مبارکباد غازی عثمان گریجویٹ

خاور بلال

محفلین
ہمارے ایک عزیز دوست جن کا محفل پر ارتقائ سفر کالاپانی سے شروع ہوا تھا، جو موجودہ مرحلے میں غازی عثمان ہیں اب گریجویٹ ہوگئے ہیں۔ سوچا کہ محفل پر مبارکباد کی پوسٹ کردوں کہ اب یہ بھی قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تو پاکستان میں گریجویٹ ہونے یا نہ ہونے میں کوئ خاص فرق نہیں۔ کیونکہ ایک بغیر پڑھے لکھے بے روزگار ہوتا ہے اور دوسرے نے بے روزگار ہونے کے لیے اتنی محنت کی۔
 

ابو کاشان

محفلین
میرے خیال سے اب یہ گریجویٹ والی شرط ختم ہو چکی ہے۔ اب حاجی فضل دین اور اللہ دتہ بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ دونوں حضرات کو مبارک ہو، میرا مطلب غازی صاحب کو بھی اور خاور بھائی کو بھی۔
 

بلال

محفلین
بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ اللہ تعالٰی غازی عثمان کو مزید علم کی دولت سے نوازے۔۔۔آمین
 
Top