عقیدہ توحید کی وضاحت

بسم اللہ الرحمن الرحیم​
عقیدہ توحید کی وضاحت​
توحید کا مادہ "وحد" ہے اور اس کے مصادر میں سے "وحد" اور "وحدۃ" زیادہ مشہور ہیں۔جس کا مطلب ہے اکیلا اور بے مژال ہونا۔"وحید" یا "وحد" اس ہستی کو کہتے ہیں جو اپنی ذات اور اپنی صفات میں اکیلی اور بے مثال ہو۔"وحد" کا واؤ ہمزہ سے بدل کر "احد" بنا ہے۔یہی لفظ سورہ اخلاص میں اللہ تعالیٰ کے لیے استعمال ہوا ہے جس کا مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات اور صفات میں اکیلا اور بے مثال ہے کوئی دوسرا اس جیسا نہیں جو اس کی ذات اور صفات میں شریک ہو۔توحید کی تین اقسام ہیں :
(1) توحید ذات
(2) توحید عبادت
(3) توحید صفات​
توحید کے مسائل از محمداقبال کیلانی
 
Top