غزل برائے اصلاح ۔

فہیم ملک جوگی نے 'اِصلاحِ سخن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 31, 2016

  1. فہیم ملک جوگی

    فہیم ملک جوگی محفلین

    مراسلے:
    207
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    لطف،زہرِ غم کا پوچھو دردیلی تقریر سے ۔ ۔ ۔ ۔
    ‛‛ذائقہ پانی کا پوچھو ادھ جلی تصویر سے‛‛ ۔ ۔ ۔ ۔

    درد یہ سینے کا یوں ہی تو نہ ہر دم چیختا ۔ ۔ ۔ ۔
    دل اگر جکڑا نہ ہوتا زلف کی زنجیر سے ۔ ۔ ۔ ۔

    تلخ لہجہ بھولتا کب ہے کسی دلدار کا۔ ۔ ۔ ۔
    زخم بھرتے کب ہیں لگ جائیں زباں شمشیر سے ۔ ۔ ۔ ۔

    واہ ،کیا کہنے،یوں ہر شاعر کورسمِ داد دی ۔ ۔ ۔ ۔
    آہ تب نکلے غزل جب بھی سنی دلگیر سے ۔ ۔ ۔ ۔

    یوں نہ مجھ کو ان پھٹے کپڑوں میں دیکھو دوستو
    یہ کلیجہ بھی پھٹا میری پھٹی تقدیر سے ۔

    وہ دوا دل پوچھتے جا نکلے جب در عشق پر ۔ ۔ ۔ ۔
    درد کو راحت ملی تو درد کی تاثیر سے ۔ ۔ ۔ ۔

    گرتی شبنم چاک پھولوں کو نہ کرتی ہے رفو ۔ ۔ ۔ ۔
    چلتا ہے گلشن کا کارو بار ہر تدبیر سے ۔ ۔ ۔ ۔

    بات تیری ان اداؤں کی یا اس گاؤں کی ہو ۔ ۔ ۔ ۔
    کم نہیں ہےحسن دونوں کا چمن کشمیر سے ۔ ۔ ۔ ۔

    بجھ گئی گرشمع یہ اپنا مقدر ہی سہی ۔ ۔ ۔ ۔
    دل تو ہے پ۔ُر نور دردِ عشق کی تنویر سے ۔ ۔

    کیا پی کر اس ’’میر‘‘ نے دیوان لکھا تھا ’’جوگی‘‘ ۔ ۔ ۔ ۔
    ہر سخن کو رشک ان کی شاعری تحریر سے ۔ ۔ ۔ ۔

    (فہیم ملک جوگی) ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  2. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,576
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    بس یہی خوبی ہے کہ ثابت ہوتا ہے کہ طبیعت میں موزونیت ہے۔ ورنہ محض ایک شعر درست ہے، یہ والا
    بجھ گئی گرشمع یہ اپنا مقدر ہی سہی ۔ ۔ ۔ ۔
    دل تو ہے پ۔ُر نور دردِ عشق کی تنویر سے ۔۔
     
    آخری تدوین: ‏نومبر 1, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. فہیم ملک جوگی

    فہیم ملک جوگی محفلین

    مراسلے:
    207
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    سر !اصلاح کے لئے نوازشات بے حد شکریہ ۔مطلب ابھی‛‛دلی دور است‛‛

    اگر ہر شعر پہ کچھ اور رہنمائی فرما دیں تو عین نوازش ہو گی ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. ادب دوست

    ادب دوست معطل

    مراسلے:
    3,429
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    فہیم ملک صاحب ،آپ نے بہت اچھی کوشش کی اس پر بہت داد قبول کیجئے. محفل میں آپ کو علم عروض کی ابتدائی باتیں آسانی سے مل جائیں گی جس سے بھرپور مشق کی جاسکتی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. فہیم ملک جوگی

    فہیم ملک جوگی محفلین

    مراسلے:
    207
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    سر!بہت شکریہ دو دفعہ مہربانی ,
    سر!کیا اس شعری کاوش میں عروض کا مسئلہ ہے یا کوئی اور بھی ؟
    اگر محفل میں علم عروض کی کوئی لڑی موجود ہے تو آپ لِنک یاں لکھ دیجئے تاکہ ہم جیسے طالب علموں کی رہنمائی ہو جائے بہت نوازش ہو گی ۔۔
     
  6. عثمان قادر

    عثمان قادر محفلین

    مراسلے:
    666
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    میرے خیال میں آپ کو اس عروض ڈاٹ کام- کسی بھی اردو شعر کی تقطیع کیجئے یا وزن معلوم کیجئے لنک کو کھنگالنا چاہیے ۔۔۔۔۔ یہ محفل کی سائیٹ کی سب سے اوپر والی بار پر موجود ہے ۔۔۔۔
     

اس صفحے کی تشہیر