احسان دانش غزل - ہستی کا ہر نفَس ہے نیا دیکھ کر چلو - احسان دانش

محمد وارث نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 6, 2012

  1. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,554
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ہستی کا ہر نفَس ہے نیا دیکھ کر چلو
    کس رُخ کی چل رہی ہے ہوا دیکھ کر چلو

    زندہ ہے دل تو اس میں محبت بھی چاہیے
    آنکھیں جو ہیں تو راہِ وفا دیکھ کر چلو

    آذر کدے کی آنچ سے شہ پا کے یک بیک
    صر صر بنی ہوئی ہے صبا دیکھ کر چلو

    امسال دیدنی ہے چمن میں جنوں کا رنگ
    گُل چاک کر رہے ہیں قبا دیکھ کر چلو

    گُلچیں کے سدّباب سے انکار ہے کسے
    لیکن اصولِ نشو و نما دیکھ کر چلو

    کچھ سرپھروں کو ذکرِ وفا بھی ہے ناگوار
    یہ انحطاطِ مہر و وفا دیکھ کر چلو

    ہاں انفرادیت بھی بُری چیز تو نہیں
    چلنا اگر ہے سب سے جدا دیکھ کر چلو

    آنکھیں کھلی ہوئی ہوں تو ہر شے ہے بے نقاب
    اے بندگانِ حرص و ہوا دیکھ کر چلو

    ذوقِ عبودیت ہو کہ گستاخیِ نگاہ
    تخمینۂ جزا و سزا دیکھ کر چلو

    ناموسِ زندگی بھی بڑی شے ہے دوستو
    دیکھو بلند و پست فضا دیکھ کر چلو

    یہ تو بجا کہ ذوقِ سفر ہے ثبوتِ زیست
    اس دشت میں سموم و صبا دیکھ کر چلو

    عرفان و آگہی بھی عبادت سہی مگر
    طرز و طریقِ اہلِ وفا دیکھ کر چلو

    اسبابِ ظاہری پہ بھی درکار ہے نظر
    باوصف اعتمادِ خدا دیکھ کر چلو

    ممکن ہے روحِ سرو و سمن سے ہو ساز باز
    کیا دے گئی گلوں کو صبا دیکھ کر چلو

    ہر کشمکش نہیں ہے امینِ سکونِ دل
    ہر موت میں نہیں ہے بقا دیکھ کر چلو

    ہر لحظہ ہے پیمبرِ اندیشہ و عمل
    کیا چاہتا ہے رنگِ فضا دیکھ کر چلو

    یہ بھی روش نہ ہو رہِ مقصود کے خلاف
    آئی ہے یہ کدھر سے صدا "دیکھ کر چلو"

    ہمدرد بن کے دشمنِ دانش ہوئے ہیں لوگ
    یہ بھی ہے دوستی کی ادا دیکھ کر چلو

    (احسان دانش)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 3
  2. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    بہت ہی عمدہ ۔ بہت شکریہ خوبصورت شیئر کرنے کے لیئے۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,554
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ کاشفی صاحب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. ناعمہ عزیز

    ناعمہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    23,236
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    بہت خوب :peacesign:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,554
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ ناعمہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    سبحان اللہ سبحان اللہ ، کیا عمدہ انتخاب ہے وارث صاحب مزا آگیا ۔۔ برسوں قبل احسان دانش ( احسان بن دانش) کو بالاستیعاب پڑھا تھا مگر مصروفیات کی گرد پڑتی گئی ۔۔ آج پھر سے پڑھ کر روح تازہ ہوگئی ۔۔ بہت عمدہ

    ہاں انفرادیت بھی بُری چیز تو نہیں
    چلنا اگر ہے سب سے جدا دیکھ کر چلو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,554
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    نوازش محمود صاحب، بہت شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہ سرو چشم قبلہ بہ سروچشم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    احسان دانش کی بہت خوبصورت غزل پوسٹ کرنے کا بہت شکریہ وارث بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,554
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ آپ کا بہن جی۔
     
  11. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,058
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت خوبصورت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,554
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ امید
     
  13. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    14,501
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    زندہ ہے دل تو اس میں محبت بھی چاہیے
    آنکھیں جو ہیں تو راہِ وفا دیکھ کر چلو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر