بہادر شاہ ظفر غزل - بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی - بہادر شاہ ظفر

محمد وارث

لائبریرین
بہادر شاہ ظفر کی خوبصورت غزل فرخ صاحب (سخنور) کی نذر۔ مہدی حسن نے اس غزل کے اشعار بہت دلکش انداز سے گائے ہیں، مکمل غزل پیش ہے:


بات کرنی مجھے مشکِل کبھی ایسی تو نہ تھی
جیسی اب ہے تری محفِل کبھی ایسی تو نہ تھی

لے گیا چھین کے کون آج ترا صبر و قرار
بیقراری تجھے اے دِل کبھی ایسی تو نہ تھی

اس کی آنکھوں نے خدا جانے کِیا کیا جادو
کہ طبیعت مری مائِل کبھی ایسی تو نہ تھی

عکسِ رخسار نے کس کے ہے تجھے چمکایا
تاب تجھ میں مہِ کامِل کبھی ایسی تو نہ تھی

اب کی جو راہِ محبّت میں اٹھائی تکلیف
سخت ہوتی ہمیں منزِل کبھی ایسی تو نہ تھی

پائے کُوباں کوئی زنداں میں نیا ہے مجنوں
آتی آوازِ سلاسِل کبھی ایسی تو نہ تھی

نِگَہِ یار کو اب کیوں ہے تغافل اے دل
وہ ترے حال سے غافِل کبھی ایسی تو نہ تھی

چشمِ قاتل مری دشمن تھی ہمیشہ لیکن
جیسی اب ہو گئی قاتِل کبھی ایسی تو نہ تھی

کیا سبب تو جو بگڑتا ہے ظفر سے ہر بار
خُو تری حُورِ شمائِل کبھی ایسی تو نہ تھی
 

فاتح

لائبریرین
شکریہ وارث صاحب! یہ غزل بھی ظفر کی معدودے چند خوبصورت غزلیات میں سے ایک ہے۔ جسے مہدی حسن نے گا کر امر کر دیا ہے اور آج ہی یو ٹیوب پر تلاش کے دورانب علم ہوا کہ عابدہ پروین نے بھی گائی ہے۔
ذیل میں مہدی حسن اور عابدہ پروین کی ویڈیوز ہیں:

مہدی حسن
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=sBtYv1gxw_U[/ame]

عابدہ پروین - حصہ اول
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=FB-PGFjmmDE[/ame]

عابدہ پروین - حصہ دوم
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=xIi635nOObY[/ame]
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ جناب چار چاند لگانے کیلیئے :)

اور بالکل بجا کہا آپ نے ظفر کے بارے میں، شاگرد کس کا تھا :)
 

فاتح

لائبریرین
ایک (آنجناب) تو پہلے ہی لگا ہوا تھا، میں نے تو تین مزید لگا دیے۔۔۔ یوں کُل چار ہو گئے۔;)
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت بہت شکریہ وارث‌ صاحب - آپ نے تو اتنی جلدی غزل پوسٹ بھی کردی - :) ویسے میرا خیال ہے کہ ظفر کافی اچھا شاعر تھا - اسے ہمیں‌ دوبارہ دریافت کرنے کی ضرورت ہے -

یہ غزل اے حمید صاحب کی موسیقی میں ہے اور انہوں نے راگ پہاڑی میں اسے بنایا ہے -
 

تفسیر

محفلین
قبلہ سب راگ ہی کہلاتے ہیں اسکی خواہ مخواہ کی تقسیم ہے- کسی بھی اچھی موسیقی کی کتاب میں راگ پہاڑی ہی لکھا ملے گا -

بحث برائے بحث وارث بھائی اور سخنور بھائیteeth_smile
دونوں ایک دوسرے کو صحیح مان لیں۔ اس میں تو اچھائی ہے نا۔ ویسے میں نے بھی" راگ پہاڑی " ہی دیکھا ہے ۔ میرا خیال ہے وارث بھائی مزا لے رہے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بحث برائے بحث وارث بھائی اور سخنور بھائیteeth_smile
دونوں ایک دوسرے کو صحیح مان لیں۔ اس میں تو اچھائی ہے نا۔ ویسے میں نے بھی" راگ پہاڑی " ہی دیکھا ہے ۔ میرا خیال ہے وارث بھائی مزا لے رہے ہیں۔

تفسیر صاحب آپ نے تو بیچ چوراہے میں بھانڈا پھوڑ دیا۔ ;)

آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اشارہ بھی دیا تھا لیکن فرخ صاحب تو صریحاً برا مان گئے۔ ;)
 

فرخ منظور

لائبریرین
تفسیر صاحب آپ نے تو بیچ چوراہے میں بھانڈا پھوڑ دیا۔ ;)

آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اشارہ بھی دیا تھا لیکن فرخ صاحب تو صریحاً برا مان گئے۔ ;)

قبلہ میں نے تو عندلیب صاحبہ کی بات کا برا نہیں مانا تو آپ تو میرے استاد ہیں آپ کی بات کا برا کیوں مناؤں گا بھلا- :)
 

شمشاد

لائبریرین
بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی

بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی
جیسی اب ہے تیری محفل کبھی ایسی تو نہ تھی

لے گیا چھین کے کون تیرا صبر و قرار
بے قراری تجھے اے دل کبھی ایسی تو نہ تھی

چشم قاتل مری دشمن تھی ہمیشہ لیکن
جیسے اب ہو گئی قاتل کبھی ایسی تو نہ تھی

ان کی آنکھوں نے خدا جانے کیا کیا جادو
کہ طبعیت میری مائل کبھی ایسی تو نہ تھی

عکس رُخ یار نے کس کی ہے تجھے چمکایا
تاب تجھ میں مہ کامل کبھی ایسی تو نہ تھی

کیا سبب تو جو بگاڑتا ہے ظفر سے ہر بار
خُو تیری حور شمائل کبھی ایسی تو نہ تھی
(بہادر شاہ ظفر)
 
Top