عروض ورژن 2 کا اجرا

سید ذیشان

محفلین

بہت بہت مبارک باد۔

دل کی اتھاہ گہرائیوں سے میری طرف سے مبارک باد قبول کریں !
پہلے والے ورزن سے یہ ورزن زیادہ آسان اور سہل اور قریب الفہم ہے ۔ جزاک اللہ آنے والی نسلیں آپ کی خدمات کو یاد رکھیں گی۔ سلامت رہیں اور خوش رہیں۔

بہت بہت مبارک ہو، موبائل یوزرز کے لیے اسکا رزلٹ بہت اچھا ہے، بہت قابل قدر کام کیا ہے. مزید کامیابیاں ملیں آپ کو. آزادی مبارک کا تحفہ!

بہت شکریہ برادران اور بہن!
 
ہماری صرف باتیں ہیں ، سیّد کام کرتا ہے!
یہ اردو کی بڑی خدمت ہے ! اللہ آپ کے راستے کی رکاوٹیں دور فرمائے اور کام آسان فرمائے ! آمین ۔
 
ایک مسئلہ نظر سے گزرا ہے۔ نتیجے والے ورق پر پوسٹ رکویسٹس کا ایک لا محدود سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ اس سے فرق تو شاید کچھ نہیں پڑتا پھر بھی ایک نظر دیکھ لینا چاہیے اسے۔

req.png
 
آخری تدوین:
السلام علیکم

عروض کے نئے ورژن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ خلاصہ درج ذیل پوسٹ پر ہے۔ مسائل و مشکلات سے ضرور آگاہ کریں تاکہ بر وقت درست کیا جا سکے۔ کچھ چیزیں ابھی باقی ہیں جو گاہے بگاہے شامل کی جائیں گی۔

اپنی آراء سے ضرور آگاہ کریں۔

پوسٹ کا لنک: عروض ورژن 2 کا اجراء - عروض

تدوین: کل کافی تھکا ہوا تھا تو زیادہ نہیں لکھ پایا۔

سمری درج ذیل ہے:
1۔ ڈیٹابیس کو الفاظ کے لئے ایس کیو لائٹ پر کنورٹ کیا تھا تاکہ الفاظ میموری میں رہیں اور نتیجه جلد نظر آئے۔ اس سے تقطیع کی سپیڈ کافی تیز ہو گئی ہے۔ دو سال پہلے سی ایپ بنانے کے لئے ایسا کیا تھا جس کو اب ویب ایپ پر منتقل کر دیا ہے۔
2۔ الگورتھم کے کچھ بگز کا تدارک کیا ہے۔ جن میں مقطع بحروں کا ایک بگ تھا جس کو درست کیا ہے۔
3۔ موبائل پر رزلٹ بہتر بنانے کی کوشش کی ہے چونکہ زیادہ تر یوزرز موبائل سے ہی استعمال کرتے ہیں۔
4۔ پروگرامنگ لینگویج وہی سی شارپ اور اے ایس پی ہے اور ڈاٹ نیٹ کور 1۔3 کا استعمال کیا ہے جو کہ جدید ترین ہے۔
5۔ سرور لینوڈ ہے جو کہ اوبنٹو پر چل رہا ہے۔
6۔ تقطیع کے لئے نئے آوٹ پٹ کا اطلاق کیا ہے جس سے کہ بہتر طور پر تقطیع کی سمجھ آ سکتی ہے۔
7۔ کمنٹس اور یوزر پوسٹس کا بھی اضافہ کیا ہے، اس سے اصلاح سخن اور دیگر موضوعات میں یوزرز کو مدد ملے گی۔
8۔ گفتگو کا بھی زمرہ رکھا گیا ہے تاکہ صرف شاعری ہی نہ پوسٹ ہو دیگر ادب اور بلاگ وغیرہ بھی پوسٹ کئے جا سکیں۔
9۔ لاگ ان کا بھی انتظام ہے، جس سے یوزرز اپنے اکاونٹ بنا سکتے ہیں یا پھر فیس بک یا گوگل سے لاگ ان کر سکتے ہیں۔
ذیشان صاحب! لاگ ان کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس نام اور ای میل کا یوزر پہلے سے موجود ہے۔ دو فیس بک اور ای میل دونوں سے لاگ ان کرتے ہوئے ایک سا مسئلہ درپیش ہے۔ اگر پہلے سے موجود ہے تو اس کا پاسورڈ قبول نہیں کرتا۔ یہ کیا معمہ ہے ؟
میں اس ای میل سے لاگ ان ہورہا ہوں
hijrowisal@gmail.com
مزید یہ کہ دونوں ای میلز مہیا کی ہیں اور ویب سائٹ کہتی ہے کہ آپ کو ای میل بھیج دیا گیا ہے، ای میل موصول نہیں ہوتا۔
 

سید ذیشان

محفلین
ایک مسئلہ نظر سے گزرا ہے۔ نتیجے والے ورق پر پوسٹ رکویسٹس کا ایک لا محدود سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ اس سے فرق تو شاید کچھ نہیں پڑتا پھر بھی ایک نظر دیکھ لینا چاہیے اسے۔

req.png
نتیجے کے بعد تو پولنگ بند ہونی چائیے۔ نشاندہی کے لئے بہت شکریہ۔ میں دیکھتا ہوں پراگریس کی ویلیو کیوں نہیں مل پا رہی اسے۔ :)
 

سید ذیشان

محفلین
ذیشان صاحب! لاگ ان کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس نام اور ای میل کا یوزر پہلے سے موجود ہے۔ دو فیس بک اور ای میل دونوں سے لاگ ان کرتے ہوئے ایک سا مسئلہ درپیش ہے۔ اگر پہلے سے موجود ہے تو اس کا پاسورڈ قبول نہیں کرتا۔ یہ کیا معمہ ہے ؟
میں اس ای میل سے لاگ ان ہورہا ہوں
hijrowisal@gmail.com
مزید یہ کہ دونوں ای میلز مہیا کی ہیں اور ویب سائٹ کہتی ہے کہ آپ کو ای میل بھیج دیا گیا ہے، ای میل موصول نہیں ہوتا۔
ای میل سینڈ گرڈ کے ذریعے بجھوا رہا ہوں وہاں پر مسئلہ ہے شاید۔ میں آپ کا اکاونٹ وریفائی کرتا ہوں۔ باقی لاگ ان کے لئے یوزر نیم اور پاسورڈ استعمال ہوتا ہے۔ اس طرح کوشش کریں شائد لاگ ان ہو جائے۔
 

رانا

محفلین
ماشاءاللہ بہترین ذیشان بھائی۔(y)
واقعی لاجواب کام کیا ہے۔
بہت جلد ہر گھر سے شاعر نکلے گا:)
 
ای میل سینڈ گرڈ کے ذریعے بجھوا رہا ہوں وہاں پر مسئلہ ہے شاید۔ میں آپ کا اکاونٹ وریفائی کرتا ہوں۔ باقی لاگ ان کے لئے یوزر نیم اور پاسورڈ استعمال ہوتا ہے۔ اس طرح کوشش کریں شائد لاگ ان ہو جائے۔
شاہ صاحب تا حال کوئی ای میل موصول نہیں ہوئی۔
 

سین خے

محفلین
بہت بہت مبارک ہو ذیشان بھائی :) بہترین کاوش ہے۔ جتنی بھی داد دی جائے کم ہے۔

اور لوگو بھی بہت اچھا ہے :)
 
Top