1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

عمر جلووں میں بسر ہو یہ ضروری تو نہیں - خاموش دہلوی

دل پاکستانی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 13, 2009

  1. دل پاکستانی

    دل پاکستانی محفلین

    مراسلے:
    490
    جھنڈا:
    Pakistan
    عمر جلووں میں بسر ہو یہ ضروری تو نہیں

    ہر شبِ غم کی سحر ہو ضروری تو نہیں

    چشمِ ساقی سے پیو یا لبِ ساغر سے پیو

    بے خودی آٹھوں پہر ہو یہ ضروری تو نہیں

    نیند تو درد کے بستر پہ بھی آ سکتی ہے

    اُن کی آغوش میں سر ہو یہ ضروری تو نہیں

    شیخ کرتا تو ہے مسجد میں خدا کو سجدے

    اُس کے سجدوں میں اثر ہو یہ ضروری تو نہیں

    سب کی نظروں میں ہو ساقی یہ ضروری ہے مگر

    سب پہ ساقی کی نظر ہو یہ ضروری تو نہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  2. محمد نعمان

    محمد نعمان محفلین

    مراسلے:
    1,100
    بہت شکریہ پاکستانی بھائی۔۔۔
    شاعر کا نام نہیں لکھا آپ نے۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. دل پاکستانی

    دل پاکستانی محفلین

    مراسلے:
    490
    جھنڈا:
    Pakistan
    خاموش دہلوی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. شاہ حسین

    شاہ حسین محفلین

    مراسلے:
    2,902
    بہت خوب جناب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. عثمان ابراہیم

    عثمان ابراہیم محفلین

    مراسلے:
    4
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    پاکستانی بھیا یہ خاموش دہلوی صاحب کا دور کون سا تھا؟ کہ میرا علم اس باب میں خاموش ہے!! مطلع فرما کر ممنون ہونے کا موقع عنایت فرماویں!!
     
  6. عبد الرحمٰن

    عبد الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,617
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    آگ کو کھیل پتنگوں نے سمجھ رکھا ہے
    سب کو انجام کا ڈر ہو یہ ضروری تو نہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر