عوامی نستعلیق ریلیز!

arifkarim

معطل
میں نے کچھ عرصہ قبلSILوالوں کے زیر تکمیل عوامی نستعلیق نامی فانٹ کا ذکر کیا تھا جو کہ اوپن ٹائپ کے برعکس ذہین فانٹ رینڈرنگ انجن Graphite پر چلتا ہے۔ آج انکی طرف سے میل آئی ہے کہ اسکا بیٹاورژن ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فانٹ کے چند نمونے ملاحظہ ہوں:
b960-1.gif

b964.gif

b965.gif

چونکہ یہ فانٹ مکمل اوپن ٹائپ نہیں ہے یوں فی الحال ان چنیدہ سافٹویرز تک محدود ہے جن میں اسکا انجن موجود ہے۔ جیسے لیبر آفس اور فائرفاکس کے جدید ترین بلڈز میں یہ بہترین کام کرتا ہے۔ باقی اسمیں بہتری کیلئے SIL والوں نے 15 جنوری 2016 تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ مجھے امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ احباب انہیں فیڈ بیک دے کر اسے مزید بہتر کرنے میں مدد کریں گے۔ کیونکہ یہ حرفی بنیادوں پر اردو کا واحد فانٹ ہے جس میں خودکار کرننگ کی اسپورٹ شامل ہے!
aladdin mohdumar ummargul آصف اثر ابرارحسین ابن سعید ادب دوست اسد اشتیاق علی افضل حسین الف عین الف نظامی اوشو باسم بدر الفاتح تجمل حسین جنید اختر خالد محمود چوہدری خرم انصاری@دوست راحیل فاروق رانا زہیر عبّاس زیک سعادت سویدا سید ذیشان سید منظر شاکرالقادری شعیب سعید شوبی عبدالحفیظ عبدالمجید عثمان علوی امجد عمار ابن ضیا عمران القادری فاتح فاروق سرور خان فرخ منظور فقیر شکیب احمد قیصرانی متلاشی محمد تابش صدیقی محمد سعد محمد وارث محمدصابر ناظم رضا مصباحی نایاب نبیل نعیم سعید نور سعدیہ شیخ وکی
 
مدیر کی آخری تدوین:
عارف صاحب بہت خوب
مجھے اردو لکھنے میں بہت تکلیف ہوتی ہے کیوں کہ میرے ونڈوز فون میں اردو کیبورڈ نہیں ہے .
کاپی کرکے پیسٹ کرنا پڑھتا ہے .
آپ کچھ سہولت پیدا کرسکتے ہیں کیا ؟
 

تجمل حسین

محفلین
لگتا ہے کہ اس میں مد کا کیریکٹر نہیں ہے۔فانٹ تو اچھا ہے۔
میرے خیال سے مد کا کیریکٹر تو موجود ہے لیکن اس میں کوئی خرابی ہے۔ جیسا کہ اوپر والی تصویر میں دوسرے پیرگراف کی آخری لائن میں خرم آباد لکھا ہوا ہے اسی طرح دوسری تصویر میں غزل کے نام میں بھی مد موجود ہے۔
لیکن آخری تصویر میں پہلی اور تیسری لائن میں آئی این پی اور اسلام آباد میں مد موجود نہیں۔
اگر آپ کا مقصود کچھ دیگر ہو تو پیشگی معذرت۔ :)
 

سعادت

تکنیکی معاون
میں نے کچھ عرصہ قبلSILوالوں کے زیر تکمیل عوامی نستعلیق نامی فانٹ کا ذکر کیا تھا جو کہ اوپن ٹائپ کے برعکس ذہین فانٹ رینڈرنگ انجن Graphite پر چلتا ہے۔ آج انکی طرف سے میل آئی ہے کہ اسکا بیٹاورژن ریلیز کر دیا گیا ہے۔
بیٹا نہیں، ارلی ایلفا۔ :)
کیونکہ یہ حرفی بنیادوں پر اردو کا واحد فانٹ ہے جس میں خودکار کرننگ کی اسپورٹ شامل ہے!
گریفائٹ کے انجن میں collision-fixing کا حالیہ فیچر صرف خودکار کرننگ ہی مہیا نہیں کرتا، بلکہ نقاط اور اعراب کی جگہ تبدیل کرنے کا اختیار بھی فراہم کرتا ہے۔ سو (کم از کم تھیوری میں) اگر کرننگ کی راہ میں نقطے یا اعراب آ رہے ہوں تو انہیں بھی خود کار طریقے سے حسبِ ضرورت اوپر نیچے یا دائیں بائیں کیا جا سکتا ہے۔ (البتہ آپ نے جو سکرین شاٹ پوسٹ کیا ہے، اس میں لفظ ’پریوں‘ میں ے کے نقطوں کی وجہ سے ’پر‘ اور ’یو‘ میں ابھی بھی فاصلہ ہے، سو یہ دیکھنا پڑے گا کہ نقاط/اعراب کی شِفٹنگ فی الحال کس حد تک کام کرتی ہے۔)

حالیہ انٹرنیشنلائزیشن اور یونیکوڈ کانفرنس میں SIL کی جانب سے گریفائٹ انجن کے نئے فیچرز پر ایک گفتگو بھی پیش کی گئی تھی۔ اگر آپ کو یا کسی اور دوست کو اس گفتگو کی وڈیو یا سلائیڈز مل سکیں تو ضرور شیئر کیجیے گا۔ :)
 

سعادت

تکنیکی معاون
ایک اور بدصورت نستعلیق کا اضافہ
عوامی نستعلیق کی بد صورتی اپنی جگہ، لیکن میرے خیال میں یہ فونٹ اس لیے زیادہ اہم ہے کہ یہ اوپن سورس ہے، اور اس میں گریفائٹ کے نئے collision-fixing فیچرز کی ٹسٹ امپلیمینٹیشن موجود ہے جو دیگر، خوبصورت نستعلیق (یا رقعہ یا دیوانی) فونٹس کی بنیاد بن سکتی ہے۔ :)
 

سعادت

تکنیکی معاون
ابھی تک کونسے کونسے سوفٹ وئیر گریفائٹ انجن کو سپورٹ کرتے ہیں ؟؟؟؟

گریفائٹ کی ویب سائٹ پر اس کو سپّورٹ کرنے والے سوفٹویئرز کی فہرست موجود ہے۔ قابلِ ذکر نام فائرفوکس، لبرے آفس، اور زی‌ٹیک/زی‌لاٹیک ہیں۔

البتہ عوامی نستعلیق استعمال کرنے کے لیے آپ کو گریفائٹ کے جدید ترین ورژن کی ضرورت پڑے گی جو صرف فائرفوکس اور لبرے آفس کے بیٹا ورژنز میں موجود ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے یہاں دیکھیں۔
 

الف عین

لائبریرین
میرے خیال سے مد کا کیریکٹر تو موجود ہے لیکن اس میں کوئی خرابی ہے۔ جیسا کہ اوپر والی تصویر میں دوسرے پیرگراف کی آخری لائن میں خرم آباد لکھا ہوا ہے اسی طرح دوسری تصویر میں غزل کے نام میں بھی مد موجود ہے۔
لیکن آخری تصویر میں پہلی اور تیسری لائن میں آئی این پی اور اسلام آباد میں مد موجود نہیں۔
اگر آپ کا مقصود کچھ دیگر ہو تو پیشگی معذرت۔ :)
’آ‘ کمپوز کرنے کی دو صورتیں ہیں۔ ایک واحد کنجی سے ’آ‘ لکھنا، اور دوسری الف علاحدہ لکھنا اس کے بعد محض مد کا کیریکٹر لگانا ( ٓ )۔ جہاں ’آ‘ لکھا گیا ہے وہاں درست صورت نظر آتی ہے۔ لیکن جہاں الف اور مد استعمال کئے گئے ہیں، وہاں مسئلہ دکھائی دیتا ہے۔ میرا یہی خیلا ہے کہ ’آ‘ موجود ہے لیکن ٓ نہیں۔
 

آصف اثر

معطل
فونٹ خوب صورتی کے لحاظ سے کچھ خاص نہیں۔ لیکن Graphite کے استعمال نے دلچسپی خاصی بڑھادی ہے۔امید ہے مستقبل میں یہ انجن کریکٹر بیسڈ اردو فانٹس کی ڈیولپمنٹ میں کافی بہتری کا سبب بنے گا۔
ٹیکنالوجی کے حوالے سےایک زبردست اضافہ۔ شئیر کرنے کا شکریہ۔
 
Top