عنوان اور مشتملات کے خانوں کے مسائل

منہاجین

محفلین
عنوان اور مشتملات کے خانوں کے مسا

عنوان لکھنے کے لئے مجھے ونڈوز میں انگریزی زبان منتخب کرنا پڑتی ہے جبکہ مشتملات کے خانے میں پھر سے اردو کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔ دونوں میں ایک سا معاملہ کیوں نہیں؟ اصول کے طور پہ دونوں میں اردو کی بورڈ سے لکھنا ممکن ہونا چاہیئے۔

مشتملات کے خانے میں میرا ونڈوز والا کی بورڈ چلتا ہے، جو بھی میں منتخب کر لوں۔ مگر عنوان کے خانے میں ایک صوتی کی بورڈ جبری طور پر مسلط ہے۔ دونوں میں میرا آپریٹننگ سسٹم والا کی بورڈ لے آؤٹ چلنا چاہیئے۔

عنوان کے خانے کی اونچائی ذرا بڑھا دیں تو بہتر ہو گا، وہاں تو نظر ہی نہیں آتا کہ کیا لکھا جا رہا ہے۔

بقیہ اگلی قسط میں ۔ ۔ ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی منہاجین صاحب۔ آپ اگلی اقساط شوق سے ارسال فرمائیں۔ ونڈوز کا اردو کی بورڈ استعمال کرنے کے لیے آپ ایڈٹ باکس میں انگلش منتخب کریں اور اس کے بعد ونڈوز میں انسٹالڈ جو مرضی کی بورڈ استعمال کریں۔

آپ کا بیان کردہ مسئلہ دراصل اس فورم میں استعمال کیے گئے اردو ویب پیڈ کا bug ہے۔ میں دراصل آج کل اسے اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کام کر رہا ہوں۔ مسئلہ محض وقت کی کمی ہے۔ جب یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچے گا تو آپ کی کئی شکایات دور ہو جائیں گی۔

فی الحال اس اردو ویب پیڈ میں محض صوتی کی بورڈ پروگرام کیا گیا ہے۔ مستقبل میں آپ انشاءاللہ اپنی مرضی کے لے آؤٹ شامل کر سکیں گے۔ اسکے بارے میں میں جلد ہی مزید معلومات فراہم کروں گا۔
 
Top