عورت

ام اریبہ

محفلین
کہیں پڑھی ہوئی ایک تحریر آپ کے سامنے پیش ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عورت ماﺅنٹ ایورسٹ کی وہ یخ بستہ چوٹی ہے جسے دیکھنے والا اپنے اندر ایک الاﺅ جلتا محسوس کرتا ہے۔کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ اس چوٹی کو سینکڑوں میل دور سے دیکھتا ہے، کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ اس چوٹی کو ٹیلی ویژن کی رنگین سکرین پر ہی دیکھ پاتا ہے مگر آگ ہر حال میں بڑھک اٹھتی ہے۔یہ اور بات ہے کہ ہم میں سے کتنے اپنی شرمناک حد تک معمولی زندگیوں کا بوجھ اتار کر اس سفر پر نکل پائیں پر وہ آگ ایک لمحے کو تو ہم سب کو چھوتی ہے۔

اور اس راہ پر بہت سے نکلے بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئی موسم کی شدت، کوئی بیابانوں میں نظریں جمائے بھیڑیوں اور کوئی پہاڑ کی بے مہر اونچائی سے ہار گیا۔مگر پہاڑ کافسوں ساون کے بادلوں کی طرح وہیں ٹھہرا رہا۔

اور وہ چند لوگ جو ہزار قربانیوں کے بعد چوٹی پر جا پہنچے انہیں کیا ملا؟ ایک ویرانہ جہاں ایسی تیز ہوا چلتی تھی کہ آنکھیں کھولنا مشکل ہوا جاتا تھا اور سردی ایسی کہ ہڈیوں میں گودا جما جاتا تھااور ایک وحشت ناک تنہائی جس میں کوئی نسوانی سرگوشی بڑی شدت سے گونجتی تھی

‘‘ کچھ رفعتیں سر کرنے کیلئے نہیں ہوتیں’’

سید اسد علی
 
Top