جاوید اختر غزل ۔ میں خود بھی سوچتا ہوں یہ کیا میرا حال ہے ۔ جاوید اختر

محمداحمد

لائبریرین
غزل
میں خود بھی سوچتا ہوں یہ کیا میرا حال ہے
جس کا جواب چاہیے وہ کیا سوال ہے
گھر سے چلا تو دل کے سوا پاس کچھ نہ تھا
کیا مجھ سے کھو گیا ہے مجھے کیا ملال ہے
آسودگی سے دل کے سبھی داغ دُھل گئے
لیکن وہ کیسے جائے جو شیشے میں بال ہے
بے دست و پا ہوں آج تو الزام کس کو دوں
کل میں نے ہی بُنا تھا یہ میرا ہی جال ہے
پھر کوئی خواب دیکھوں کوئی آرزو کروں
اب اے دلِ تباہ ترا کیا خیال ہے
جاوید اختر
 
یہ محفل کے ساتھیو کو کیا ہو گیا ہے ہر جگہ جاوید اختر
احمد بھائی آپ اپنی ہی کوئی غزل پوسٹ کر دیتے
پتہ نہیں مجھے اسکی شاعری سے الجھن ہونے لگتی ہے
 

محمداحمد

لائبریرین

شیزان

لائبریرین
بے دست و پا ہوں آج تو الزام کس کو دوں
کل میں نے ہی بُنا تھا یہ میرا ہی جال ہے

بہت عمدہ انتخاب احمد بھائی
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آسودگی سے دل کے سبھی داغ دُھل گئے​
لیکن وہ کیسے جائے جو شیشے میں بال ہے​
واہ لاجواب انتخاب ہے۔ احمد بھائی۔ بہت شکریہ۔​
 

محمداحمد

لائبریرین
بے دست و پا ہوں آج تو الزام کس کو دوں
کل میں نے ہی بُنا تھا یہ میرا ہی جال ہے

بہت عمدہ انتخاب احمد بھائی
آسودگی سے دل کے سبھی داغ دُھل گئے​
لیکن وہ کیسے جائے جو شیشے میں بال ہے​
واہ لاجواب انتخاب ہے۔ احمد بھائی۔ بہت شکریہ۔​

شکریہ۔۔۔۔!

علم اللہ، جو میں لکھنے یہاں آیا، اس سے تو الجھن بڑھ جائے گی۔
محمد وارث جاوید اختر کا بھی لاحقہ بنا دیں

علم اللہ بھائی نے بھی ہمیں الجھا دیا، اور آپ کی رائے پڑھ کر ہم اور الجھ گئے۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
علم اللہ بھائی نے بھی ہمیں الجھا دیا، اور آپ کی رائے پڑھ کر ہم اور الجھ گئے۔ :)
میں نے تو بس یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ اگر ان کے نام کا ٹیگ لگ گیا تو ممکن ہے کہ مزید کلام بھی پوسٹ ہو جاوید اختر کا، جن سے عزیزم علم اللہ کو الجھن ہوتی ہے
 
Top