خواجہ غلام فرید عمراں لنگھیاں پبھاں پہار

شمشاد

لائبریرین
عمراں لنگھیاں پبھاں پہار ہالے نہ وس وے کاہلیا
کدے نہ سُکھ سنیہا گھلیا ہالے نہ وس ویے کاہلیا

پُھلاں دے رنگ کالے؛ سرخ گلاباں دے موسم وچ
اندروں اندری وگدا رہندا پانی درد حیاتی دا

ساڈھیاں عمراں توں وی وڈی عمر وے تیری
ہر ویلے تانگاں یار دیاں میں تاں بیٹھی کاگ اڈاراں

آپ ونجاں کہ قاصد بھیجاں میرا تھیں گئیوں حال بیماراں
غلام فریدا میں تاں ایویں وچھڑی جیویں وچھڑی کونج قطاراں
 
پردیسی

محفلین
کمال کلام کمال گایا گیا۔۔۔اس میں طبلے کا بجانا بھی کمال تھا۔۔۔یعنی ہر جگہ کمال:)
 
فرقان احمد

محفلین
ہر دل عزیز گلوکار اسد امانت اس کلام کو اپنی آواز میں امر نہ کرتے تو غالباً ہم کبھی یوں محظوظ نہ ہو پاتے کہ اب تو پنجابی زبان پڑھنے والے بھی خال خال نظر آتے ہیں اور اسے تحریری صورت میں لکھنے والے تو آنے والے وقتوں میں شاید ہاتھوں کی انگلیوں پر گنے جا سکیں گے۔
 
اسلم اقبال

محفلین
احباب میں سے کوئی رہنمائی کریں تو ممنون ہونگا۔
پنجابی میں پبھاں پہار کے معنی ہیں ایڑہیاں اٹھا کر پیر کے پنجوں کے بل بیٹھنا۔ اس شعر کا مفہوم کیا ہے؟
عمومی طور ہما وقت تیار یا جلد باز کیلئے کہا جاتا ہے۔ اس شعر کا مفہوم یا تشریح اگر کوئی لکھ ڈالے۔ منتظر رہوں گا
 
اسلم اقبال صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنا تعارف تو دیں۔
 
اسلم اقبال

محفلین
اسلم اقبال صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنا تعارف تو دیں۔
السلام علیکم
کوئی خاص تعارف نہیں۔ بالکل عام آدمی ہوں۔ ابتدائی تعلیم اردو میڈیم رہی تو کسی قدر زعم تھا کہ اردو جانتا ہوں لیکن کچھ ورق گردانی کی تو معلوم ہوا کہ ہم ابھی اردو کی ابجد میں الف ہی تک پہنچے ہونگے۔ وہ بھی فی زمانہ اردو کی زبوں حالی پر اندھوں میں کانا راجہ بن بیٹھے۔ شاعری پڑھنے کی حد تک یعنی قاری ہوں اور اشعار یاد بھی نہیں رہتے البتہ نثر شوق سے پڑھتا ہوں۔کسی ایک مصنف کو پوری طرح نہیں پڑھا۔شروع شروع میں اشتراکیت سے مرعوب رہا تو مارکس وغیرہ کو پڑھا۔ پھر مذہبی اور تاریخ اسلام اور بالآخر قرآن پر زیادہ وقت دیا۔ فکر فردا کی مصروفیات میں وقت نہیں ملتا لیکن بہت جی چاہتا ہے کہ فراغت میسر آنے پر اردو کے شاہکار ضرور پڑھوں گا۔
 
اسلم اقبال

محفلین

اوشو

لائبریرین
پنجابی میں پبھاں پہار کے معنی ہیں ایڑہیاں اٹھا کر پیر کے پنجوں کے بل بیٹھنا۔ اس شعر کا مفہوم کیا ہے؟

میں کچھ جسارت کرتا ہوں۔
عمراں لنگھیاں پباں بھار
ہالے نہ وس وے کاہلیا

میری عمر تمہارے انتظار میں ایڑیاں اٹھا اٹھا کر تمہارا رستہ دیکھتے گزر گئی۔ ابھی واپس نہ آؤ کہ اتنی جلد بازی کی ضرورت نہیں۔

میری سمجھ میں یہ شعر ایسے آیا کہ ۔ ساری عمر تو تمہاے انتظار میں پنجوں کے بل تمہارا رستہ دیکھتے اور دکھ سہتے گزر گئی۔ اب تم آیا ہی چاہتے ہو جب کہ میں تو زندگی تمہارے انتظار میں گزار چکی۔ یہاں کاہلیا کو بطور طنز استعمال کیا ہے شاعر نے۔ کہ اے جلد باز واپس آنے کی اتنی جلدی نہ کر۔ بس یہ جو چند سانسیں رہ گئی ہیں یہ بھی ختم ہونے دو۔ میں نے تمہارے ہجر میں زندگی گزار دی اور تمہارے ہجر میں ہی مرنا چاہتی ہوں۔
جیسا کہ شِو کمار بٹالوی نے کہا تھا
ہجر تساں دا اساں مبارک
نال بہشتیں کھڑنا

یہ میرا خیال ہے باقی صاحبانِ علم زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں۔
 
بہت خوب
سلامت رہیں
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم
کوئی خاص تعارف نہیں۔ بالکل عام آدمی ہوں۔ ابتدائی تعلیم اردو میڈیم رہی تو کسی قدر زعم تھا کہ اردو جانتا ہوں لیکن کچھ ورق گردانی کی تو معلوم ہوا کہ ہم ابھی اردو کی ابجد میں الف ہی تک پہنچے ہونگے۔ وہ بھی فی زمانہ اردو کی زبوں حالی پر اندھوں میں کانا راجہ بن بیٹھے۔ شاعری پڑھنے کی حد تک یعنی قاری ہوں اور اشعار یاد بھی نہیں رہتے البتہ نثر شوق سے پڑھتا ہوں۔کسی ایک مصنف کو پوری طرح نہیں پڑھا۔شروع شروع میں اشتراکیت سے مرعوب رہا تو مارکس وغیرہ کو پڑھا۔ پھر مذہبی اور تاریخ اسلام اور بالآخر قرآن پر زیادہ وقت دیا۔ فکر فردا کی مصروفیات میں وقت نہیں ملتا لیکن بہت جی چاہتا ہے کہ فراغت میسر آنے پر اردو کے شاہکار ضرور پڑھوں گا۔
اسلم اقبال صاحب آپ سے تعارف حاصل کر کے بہت اچھا لگا۔

میرا مطلب یہ تھا کہ آپ ادھر تعارف والے زمرے میں اپنا تعارف دیں، تاک دوسرے اراکین اردو محفل آپ سے متعارف ہو سکیں۔

تعارف کے زمرے کا ربط یہ رہا
 
Top