مبارکباد عمار ابن ضیا کے ہاں آئی ایک ننھی پری

شمشاد

لائبریرین
فیس بک سے علم ہوا کہ اردو محفل کے رکن عمار ابن ضیا کے ننھی پری آئی ہے۔

عمار بھائی ننھی پری کی آمد پر بہت بہت مبارک ہو۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ننھی پری کو دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے۔
 

کاشفی

محفلین
ماشاء اللہ
مبارک ہو بہت بہت۔۔
اللہ رب العزت ننھی پری کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے۔آمین، دین و دنیا کی خوشیاں عطا فرمائے۔آمین اور نصیب کا بہت اچھا بنائے۔۔آمین ثم آمین
 

عبد الرحمن

لائبریرین
ماشاء اللہ! بہت بہت مبارک ہو عمار بھائی!

اللہ تعالیٰ ننھی پری کو دونوں جہان کی خوشیاں عطا فرمائے اور آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ (آمین)
 

اوشو

لائبریرین
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں ننھی پری کی آمد بہت بہت مبارک ہو عمار ابن ضیا جی ۔
اللہ کریم گڑیا کے نصیب اچھے کرے اور تاعمر خوشیاں عطا کرے۔
آمین
 

فلک شیر

محفلین
اللہ تعالیٰ بچی کے علم و عمل ، عمر و صحت اور حیا و عفت میں برکت دیں ۔ عمار بھائی کو تہ دل سے مبارک باد۔
 

x boy

محفلین
Top