عوام شمسی اورمتبادل توانائی کے منصوبوں پر کام کریں ، الطاف حسین

الف نظامی

لائبریرین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے عوام حکومت پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت شمسی اور متبادل توانائی کے منصوبوں پرکام کریں۔ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور ارکان اسمبلی سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ گھروں اور عمارتوں کو شمسی اور متبادل توانائی سے بجلی فراہم کرنے کیلئے ایم کیو ایم لیڈنگ رول ادا کرے الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے سینیٹرز اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ متبادل توانائی کے پروجیکٹس میں استعمال ہونے والی اشیاء کی درآمد پرڈیوٹی معاف کرانے کیلئے قانون سازی کرائیں اس موقع پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متبادل توانائی کے پرائیویٹ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اچھی خبر ہے۔
بہت سے لوگ یہی چاہتے ہیں کہ حکومت پر انحصار کرنے کی بجائے اپنی مدد آپ کے تحت ایسے منصوبے شروع کیے جائیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
متحدہ قومی موومنٹ نے ملک میں لوڈشیڈنگ اور توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کیلیے اپنی مدد آپ کے تحت شمسی اورمتبادل توانائی کے منصوبوں پر کام شروع کردیا۔ ایم کیوایم اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی کا نائن زیروپر اجلاس ہوا جس میں الطاف حسین کی ہدایت پر شمسی اور متبادل توانائی کے منصوبوں کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لوڈشیڈنگ سے نجات کے لیے شمسی توانائی کے عوامی منصوبے کا آغازعزیزآباد سے کیاجائے گا۔ جس کے بعد”اپنی مددآپ “ کے تحت عوام کے تعاون سے شہرکے مختلف علاقوں اور دوسرے شہروں میں بھی اس منصوبے پر کام کیا جائے گا۔
 
Top