حسرت موہانی عشقِ بُتاں کو جی کا جنجال کرلیا ہے

طارق شاہ

محفلین
غزلِ
مولانا حسرت موہانی

عشقِ بُتاں کو جی کا جنجال کرلیا ہے
آخر یہ میں نے اپنا کیا حال کرلیا ہے

سنجیدہ بن کے بیٹھو اب کیوں نہ تم کہ پہلے
اچھی طرح سے مجھ کو پامال کرلیا ہے

نادم ہُوں جان دے کر، آنکھوں کو تُو نے ظالم
رو رو کے بعد میرے کیوں لال کرلیا ہے

تعزیز دل میں اتنی شدّت نہ کر جب اُس نے
خود جُرمِ عاشقی کا اِقبال کرلیا ہے

کیا کیا ہے شوق نازاں حسرت کہیں جو خوشبو
اُس کی جبینِ تر سے رومال کرلیا ہے
 

سید زبیر

محفلین
کیا بات ہے ، بہت عمدہ کلام شئیر کیا ہے
نادم ہُوں جان دے کر، آنکھوں کو تُو نے ظالم
رو رو کے بعد میرے کیوں لال کرلیا ہے
 
Top