مکتوب عینی آپی کے نام!!!

ماہی احمد

لائبریرین
السلام علیکم عینی آپی!!!
کیسی ہیں؟ گھر میں سب کیسے ہیں؟ ہمارے ہاں تو اللہ کے کرم سے سب بالکل ٹھیک۔ موسم کی سنائیے آپ کے ہاں کیا صوتحال ہے؟ ہمارے ہاں تو گرمی نے زور پکڑنا شروع کر دیا ہے۔
آپ نے محفل کے چکر اتنے کم کر دئیے کہ ملاقات ہی نہیں ہو پاتی آپ سے۔ اس لئیے ابھی سوچا خط لکھ کر ذرا آدھی ملاقات ہی ہو جائے اور آپ سے پوچھا جائے کہ آخر ہوا کیا؟ آتی کیوں نہیں اب آپ؟ کچھ برا لگا کیا؟ کسی نے کچھ کہہ دیا کیا؟ آپ پیا دیس کیا گئیں ہم سب کو تو بھول ہی گئیں۔ مانا کہ مصروفیات بڑھ گئیں ہیں مگر ایسی بھی کیا مصروفیات۔ اب آپ ہمارے شکووں کا برا مانیں یا جو بھی کریں ہمیں تو آپ سے شکایت ہے کہ آپ آتی نہیں اب۔ خیر اب سوچیں اس متعلق جیسے مرضی ارینج کریں لیکن اب آپ کو آنا پڑے گا ورنہ ہم ناراض۔
اور آپ کو بتاؤں میرے پیپر ہو رہے ہیں اور آج بھی ایک پیپر تھا۔ اللہ کا شکر ہے اچھا ہوا۔ دعا کیجیئے گا باقی بھی اچھے ہو جائیں۔ میرے پاس تو امتحانوں کے سوا کوئی نئی تازی نہیں، آپ کے پاس ہو تو جوابی خط میں بتائیے گا۔ اچھا جی میں اب چلتی ہوں۔ جوابی خط کا انتظار رہے گا۔ گھر میں سب کو سلام۔
آپ کی بہنا
ماہی​
 
Top