غزل برائے اصلاح۔۔ نہ دکھ کا دکھ نہ خوشی کا ملال رہتا ہے

احمد وصال

محفلین
نہ دکھ کا دکھ ، نہ خوشی کا ملال رہتا ہے
تمہارے بعد عجب دل کا حال رہتا ہے

تمہیں خبر ہے مجھے کس قدر عزیز ہو تم
کہ ہر دعا میں تمہارا خیال رہتا ہے

تمہاری یاد سے غافل نہیں ہے اک لمحہ
اگرچہ دل مرا غم سے نڈھال رہتا یے

ملے جو وقت تو اس کا جواب بھی دینا
مری نگاہ میں جو اک سوال رہتا ہے

ملا ہے درد و الم، ہجر کی اذیت بھی
ملے گا کب مجھے جو اک وصال رہتا ہے

وہ پورے گاوں میں جو اک مکان کچا ہے
اسی مکان میں احمد وصال رہتا ہے
 
عظیم

محفلین
بابا کا ہاتھ بٹانے کی کوشش ۔

نہ دکھ کا دکھ ، نہ خوشی کا ملال رہتا ہے
تمہارے بعد عجب دل کا حال رہتا ہے

پہلا مصرع کچھ عجیب سا ہے ۔ دکھ کا دکھ تو شاید چل سکتا ہے لیکن خوشی کا ملال کیوں ؟

تمہیں خبر ہے مجھے کس قدر عزیز ہو تم
کہ ہر دعا میں تمہارا خیال رہتا ہے

شاید یوں واضح ہو ۔
تمہیں خبر بھی ہے، کس درجہ ہو عزیز کہ اب
ہر اک دعا میں تمہارا خیال رہتا ہے

تمہاری یاد سے غافل نہیں ہے اک لمحہ
اگرچہ دل مرا غم سے نڈھال رہتا یے

'اک لمحہ' مسئلہ پیدا کر رہا ہے ۔
÷ تمہاری یاد سے غافل نہیں ہوا ہے کبھی

ملے جو وقت تو اس کا جواب بھی دینا
مری نگاہ میں جو اک سوال رہتا ہے

'وقت تو' میں عیب تنافر آ گیا ہے ۔ اور دوسرے مصرع میں ردیف درست معلوم نہیں ہو رہی ۔

ملا ہے درد و الم، ہجر کی اذیت بھی
ملے گا کب مجھے جو اک وصال رہتا ہے

وصال کا ملنا درست نہیں ۔

وہ پورے گاوں میں جو اک مکان کچا ہے
اسی مکان میں احمد وصال رہتا ہے

'مکان ہے کچا' کر دیجئے ۔
 
شکریہ جناب ۔ آپ نے اپنی قیمتی رائے دی اور رھنمائی کیلئے وقت نکالا۔۔۔۔ آپ کی رھنمائی کی روشنی میں ٹھیک کرکے دوبارہ پیش کرونگا۔
 
الف عین

لائبریرین
عزیزی وصال احمد جب عظیم کا شکریہ ادا کر رہے ہیں تو غیر متفق کیوں؟ اصاح لے لیے پیش کی گئی غزل پر ضروری نہیں کہ جن کو دعوت دی گئی ہو ان کے علاوہ اور کوئی اصلاح کی ہمت ہی نہ کرے!!۔ اگرچہ عظیم کی باتوں سے پوری طرح متفق نہیں ہوں کہ بہت کچھ کو معاف کر دیتا ہوں۔ جیسے ’خوشی کا ملال‘ مجھے قبول ہے۔
تمہیں خبر ہے مجھے کس قدر عزیز ہو تم
کہ ہر دعا میں تمہارا خیال رہتا ہے
یہ بھی درست۔بس واضح کرنےکے لیے ’!!‘ نشان ضروری ہے۔ عظیم سے کچھ حد تک متفق نہیں۔

تمہاری یاد سے غافل نہیں ہے اک لمحہ
اگرچہ دل مرا غم سے نڈھال رہتا یے
عظیم کی اصلاح درست ہے۔

'وقت تو' میں عیب تنافر سے بھی متفق ہوں۔

ے درد و الم، ہجر کی اذیت بھی
ملے گا کب مجھے جو اک وصال رہتا ہے

عظیم کا خیال کہ ’وصال کا ملنا درست نہیں ۔‘ کچھ شدید اصلاح ہے۔ مجھے اس سے زیادہ ’وصال رہنا‘ پر اعراض ہو گا۔

وہ پورے گاوں میں جو اک مکان کچا ہے
اسی مکان میں احمد وصال رہتا ہے
دونوںمصرعے ’ہے‘ پر ختم ہونا درست نہیں۔
عظیم کی اصلاح ’'مکان ہے کچا' کر دیجئے ‘ بھی رواں نہیں۔ کچھ او رسوچو۔۔
 
جی بابا ۔ لیکن مجھے تو لگا کہ وصال احمد بھائی غلطی سے 'غیر متفق' کا بٹن پریس کر گئے ۔ اسی لئے ٹائیں ٹائیں فش نہیں جانا ۔
 
احمد وصال

محفلین
عزیزی وصال احمد جب عظیم کا شکریہ ادا کر رہے ہیں تو غیر متفق کیوں؟ اصاح لے لیے پیش کی گئی غزل پر ضروری نہیں کہ جن کو دعوت دی گئی ہو ان کے علاوہ اور کوئی اصلاح کی ہمت ہی نہ کرے!!۔ اگرچہ عظیم کی باتوں سے پوری طرح متفق نہیں ہوں کہ بہت کچھ کو معاف کر دیتا ہوں۔ جیسے ’خوشی کا ملال‘ مجھے قبول ہے۔
تمہیں خبر ہے مجھے کس قدر عزیز ہو تم
کہ ہر دعا میں تمہارا خیال رہتا ہے
یہ بھی درست۔بس واضح کرنےکے لیے ’!!‘ نشان ضروری ہے۔ عظیم سے کچھ حد تک متفق نہیں۔

تمہاری یاد سے غافل نہیں ہے اک لمحہ
اگرچہ دل مرا غم سے نڈھال رہتا یے
عظیم کی اصلاح درست ہے۔

'وقت تو' میں عیب تنافر سے بھی متفق ہوں۔

ے درد و الم، ہجر کی اذیت بھی
ملے گا کب مجھے جو اک وصال رہتا ہے

عظیم کا خیال کہ ’وصال کا ملنا درست نہیں ۔‘ کچھ شدید اصلاح ہے۔ مجھے اس سے زیادہ ’وصال رہنا‘ پر اعراض ہو گا۔

وہ پورے گاوں میں جو اک مکان کچا ہے
اسی مکان میں احمد وصال رہتا ہے
دونوںمصرعے ’ہے‘ پر ختم ہونا درست نہیں۔
عظیم کی اصلاح ’'مکان ہے کچا' کر دیجئے ‘ بھی رواں نہیں۔ کچھ او رسوچو۔۔
محترم عظیم اور محترم الف عین
میں آپ دونوں کا مشکور ہوں کہ اصلاح کیلئے وقت نکالا۔ اور غیر متفق کا آپشن بے خیالی میں لگ گیا تھا جس کیلئے معذرت خواہ ہوں ۔
 
احمد وصال

محفلین
عزیزی وصال احمد جب عظیم کا شکریہ ادا کر رہے ہیں تو غیر متفق کیوں؟ اصاح لے لیے پیش کی گئی غزل پر ضروری نہیں کہ جن کو دعوت دی گئی ہو ان کے علاوہ اور کوئی اصلاح کی ہمت ہی نہ کرے!!۔ اگرچہ عظیم کی باتوں سے پوری طرح متفق نہیں ہوں کہ بہت کچھ کو معاف کر دیتا ہوں۔ جیسے ’خوشی کا ملال‘ مجھے قبول ہے۔
تمہیں خبر ہے مجھے کس قدر عزیز ہو تم
کہ ہر دعا میں تمہارا خیال رہتا ہے
یہ بھی درست۔بس واضح کرنےکے لیے ’!!‘ نشان ضروری ہے۔ عظیم سے کچھ حد تک متفق نہیں۔

تمہاری یاد سے غافل نہیں ہے اک لمحہ
اگرچہ دل مرا غم سے نڈھال رہتا یے
عظیم کی اصلاح درست ہے۔

'وقت تو' میں عیب تنافر سے بھی متفق ہوں۔

ے درد و الم، ہجر کی اذیت بھی
ملے گا کب مجھے جو اک وصال رہتا ہے

عظیم کا خیال کہ ’وصال کا ملنا درست نہیں ۔‘ کچھ شدید اصلاح ہے۔ مجھے اس سے زیادہ ’وصال رہنا‘ پر اعراض ہو گا۔

وہ پورے گاوں میں جو اک مکان کچا ہے
اسی مکان میں احمد وصال رہتا ہے
دونوںمصرعے ’ہے‘ پر ختم ہونا درست نہیں۔
عظیم کی اصلاح ’'مکان ہے کچا' کر دیجئے ‘ بھی رواں نہیں۔ کچھ او رسوچو۔۔
استاد محترم اشعار میں آپ کی ہدایت کی روشنی می کچھ ردوبدل کیا ھے ۔ ملاحظہ کریں
(الف )
کبھی جو دل کہے اس کا جواب بھی دینا
مری نگاہ میں جو اک سوال رہتا ہے
(ب )
بہت ہے درد و الم، ہجرکی اذیت بھی
امیدِ وصل میں یہ دل نہال رہتا یے
(ج )

وہ اک مکان جسے تم نے گھر بنانا تھا
اسی مکان میں احمد وصال رہتا ہے
 
Top