عربی ھ اور اردو ھ کا مسئلہ

الف نظامی

لائبریرین
عربی ه 0647
arabic-ha.JPG

عربی میں بڑی اور چھوٹی ه کے لیے ایک ہی قدر استعمال ہوتی ہے جبکہ فانٹ میں context کے حساب سے شکل تبدیل ہوجاتی ہے۔
جبکہ اردو میں چھوٹی اور بڑی ہ کے لیے دو مختلف یونیکوڈ قدریں ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
عربی میں بڑی اور چھوٹی ه کے لیے ایک ہی قدر استعمال ہوتی ہے جبکہ فانٹ میں Context کے حساب سے شکل تبدیل ہوجاتی ہے۔
اردو اور عربی کے چند حروف کی قدروں میں تبدیلی سے قرآنی متن کی تلاش اور مختلف خطوط (فانٹس) میں دکھاوٹ پر فرق پڑتا ہے۔

کیا یہ مناسب نہیں ہوگا کہ یونیکوڈ کے اگلے ورژن میں اس اختلاف کو دور کرنے کے لیے کوئی لائحہ عمل تیار کیا جائے؟
کیا اس ضمن میں عربی کمپیوٹنگ سے متعلقہ لوگوں سے رابطہ و مشاورت ضروری ہے؟
 
arifkarim

معطل

بھائی دیکھیں یہ سب مسائل رینڈرنگ انجن کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ حقیقت میں عربی ''ہ'' اور اردو ''ہ'' اور عربی ''ک'' اور اردو ''ک'' کو الگ الگ ویلیو دینا ایک انتہائی اناڑی اور جاہلانہ فعل ہے۔ یہ غلطی اب یونیکوڈ والے کر چکے ہیں اور اسکو اتنے سالوں بعد درست کرنا ''کٹا چونے'' کے مترادف ہے!۔ SIL والوں نے اس مسئلہ کا کیا خوب پیش کیا تھا۔ انہوں نے اپنے گریفائٹ انجن میں ہر حرف کی صرف ایک ہی قدر استعمال کی ہے۔ متن ٹائپ کرتے وقت آپ کو صرف یہ سلیکٹ کرنا ہوگا کہ آپ عربی لکھ رہے ہیں یا اردو اور انکا رینڈرنگ انجن حروف تو کیا اعراب تک مطلوبہ "زبان " کے مطابق رینڈر کرے گا :)
b032.gif

گریفائٹس پر چلنے والے فانٹس یہاں سے حاصل کیے جا سکتے ہیں:
http://scripts.sil.org/cms/scripts/page.php?site_id=nrsi&item_id=arabicfonts

اب مسئلہ یہ ہے کہ مائکروسافٹ، ایپل، لینکس اور اڈوبی والے اپنے اپنے رینڈرنگ انجنز کے قصیدے پڑھ رہے ہیں۔ اور یہ مسائل اس دن تک جاری رہیں گے جب تک یہ سب ''آسکی'' کوڈ کی طرح کسی ایک رینڈرنگ انجن پر اتفاق نہیں کر لیتے!
 
footprints

محفلین
اردو اور عربی کے چند حروف کی قدروں میں تبدیلی سے قرآنی متن کی تلاش اور مختلف خطوط (فانٹس) میں دکھاوٹ پر فرق پڑتا ہے۔

کیا یہ مناسب نہیں ہوگا کہ یونیکوڈ کے اگلے ورژن میں اس اختلاف کو دور کرنے کے لیے کوئی لائحہ عمل تیار کیا جائے؟
کیا اس ضمن میں عربی کمپیوٹنگ سے متعلقہ لوگوں سے رابطہ و مشاورت ضروری ہے؟

[font=tahoma,arial,helvetica,sans-serif]اردو میں دو چشمی ہاء اور گول ہاء میں فرق ہے. جبکہ عربی میں ہاء ایک ہی طرح کی ہوتی ہے . اور تکنیکی طور یہ تینوں حروف کتابت اور نطق میںایک دوسرے سے مختلف ہیں لہذا یونی کوڈ میں ان تینوں کے لیے کوڈ بھی مختلف ہے. [/font]
اس طرح کنورژن میں اور عربی اردو کے لیے بنائے جانے والے خطوط میں یہ مسائل تو رہیں گے ان کے یونیکوڈ میں تبدیلی یا یکسانیت دوسرے کئ مسائل کا باعث بنے گی.
 
footprints

محفلین
اردو اور عربی میں کاف کا نطق تو یکساں ہے لیکن کتابت میں کاف کی آخری شکل اور آزادانہ صورت میں لکھے جانے کا فرق کیا جاتا ہے۔ اور ظاہر ہے کہ یہ زبان کی کتابت کا معیار ہے۔ جسے دونوں زبانوں کے لیے یکساں کیےجانے سے معیاری اور خوبصورت خطوط سازی متاثر ہو گی۔
 
footprints

محفلین
عربی اور اردو کے لیے مشترک خطوط بناتے ہوئے مناسب ہےکہ ان حروف کے اردو اور عربی رسم کا لحاظ رکھتے ہوئے ان کی یونی کوڈ قدروں کے لیےحروف استعمال کیےجائیں۔
پھر اردو اور عربی کی کتابت کے لیے الگ الگ کلیدی تختہ استعمال کیا جائے۔
تلاش کے لیے ایسی لاجک استعمال کی جائے جو زبان کے اختیار کے مطابق کام کرے۔

اب یا تو معیار بدلیے یا میعار اپنائیے اور جب تک اس کا فیصلہ نہ ہو تب تک تو ہر زبان کے موجودہ معیار کا لحاظ رکھیے کیونکہ یہ معلومات کو اصل صورت میں محفوظ رکھنے والا ہے
 
footprints

محفلین
رسم قرآنی:
اور جہاں تک معاملہ ہے قرآن کی کتابت کے معیار کا تو وہ ایک مستقل مفصل باب ہے جس کے معیار میں تبدیلی ناممکن ہے کیونکہ یہ ایک توقیفی امر ہے۔
 
Top