فراز غزل سن کر پریشاں ہوگئے کیا

ظفری

لائبریرین

غزل سن کر پریشاں ہوگئے کیا
کسی کے دھیان میں تم کھو گئے کیا

یہ بیگانہ روی پہلے نہیں تھی
کہو تم بھی کسی کے ہوگئے کیا

نہ پرسش کو نہ سمجھانے کو آئے
ہمارے یار ہم کو رو گئے کیا

ابھی کچھ دیر پہلے تک یہیں تھے
زمانہ ہو گیا تم کو گئے کیا

کسی تازہ رفاقت کی للک ہے
پرانے زخم اچھے ہوگئے کیا

پلٹ کر چارہ گر کیوں آگئے ہیں
شبِ فرقت کے مارے سو گئے کیا

فراز اتنا نہ اترا حوصلے پر
اسے بھولے زمانے ہوگئے کیا
 

فاتح

لائبریرین

نہ پرسش کو نہ سمجھانے کو آئے
ہمارے یار ہم کو رو گئے کیا

جناب پرسش کو تو نہیں مگر اتنی خوبصورت غزل کی پرستش کو ضرور آنا پڑا۔;)

اس غزل کا مقطع میرے پسندیدہ ترین اشعار میں سے ایک ہے:

فراز اتنا نہ اترا حوصلے پر
اسے بھولے زمانے ہوگئے کیا
 

ظفری

لائبریرین
واقعی فاتح بھائی ۔۔۔ اس غزل کا ہر شعر بے ساختگی کا مظہر ہے ۔ اور شاعر کی خود سے تکرار بھی معصومیت سے بھرپور ہے ۔۔۔ اور پھر احمد فراز ۔۔ احمد فراز ہیں بھئی ۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین

غزل سن کر پریشاں ہوگئے کیا
کسی کے دھیان میں تم کھو گئے کیا

یہ بیگانہ روی پہلے نہیں تھی
کہو تم بھی کسی کے ہوگئے کیا

نہ پرسش کو نہ سمجھانے کو آئے
ہمارے یار ہم کو رو گئے کیا

ابھی کچھ دیر پہلے تک یہیں تھے
زمانہ ہو گیا تم کو گئے کیا

کسی تازہ رفاقت کی للک ہے
پرانے زخم اچھے ہوگئے کیا

پلٹ کر چارہ گر کیوں آگئے ہیں
شبِ فرقت کے مارے سو گئے کیا

فراز اتنا نہ اترا حوصلے پر
اسے بھولے زمانے ہوگئے کیا

لا جواب، زبردست، واہ واہ سبحان اللہ۔ کیا بات ہے فراز کی، اور شکریہ ظفری بھائی شیئر کرنے کیلیے۔
 
Top