پروین شاکر عشق کے باب میں سب جُرم ہمارے نکلے

فاروقی

معطل
شام آئی، تری یادوں کے ستارے نکلے
رنگ ہی غم کے نہیں، نقش بھی پیارے نکلے

ایک موہوم تمّنا کے سہارے نکلے
چاند کے ساتھ ترے ہجر کے مارے نکلے

کوئی موسم ہو مگر شانِ خم و پیچ وہی
رات کی طرح کوئی زُلف سنوارے نکلے

رقص جن کا ہمیں ساحل سے بھگا لایا تھا
وہ بھنور آنکھ تک آئے تو کنارے نکلے

وہ تو جاں لے کے بھی ویسا ہی سبک نام رہا
عشق کے باب میں سب جُرم ہمارے نکلے

عشق دریا ہے، جو تیرے وہ تہی دست رہے
وہ جو ڈوبے تھے، کسی اور کنارے نکلے

دھوپ کی رُت میں کوئی چھاؤں اُگاتا کیسے
شاخ پھوٹی تھی کہ ہمسایوں میں آرے نکلے
 
محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ لا جواب، کیا خوبصورت غزل شیئر کی آپ نے پروین شاکر کی فاروقی صاحب، بہت خوب۔

اور محفلِ اردو کی محفلِ ادب میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید۔

دو گزارشات:

اگر ہو سکے اور اگر آپ کے علم میں ہو تو شاعر کا نام ضرور لکھیں، کہ مجھ جیسے کم مایہ کو بھی علم ہو کہ یہ خوبصورت اشعار کس 'آشفتہ سر' کے ہیں اور 'حق بحقدار رسید' کی ریت بھی چلتی رہے۔ میں غزل پڑھ کر "پھڑک" گیا تھا اور بے چین ہو گیا شاعر کا نام جاننے کیلیئے، گوگل کیا تو علم ہوا پروین شاکر کی ہے۔

اور دوسرا یہ کہ روایت کے مطابق کسی غزل کا پہلا مصرعہ ہی ہمیشہ عنوان میں دیا جاتا ہے۔

یہ غزل پڑھ کر مجھے واقعی بہت خوشی ہوئی، امید ہے کہ اپنے پسندیدہ کلام سے ہمیں نوازتے رہیں گے۔

والسلام
 
نوازشات کا شکریہ . . اور 'ٹھیک' ہو جایئں گے دو چار ملاقاتوں میں(یہ میری اپنی ذات پہ ہے خود پہ سمجھیں گے تو اور مزا آئے گا:mrgreen:
 
محمد وارث

لائبریرین
نوازشات کا شکریہ . . اور 'ٹھیک' ہو جایئں گے دو چار ملاقاتوں میں(یہ میری اپنی ذات پہ ہے خود پہ سمجھیں گے تو اور مزا آئے گا:mrgreen:

ضرور حضرت، 'شوخیٔ پا' سب کچھ کہہ رہی ہے کہ ان راہوں پر خوب مل گزرے گی!

اور قبلہ 'مزے' اپنی جگہ اور شعراء اور انکے کلام کا 'احترام' اپنی جگہ، اور آپ کیا جانیں کہ میں نے کس کس مصرعے پر مزا لیا ہے یا کس کس پر نہیں لیا، یہ تو شاید 'دو چار ملاقاتوں' میں بھی نہ کھلے آپ پر ;)
 
محسن حجازی

محفلین
وارث بھائی آپ کی جگہ ہم جواب دینے کو تھے۔۔۔ کہ آپ کا مراسلہ آ گیا۔۔۔ :grin:
بہرطور، وارث بھائی کی ہدایات پر عمل کیجئے اس سے بعد ازاں یہی ارسال شدہ کلام با آسانی مرتب کیا جا سکتا ہے۔
 
فاروقی

معطل
ضرور حضرت، 'شوخیٔ پا' سب کچھ کہہ رہی ہے کہ ان راہوں پر خوب مل گزرے گی!

اور قبلہ 'مزے' اپنی جگہ اور شعراء اور انکے کلام کا 'احترام' اپنی جگہ، اور آپ کیا جانیں کہ میں نے کس کس مصرعے پر مزا لیا ہے یا کس کس پر نہیں لیا، یہ تو شاید 'دو چار ملاقاتوں' میں بھی نہ کھلے آپ پر ;)

ارے یہ کیاکہ، ، ، ہواکا مزاج رکھتے ہو. . .
 
جیا راؤ

محفلین
وہ تو جاں لے کے بھی ویسا ہی سبک نام رہا
عشق کے باب میں سب جُرم ہمارے نکلے

خوبصورت ترین !!!
 
Top