عوام کے لیے 5 ارب روپے کے قرضے

شمشاد

لائبریرین
نواز شریف نے 14-2013 کے مالی سال میں پانچ بلین روپے قرض دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ توجہ طلب بات یہ ہے کہ ۵ بلین روپے ۵ ارب روپے کے برابر ہوتے ہیں یعنی کہ 5،000،000،000 روپے۔ اور یہ ایک لاکھ افراد کو دیئے جائیں گے۔ اگر آپ ۵ بلین روپے کو ایک لاکھ پر تقسیم کریں تو ہر بندے کو پچاس ہزار روپے ملیں گے۔ اور میاں صاحب کا فرمان ہے کہ ایک لاکھ سے ۲۰ لاکھ روپے تک قرضے دیئےجائیں گے۔ سوال یہ ہے کہ ۵ بلین میں ایک لاکھ افراد کو کیسے پورے آئیں گے۔ اور ۲۰، ۲۰ لاکھ قرض لینے والے صرف ۲،۵۰۰ افراد آ جائیں تو پورے ۵ بلین ان ۲،۵۰۰ افراد میں تقسیم ہو جائیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ ۲،۵۰۰ افراد کہیں میاں صاحب کے رشتے دار تو نہیں۔ کیونکہ میاں صاحب اپنے رشتے داروں کے ساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کرتے ہیں۔

ایک انتہائی دلچسپ بات کہ اگر ۵ کروڑ لوگ درخواستیں جمع کرواتے ہیں تو ہر درخواست کے ساتھ ۱۰۰ روپے وصول کیے جائیں گے۔ اس طرح سے ۵ بلین روپے جمع ہو جائیں گے۔ یہ تو وہ رقم ہے جو بطور قرض دینی ہے۔ اور اگر ۱۰ کروڑ لوگوں نے درخواستیں جمع کروا دیں تو میاں صاحب کو ۵ بلین روپے کا منافع ہو جائے گا۔

اگر لوگوں کو اب بھی نواز لیگ کا فراڈ سمجھ میں نہیں آیا تو پھر کب آئے گا۔

پاکستانیوں ہوش کے ناخن لو اور جتنا جلد ہو سکے اپنے ملک کو ان ڈاکوں سےبچا لو۔

ایک اور بات زرداری نے بے نظیر کے نام پر انکم سپورٹ سکیم متعارف کروائی تو میاں صاحب یہ کام مریم نواز کے حوالے کر دیا ہے۔
 
Top