتخاب. بہت شکریہ احمد!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    واہ واہ واہ
    ایک عجیب سا رنگ ہے اس غزل کا
    ایک عرصے سے تلاش تھی، آخر کار مل ہی گئی آپ کے توسط سے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    شکریہ احمد بھائی
    :) :) :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  14. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,036
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت شکریہ محترم کہ آپ نے درست غزل پوسٹ کی۔

    میں نے اسے غالباً ریختہ سے کاپی کیا تھا اور کچھ مصرعوں پر اٹکا بھی تھا لیکن غزل ایسی اچھی تھی کہ رہا نہیں گیا۔

    اگر آپ کے پاس نصیر ترابی صاحب کا مجموعہ اس میں سے مزید کلام بھی بشرطِ فرصت و استطاعت شاملِ محفل کیجے۔

    باقی تمام احباب کی پسندیدگی کا بھی بہت شکریہ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. کامران خان

    کامران خان محفلین

    مراسلے:
    37
    بہترین انتخاب
     
  16. Majzoob

    Majzoob محفلین

    مراسلے:
    4
    کسی دوا کسی دعا کی ضرورت نہیں رہی
    اس زندگی کی کوئی حقیقت نہیں رہی
    نیکی گناہ کا کھیل لمحات ہی میں ھے
    لمحوں میں اب تو رہنے کی عادت نہیں رہی
     
  17. سحر کائنات

    سحر کائنات محفلین

    مراسلے:
    65
  18. ایس ایس ساگر

    ایس ایس ساگر محفلین

    مراسلے:
    37
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت ہی بہترین انتخاب
     

اس صفحے کی تشہیر