علی گڑھ بزمِ خواتین کا سالانہ مجلہ ’بزمِ ادب‘

الف عین

لائبریرین
آج ہی علی گڑھ بزمِ خواتین کا سالانہ مجلہ ’بزمِ ادب‘ ملا ہے۔ یہ جریدہ بزمِ خواتین علی گڑھ کی سکریٹری راشدہ خلیل (راشدہ آپا مرحوم خلیل الرحمٰن اعظمی کی بیوہ ہیں) ہر سال شائع کرتی ہیں۔ یہ شمارہ تیرواں شمارہ ہے۔ اگر چہ معیار کے اعتبار سے یہ بہت زیادہ اہم نہیں ہے، پھر بھی کچھ نام اہم بھی اس میں شامل ہیں۔ مضامین اکثر دینی اور معاشرتی نوعیت کے ہیں۔ کچھ نام جو اس میں شامل ہیں وہ ہیں، زویا زیدی (نظمیں) حنا رشید (انٹرویو بانو قدسیہ)، فاطمہ حسن، انجمن آرا انجم، غزالہ قمر اور ق انجم وغیرہ۔ قیمت ہے پچاس روپئے۔ یہ خلیل صاحب کے گھر اردو باغ سے منگایا جا سکتا ہے۔ مکمل پتہ:
راشدہ خلیل۔ اردو باغ، سر سید نگر، علی گڑھ
202002
اتر پردیش، ہند
 
Top