علوی لاہوری نستعلیق

علوی امجد

محفلین
جی ہاں دوبارہ انسٹال کرلیں۔ نام علوی نستعلیق ہی ہے۔ (ممکن ہے کہ آپ کی کاپی میں علوی لاہوری نستعلیق ہو۔ کیونکہ میں اسی دوران اس کی تدوین کررہا تھا)
درحقیقت میں مستقبل میں اسی فانٹ پر کام کرنا اور آگے لے کر جانا چاہتا ہوں۔
 

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
امجد بھائی
بہت شکریہ۔
آپ بہت محنت کر رہے ہیں، اللہ تعالٰی آپ کو بہترین جزائے خیر دے۔ آمین، ثم آمین
 

محمداحمد

لائبریرین
امجد علوی صاحب،

فونٹ بہت لاجواب ہے۔ یقیناً اردو کی جو خدمت آپ کررہے ہیں وہ لائقِ صد احترام اور قابلِ ستائش ہے ۔ بلاشبہ اس کا بدلہ کوئی نہیں ہے۔ یقیناً آپ کی اردو اور اردو والوں سے محبت میرے جیسے کسی ناکارہ شخص کی تعریفی کلمات کی محتاج نہیں ہے۔

اللہ اس کارِ عظیم کے صلے میں آپ کو دین و دُنیا کی بھلائی عطا فرمائے (آمین)
 

نبیل

تکنیکی معاون
لاہوری نستعلیق کی دستیابی ایک بہت اچھی خبر ہے لیکن میں نوری نستعلیق کی ڈیویلپمنٹ کا سلسلہ منقطع ہونے پر خوش نہیں ہوں۔ بہتر تو یہی ہوتا کہ دونوں فونٹس کی ڈیویلپمنٹ پر متوازی کام جاری رہتا لیکن لگتا ہے کہ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر امجد نے نوری نستعلیق فونٹ پر کام ختم کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ اگر اس کی وجہ واقعی نوری نستعلیق کے ترسیمہ جات کے استعمال کی قانونی حیثیت کا سوال بار بار اٹھایا جانا ہے تو یہ بات قابل صد افسوس ہے۔ امجد نے اپنی صحت کی پرواہ کیے بغیر دن رات محنت کرکے اردو کی ایک عظیم خدمت سرانجام دی ہے جس کا وہ کسی سے کوئی معاوضہ بھی طلب نہیں کر رہے۔ اس کے بعد بھی اس کام پر ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے اگر ان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں تو یہ نہایت مذموم حرکت ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اگر نوری نستعلیق کے ترسیمہ جات کی قانونی رکاوٹ ہے تو نفیس نستعلیق کے ترسیمہ جات استعمال کیے جاسکتے ہیں، بہر حال یہ اتنا آسان نہیں ، کافی صبر آزما کام ہے۔
 

دوست

محفلین
یہ اعتراض‌ کس نے کیا ہے؟ اور اس اعتراض کی پرواہ کس کو ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اگر ہے تو کیوں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہمارے سامنے اردو کی ترقی ہونی چاہیے اور بس۔۔۔۔ میں‌ ایسے کسی بھی استعمال کے حق میں‌ امجد علوی کے ساتھ کھڑا ہوں۔
 

فرخ

محفلین
یہ اعتراض‌ کس نے کیا ہے؟ اور اس اعتراض کی پرواہ کس کو ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اگر ہے تو کیوں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہمارے سامنے اردو کی ترقی ہونی چاہیے اور بس۔۔۔۔ میں‌ ایسے کسی بھی استعمال کے حق میں‌ امجد علوی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

کیا جوش دکھایا ہے شاکر بھائی :hatoff:
 

AHsadiqi

محفلین
بہت محنت کر رہیں آپ اردو کی ترویج کے لیے خداوند عالم آپ کو اجر دے گا یہ دنیا والے ایسے حسد کرتے رہیں گے
 
علوی بھائی بہت بہت شکریہ۔
میرا ذاتی خیال ہے کہ نوری نستعلیق سے لاہوری نستعلیق کچھ زیادہ ہی چچتا ہے ۔ خصوصاً جب اس فانٹ کو ڈائزاینیگ
کے لیے استعمال کیا جائے۔
امید ہے یہ فانٹ اردو دنیا میں ایک نیا انقلاب لے کر آئے گا۔
والسلام ۔
 

علوی امجد

محفلین
یہ اعتراض‌ کس نے کیا ہے؟ اور اس اعتراض کی پرواہ کس کو ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اگر ہے تو کیوں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہمارے سامنے اردو کی ترقی ہونی چاہیے اور بس۔۔۔۔ میں‌ ایسے کسی بھی استعمال کے حق میں‌ امجد علوی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

میں شکر گذار ہوں شاکر بھائی آپکا ان حوصلہ افزاء کلمات کے لئے!
لیکن درحقیقت آج سے چند ماہ قبل میرا بھی یہی جوش و جذبہ تھا لیکن اب میرا خیال ہے کہ شائد میں ہمت ہار رہا ہوں ۔فانٹ کی ریلیز کے بعد ہر لمحے ایک نئے مسئلے اور نئی پریشانی سے گذرا ہوں۔ بار بار کچھ لوگوں کے ذریعے ان لیگیچرز کی قانونی حیثیت کا مسئلہ اٹھایا جاتا۔ اس وجہ سے اکثر دوستوں نے نوٹ کیا ہوگا کہ محفل کے فور م پر کبھی کبھی میرا مزاج بہت جارحانہ ہوجاتا تھا۔ جس کی بنیادی وجہ بھی یہی ٹینشن تھی۔
آخر تنگ آکر میں نے یہی بہتر سمجھا کہ بجائے مسائل کو بڑھانے کے راستہ بدل لیا جائے۔ لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں ہتھیار ڈال رہا ہوں۔ ٹھیک ہے وقت اور محنت لگ رہی ہیں لیکن اس فانٹ کی بدولت کم از کم ایک ایسے لیگیچرز ضرور بنا جاؤں گا کہ جس میرے بعد اردو کی ترویج و ترقی کے میدان میں قدم رکھنے والے ڈیویلپر پھر کبھی اس قسم کی قانونی بندشوں اور ٹینشنوں کا شکار نہیں ہوں گے۔ انشاء اللہ۔
 
Top