نوشی گیلانی عمر رائیگاں کر دی تب یہ بات مانی ہے

عُمر رائیگاں کر دی تب یہ بات مانی ہے
موت اور محّبت کی ایک ہی کہانی ہے
.
کھیل جو بھی تھا جا ناں اب حساب کیا کرنا
جیت جس کسی کی ہو ہم نے ہار مانی ہے
.
وصل پر بھی نادم تھے ہجر پر بھی شرمندہ
وہ بھی رائیگانی تھی یہ بھی رائیگانی ہے
.
یہ مِرا ہُنر تیری خوشبوؤں سے وابستہ
میرے سارے لفظوں پر تیری حکمرانی ہے
.
جانے کون شہزادہ کب چُرا کے لے جائے
وہ جو اپنے آنگن میں خُوشبوؤں کی رانی ہے
 
Top