عید الفطر کے بعد تمام سٹریٹ لائٹیں شمسی توانائی پر منتقل ہو جائیں گی!

عبد الرحمن

لائبریرین
ایک خوش آیند خبر سے باخبر رکھنے کے لیے جزاکم اللہ خیرا۔ اللہ تعالیٰ عافیت کے ساتھ تکمیل تک پہنچائے آمین۔
 
الف نظامی

لائبریرین
بھائی اب ہم شکر کرتے ہیں ۔ پھر بعد میں ہم صبر ہی کیا کریں گے ۔
یہ سب جھوٹ کے پلندے ہیں

1- ملتان روڈ ٹھوکر نیاز بیگ کی ایک تصویر

2-فیصل چوک شاہراہ قائد اعظم

3- علامہ اقبال انٹرنیشل ائیر پورٹ
2.1.jpg
 
نیلم

محفلین
ایک خوش آئند خبر ہے ،،لوڈ شیڈنگ نے تو لوگوں کو نفسیاتی مریض بنا دیا تھا ۔۔جب 24 گھنٹے میں سے 2 سے؛3 گھنٹہ بجلی آتی تھی لیکن اب حالات پہلے سے بہت بہتر ہوگئے ہیں ۔اور امن ہے :)
 
نادر علی

محفلین
بھائی ایک پینل کی قیمت500$ڈالر ہے ۔ 500$ کو آپ اگر خود ضرب دیں فی شہرکم از کم 500تو یہ کتنی بن جاتی ہیں ۔ اگر یہی یہ لوگ نئے پراجیکٹ بنالیں تو بجلی کئی میگاواٹ ایکسٹرا ہو جائے گا۔ جو ہم بیچتے پھریں گے ۔ پاکستان میں بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں یہ سب ہمارے حکمرانوں کی حکمت عملی ہے کہ انہیں صرف لوڈشیڈنگ یا بچوں کے پیٹ پالنے کیلئے ہی لگے رہیں ۔ کوئی سوچے نہ یہ کیا کر رہیں ۔ یہ لوگ جب تک تیل نہیں فراہم کریں گے وہ خاک بجلی بنائیں گے ۔ مجھے آج بھی افسوس ہو رہا ہے پاکستانی ہونے پر ۔
 
1-حوالہ فراہم کیجیے
2-ایک سٹریٹ لائٹ کتنی بجلی خرچ کرتی ہے فی شہر اس کو کم از کم 500 سے ضرب دیں تو کتنی بجلی بن جائے گی ، اور شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے کتنی بجلی کی بچت ہوگی :)

3-مجھے تو پاکستانی ہونے پہ فخر ہے۔
 
1۔ بھائی پہلے نمبر پر کوئی بھی لائٹس پینل 11 سال نہیں نکالے گا ۔ گیارہ سال کی وارنٹی دی گئی ہے ۔ آپ خود تجربہ کرکے دیکھ لیجئے گا ۔
2۔ سالانہ بیٹری کےاخراجات بھی ہونگے LEDلائٹس پر ۔
3۔ کوئی بھی لائٹ والا پول مجھے بتادیں جو آپ کی نظر میں گیارہ سال نکال گیا ہوگا ۔
4۔ 144واٹ کے پینل کو 150 کرکے خرید کر رہے ہیں۔ http://www.bbeled.com/solar-led-street-light/pakistan/02.html آپ اپنی ہی تصویروں میں چیک کر لیں۔
5۔ اگر یہ لوگ جتنے اس پراجیکٹ پر روپے لگا رہے ہیں اس سے کم روپوں میں پورے کا پورا پاور پلانٹ لگ جائے گا بھائی جان۔
6۔ اُٹھولوگووگرنہ اس ریاست کوسیاہ ست مار ڈالےگی۔
اگر دیکھنا ہے تو آسٹریلیا کا پاور پلانٹ گوگل پر سرچ کرا لیں ۔ آپ کو سب سمجھ آجائے گی کہ یہ صرف اپنی جیبیں بھرنے کیلئے آرہے ہیں ۔ اللہ پاکستان کو اپنی حفظ و امان میں رکھیں ۔ ڈاکو گئے چور آگئے ہیں جناب۔
 
بھائی ایک پینل کی قیمت500$ڈالر ہے ۔ 500$ کو آپ اگر خود ضرب دیں فی شہرکم از کم 500تو یہ کتنی بن جاتی ہیں ۔ اگر یہی یہ لوگ نئے پراجیکٹ بنالیں تو بجلی کئی میگاواٹ ایکسٹرا ہو جائے گا۔ جو ہم بیچتے پھریں گے ۔ پاکستان میں بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں یہ سب ہمارے حکمرانوں کی حکمت عملی ہے کہ انہیں صرف لوڈشیڈنگ یا بچوں کے پیٹ پالنے کیلئے ہی لگے رہیں ۔ کوئی سوچے نہ یہ کیا کر رہیں ۔ یہ لوگ جب تک تیل نہیں فراہم کریں گے وہ خاک بجلی بنائیں گے ۔ مجھے آج بھی افسوس ہو رہا ہے پاکستانی ہونے پر ۔
1-حوالہ فراہم کیجیے
2-ایک سٹریٹ لائٹ کتنی بجلی خرچ کرتی ہے فی شہر اس کو کم از کم 500 سے ضرب دیں تو کتنی بجلی بن جائے گی ، اور شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے کتنی بجلی کی بچت ہوگی :)

3-مجھے تو پاکستانی ہونے پہ فخر ہے۔
سولر پینل کی قیمتیں:
25 واٹ: 7125 روپے
50واٹ: 14250 روپے
100 واٹ: 28500 روپے

چارج کنٹرولر:
8200 روپے سے لیکر 18000 تک

اِن ورٹر کی قیمت:

500W 12v: کی قیمت 2599 روپے
1000W12v: کی قیمت 4900 روپے

حوالہ: سولر سسٹم پی کے
 
احمقانہ منصوبے ہیں۔ اسی پیسے سے اگر پاکستان کے اندر پہلے سے موجود ہر پاور پلانٹ کے ارد گرد چند ایکڑ زمین میں سولر پینلز یا parabolic mirrorsہزاروں کی تعداد میں لگا دئیے جائیں (جس طرح ابو ظہبی کے مصدر سٹی میں کیا گیا ہے) تو مسئلہ اپنی بنیادی لیول پر حل ہوجائے گا۔ کیونکہ نہ تو نئے پاور پلانٹس بنانے پڑیں گے اور نہ ہی نئی رینٹل کمپنیوں کا گورکھ دھندہ ہوگا۔۔۔پہلے سے موجود سسٹم میں پاور ان پٹ کی مقدار کافی زیادہ ہوجائے گی اس طریقے سے اور بنا بنایا انفرا سٹرکچر ہونے کی وجہ سے بہت بچت ہوجائے گی۔۔۔۔
یعنی تصور کریں کہ پہلے سے موجود ایک پاور پلانٹ کو ڈیزل یا فرنس آئل کی بجائے کوئلے پر شفٹ کردیا جائے اور پلانٹ کے گردا گرد چند ایکڑ کے ایریا میں سولر پینلز یا پیرابولک مررز لگادئیے جائیں تو اس پلانٹ کی آؤٹ پٹ کس قدر بڑھ جائے گی، اور پھر اس سے پیدا ہونے والی بجلی کی ڈسٹری بیوشن میں کرپشن اور چوری کو ختم کردیا جائے تو کتنی ایفی شنسی بڑھ جائے گی،۔۔ایسا اگر ہر پاور پلانٹ کے ساتھ کیا جائے تو مسئلہ ختم۔۔۔۔لیکن یہاں تو احمقانہ طور پر سولر لیمپس، سولر سٹریٹ لائٹس اور لیپ ٹاپس پر پیسہ اڑانے کے پروگرام بن رہے ہیں۔۔۔
 
نادر علی

محفلین
احمقانہ منصوبے ہیں۔ اسی پیسے سے اگر پاکستان کے اندر پہلے سے موجود ہر پاور پلانٹ کے ارد گرد چند ایکڑ زمین میں سولر پینلز یا parabolic mirrorsہزاروں کی تعداد میں لگا دئیے جائیں (جس طرح ابو ظہبی کے مصدر سٹی میں کیا گیا ہے) تو مسئلہ اپنی بنیادی لیول پر حل ہوجائے گا۔ کیونکہ نہ تو نئے پاور پلانٹس بنانے پڑیں گے اور نہ ہی نئی رینٹل کمپنیوں کا گورکھ دھندہ ہوگا۔۔۔ پہلے سے موجود سسٹم میں پاور ان پٹ کی مقدار کافی زیادہ ہوجائے گی اس طریقے سے اور بنا بنایا انفرا سٹرکچر ہونے کی وجہ سے بہت بچت ہوجائے گی۔۔۔ ۔
یعنی تصور کریں کہ پہلے سے موجود ایک پاور پلانٹ کو ڈیزل یا فرنس آئل کی بجائے کوئلے پر شفٹ کردیا جائے اور پلانٹ کے گردا گرد چند ایکڑ کے ایریا میں سولر پینلز یا پیرابولک مررز لگادئیے جائیں تو اس پلانٹ کی آؤٹ پٹ کس قدر بڑھ جائے گی، اور پھر اس سے پیدا ہونے والی بجلی کی ڈسٹری بیوشن میں کرپشن اور چوری کو ختم کردیا جائے تو کتنی ایفی شنسی بڑھ جائے گی،۔۔ایسا اگر ہر پاور پلانٹ کے ساتھ کیا جائے تو مسئلہ ختم۔۔۔ ۔لیکن یہاں تو احمقانہ طور پر سولر لیمپس، سولر سٹریٹ لائٹس اور لیپ ٹاپس پر پیسہ اڑانے کے پروگرام بن رہے ہیں۔۔۔

زبردست۔۔۔۔۔۔:dancing:
 
نایاب

لائبریرین
ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے اپنی عوام اور ملک پاکستان کو ایسے دعوؤں سے نہ صرف لوٹا بلکہ مزید تنزلی کا جانب دھکیلا ہے ۔
کیسی کیسی سکیمیں سامنے آئیں اوربعد میں اربوں کے گھپلے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سولر سسٹمز لگیں گے دھڑا دھڑ اور پانچ سے سات سال بعد مرمت کے نام پر اربوں کے ہوں گے گھپلے ۔۔۔۔
کالا باغ ڈیم سب سے بہترین اور آسان حل ۔۔۔ اگر پاکستانی عوام اک قوم بن جائیں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سب سیاست ہے اپنی اپنی جیب بھرنے کی ۔۔۔۔۔۔۔۔
جب تک ہم خود کو درست کرکے اک درست قیادت و سیاست کا سبب نہ بنیں گے ۔۔۔
"ریاست و عوام لٹتے رہیں گے سیاست دانوں کے ہاتھوں ۔ "
 
زرقا مفتی

محفلین
انتہائی احمقانہ اسکیم ہے۔ اگر آپ اپنے گھر سے باہر دیکھیں تو ہر چار پانچ گھروں پر ایک اسٹریٹ لائٹ موجود ہے ۔ ہو سکتا ہے پسماندہ آبادیوں میں یہ شرح کم ہو مگر پھر بھی ایک کروڑ آبادی کے شہر میں دس لاکھ گھر تو ضرور ہونگے ہر دس گھروں پر بھی ایک سٹر یٹ لائٹ ہو تو ایک لاکھ درکار ہیں ۔
ایک شہر پر ہی اربوں روپیہ خرچ ہو گا اس رقم سے کتنے پاور پلانٹ لگ سکتے ہیں؟؟؟
 
Top