پیاسا صحرا
محفلین
شکوہ اول تو بے حساب کیا
اور پھر بند ہی یہ باب کیا
جانتے تھے بدی عوام جسے
ہم نے اس سے بھی اجتناب کیا
تھی کسی شخص کی تلاش مجھے
میں نے خود کو ہی انتخاب کیا
اک طرف میں ہوں اک طرف تم ہو
جانے کس نے کسے خراب کیا
آخر اب کس کی بات مانوں میں
جو ملا اس نے لاجواب کیا
یوں سمجھ تجھکو مضطرب پا کر
میں نے اظہار اضطراب کیا
جون ایلیا