مبارکباد عید غدیر مبارک ہو

فاخر رضا

محفلین
اب آپ کو عید مباہلہ بھی مبارک ہو
فَمَنْ حَاجَّكَ فِيهِ مِن بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَكُمْ وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَأَنفُسَنَا وَأَنفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَل لَّعْنَتَ اللَّ۔هِ عَلَى الْكَاذِبِينَ﴿٦١﴾سورہ آل عمران

پیغمبر علم کے آجانے کے بعد جو لوگ تم سے کٹ حجتی کریں ان سے کہہ دیجئے کہ آؤ ہم لوگ اپنے اپنے فرزند, اپنی اپنی عورتوں اور اپنے اپنے نفسوں کو بلائیں اور پھر خدا کی بارگاہ میں دعا کریں اور جھوٹوں پر خدا کی لعنت قرار دیں

چوبیس ذوالحجہ سن نو ہجری کو رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے نجران کے نصاری' کو مباہلہ کی پیشکش کی، مگر جب انہوں نے اہل بیت (پنجتن پاک) کی زیارت کی تو سمجھ گئے کہ اگر ان ہستیوں نے بددعا کردی تو وہ صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے. انہوں نے جزیہ دینا قبول کیا اور اپنی جان بچائی
نجران کے عیسائی تو پنجتن کو پہچان گئے مگر مسلمانوں نے امام عالی مقام کو کربلا میں ان کے بیٹوں اور بھائیوں کے ساتھ قتل کردیا اور ان کے اہل بیت اور رسول کی نواسی کو قیدی بنا دیا.
 
اکمل زیدی

محفلین
تمام اہل ایمان کو عید غدیر کی خوشیاں مبارک ہوں۔

images
 
اکمل زیدی

محفلین
(سورہ نجم آیت ٤،٤) اور وہ (رسول صلی اللہ علیہ وسلم) اپنی مرضی سے کچھ نہیں بولتے (ان کی باتیں) تو صرف وحی ہوتی ہیں جو ان پر نازل ہوتی ہے۔
 
اکمل زیدی

محفلین
بھیا محمد تابش صدیقی ایک پوسٹ پر جزاک اللہ لکھا تھا صبح سمجھ نہیں آئ کے وہ سرورق پر کیوں نہیں آیا مطلب جب پوری پوسٹ موجود ہے تو اس پر جزاک اللہ کا جواب روک لینا ۔۔عجیب مخمصہ میں ڈال رہا ہے۔۔
 
وجاہت حسین

محفلین
خیر مبارک۔ آپ سب کو بھی بہت مبارک ہو۔ اللہ پاک ہمیں اہلِ بیت علیہم السلام کی محبت پر زندہ رکھے اور اسی پر اٹھائے۔
بصدق و صفا می تواں گشت جامیؔ
غلامِ غلامانِ آلِ محمدﷺ​
 
اکمل زیدی

محفلین
اب آپ کو عید مباہلہ بھی مبارک ہو
فَمَنْ حَاجَّكَ فِيهِ مِن بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَكُمْ وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَأَنفُسَنَا وَأَنفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَل لَّعْنَتَ اللَّ۔هِ عَلَى الْكَاذِبِينَ﴿٦١﴾سورہ آل عمران

پیغمبر علم کے آجانے کے بعد جو لوگ تم سے کٹ حجتی کریں ان سے کہہ دیجئے کہ آؤ ہم لوگ اپنے اپنے فرزند, اپنی اپنی عورتوں اور اپنے اپنے نفسوں کو بلائیں اور پھر خدا کی بارگاہ میں دعا کریں اور جھوٹوں پر خدا کی لعنت قرار دیں

چوبیس ذوالحجہ سن نو ہجری کو رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے نجران کے نصاری' کو مباہلہ کی پیشکش کی، مگر جب انہوں نے اہل بیت (پنجتن پاک) کی زیارت کی تو سمجھ گئے کہ اگر ان ہستیوں نے بددعا کردی تو وہ صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے. انہوں نے جزیہ دینا قبول کیا اور اپنی جان بچائی
نجران کے عیسائی تو پنجتن کو پہچان گئے مگر مسلمانوں نے امام عالی مقام کو کربلا میں ان کے بیٹوں اور بھائیوں کے ساتھ قتل کردیا اور ان کے اہل بیت اور رسول کی نواسی کو قیدی بنا دیا.
آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو
 
Top