غربت کے ہاتھوں خود کشی اور حکومتی ہتھکنڈے

آصف

محفلین
چند روز پہلے میں نے جنگ میں اس غریب ملاح کے بارے میں یہ خبر پڑھی تو مجھے نہیں اندازہ تھا کہ حکومت اس ظلم میں اپنی براہ راست ذمہ داری چھپانے کیلئے غریب خاندان کو اس خودکشی کو قتل قرار دینے پر مجبور کر دے گی۔ آپ خبر پڑھئیے اور بتائیے کہ یہ خود کشی ہے یا قتل؟ اس غریب بے روزگار خاندان کو قتل کر کے جس میں ایک ماہ کی معصوم بچی بھی شامل ہے، کسی کو کیا حاصل ہوا ہو گا۔ یہ واضح طور پر بے چارے ملاح کی معاشی صورتحال کا نتیجہ ہے جس میں پہلے سے بے روزگار اور فاقوں پر آئے ہوئے میاں بیوی پر بچی کی پیدائش کے بعد آنے والی بے بسی کا تصور کرنا مشکل ہے۔ ایک ماہ میں ان کی ہمت جواب دے گئی ہو گی۔ بیوی اور بچی کو قتل کر کے خود کشی سے آسان رستہ کیا ہو سکتا تھا؟ لیکن حکومت کیسے یہ تسلیم کرے کہ لوگ اتنے مجبور ہو چکے ہیں چنانچہ بدنصیب خاندان پر دباؤ ڈال کر قتل کا مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

خبر میں چھپے کرب اور بے بسی کو محسوس کرنے کی کوشش کریں۔
 

Attachments

  • fisherman_news_297.gif
    fisherman_news_297.gif
    70.4 KB · مناظر: 104
  • fisherman_637.gif
    fisherman_637.gif
    125.2 KB · مناظر: 104
Top