غزل کے بعد غزل ہاشمی لکھی تم نے!

السلام و علیکم
آپ لوگوں کے لیے تازہ ترین غزل
میں یک جا کرتا ہوں تقسیم آپ کرتے ہیں
کہ ریزہ ہوتا ہوں، دو نیم آپ کرتے ہیں
مجھے تو شائبہ رہتا ہے خواب کا اس میں
حقیقتوں کی جو تفہیم آپ کرتے ہیں
فنا کے بعد بقا ہے ، فنا سے قبل بقا !
مگر کہاں اسے تسلیم آپ کرتے ہیں
بیان آپ کا ہے مستند سرِ محفل
اسی بیان کی تعلیم آپ کرتے ہیں
خود اپنی ذات میں محصور،فکر سے محروم
اک ایسے شخص کی تعظیم آپ کرتے ہیں
سید انور جاوید ہاشمی
کراچی،پاکستان 18فروری2009ء
 

محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ واہ ہاشمی صاحب کیا لاجواب ردیف ہے، کیا خوبصورت غزل ہے اور کیا کمال کے اشعار ہیں۔

مجھے تو شائبہ رہتا ہے خواب کا اس میں
حقیقتوں کی جو تفہیم آپ کرتے ہیں


فنا کے بعد بقا ہے، فنا سے قبل بقا
مگر کہاں اسے تسلیم آپ کرتے ہیں


واہ واہ واہ!




 
سنا کسی نے، کسی نے نہیں قصہ

واہ واہ واہ ہاشمی صاحب کیا لاجواب ردیف ہے، کیا خوبصورت غزل ہے اور کیا کمال کے اشعار ہیں۔

مجھے تو شائبہ رہتا ہے خواب کا اس میں
حقیقتوں کی جو تفہیم آپ کرتے ہیں


فنا کے بعد بقا ہے، فنا سے قبل بقا
مگر کہاں اسے تسلیم آپ کرتے ہیں


واہ واہ واہ!




اے ہاتف غیبی،
میری غَیبت میں سراہتے ہو مجھے
ایسے غیبت کہیں کی جاتی ہے۔
اے ہاتف غیبی!فاتح اور وارث صاحبان کی خدمت میں ناچیز کا ہدیہ تشکر و امتنان فورآ پیش کردیا جائے:cool:
 

محمد وارث

لائبریرین
اے ہاتف غیبی،
میری غَیبت میں سراہتے ہو مجھے
ایسے غیبت کہیں کی جاتی ہے۔
اے ہاتف غیبی!فاتح اور وارث صاحبان کی خدمت میں ناچیز کا ہدیہ تشکر و امتنان فورآ پیش کردیا جائے:cool:

حضرتِ من کریں گے ہم غیبت
اس طرح کے کلام پر صد بار

ایک اک شعر گنجِ معنی ہے
طرفہ اس پر یہ آپ کی گفتار

:)
 

الف عین

لائبریرین
غزل کے بعدغزل ہاشمی لکھی تم نے
اور اس کے ساتھ جو کچھ بات چیت کی تم نے
تو ہم نے جانا کہ کچھ بات ہے ضرور اس میں
جو بات بات میں کچھ دل لگی بھی کی تم نے
یہاں یہ ہم ہیں کہ تک بندیاں سی کرتے ہیں
اسی کو کہتے ہیں جو کی ہےشاعری تم نے

واہ صاحب۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ہاشمی صاحب
آداب

بہت خوب غزل ہے حضور۔ سب اشعار خوب ہیں خاص طور پر دوسرا اور تیسرا شعر۔

نذرانہء تحسین حاضرِ خدمت ہے جناب!

طالبِ دُعا
محمد احمد
 
Top