عربی میں ویب سائٹ بنانے کا سوفٹ ویر

سلام و آداب

احباب سے گزارش ہے کہ میں اور میرے استاد محترم ، مولانا مودودی پر ایک عربی ویب سائٹ بنانے کا سوچ رہے ہیں ۔ اس ویب سائٹ پر ہم ان کی حیات ، افکار ، کتب ، مقالات حتیٰ کہ ان پر تنقیدی مضامین بھی شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
مسئلہ یہ ہے کہ فقیر ان سوفٹ ویئرز وغیرہ کی سائنس سے نا آشنا ہے ۔ کوئی بھائی اس حوالے سے مدد کردے تو ہم ممنون احسان ہوں گے ۔ اس حوالے سے کوئی سوفٹ وئیر یا اپنی خدمات پیش کرنا چاہے تو فقیر ممنون احسان ہو گا۔
والسلام
 
hackerspk

محفلین
اس کے لیے میڈیا وکی استعمال کریں۔ آپ کی سائٹ چونکہ مولانا صاحب کے متعلق ہے تو آپ اسے ایک انسائکلوپیڈیا کی شکل بھی دے سکتے ہیں۔ اور میڈیا وکی کا عربی ترجمہ بھی ہو چکا ہے۔ آپ اسے انسٹال کریں اور اس کی تمام مدد انگریزی میں موجود ہے پڑھیں اور سائٹ بنانا شروع کر دیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایک آپشن جملہ کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کا استعمال ہو سکتا ہے۔ جملہ کا عربی ترجمہ بھی دستیاب ہے۔ لیکن ویب سائٹ سیٹ اپ کرنے اور جملہ استعمال کرنے کے لیے آپ کو یقینا تکنیکی معاونت کی ضرورت ہوگی۔ اس کے لیے آپ کو ضرور اپنے ہم ذوق مل جائیں گے۔
 
hackerspk

محفلین
ہوم ورک آپ کو خود کرنا ہے۔ لیکن کسئ نقطہ پر جب آپ پھنس جاؤ تو اس کے حل کے لیے سب حاضر ہیں
 
میرے بھائی ۔ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ میں اس میدان میں بالکل کورا ہوں ۔ مجھے کوئی شروع کے اسباق تو پڑھائے ۔ ان شاءاللہ فورا سیکھ جاؤں گا۔ جملہ کے زریعے عربی ویب بنانے کا طریقہ تو یوٹیوب پر موجود ہے ، اور عربی ہی کیا ، اردو بھی ہے ، لیکن اس کو انسٹال کرنا ہی مجھے جائے شیر لگ رہا ہے ۔ کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ پہلے انسٹال کیا کروں ۔ کیا کیا چیزیں درکار ہوں گی ۔مائے ایس کیو ایل ، زامپ وغیرہ کا بھی ذکر ہے ، یہ سب میرے لیے نیا ہے !
 
hackerspk

محفلین
جملہ میں نے بھی کبھی استعمال نہیں کیا۔ مگر بنیادی باتیں میں بتاتا جاتا ہوں۔ ایس کیو ایل ایک ڈیٹا بیس ہے جو ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ پی ایچ پی ایک پروگرامنگ زبان ہے جو ویب سائٹس بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ جملہ انسٹال کرنے کے لیے آپ کے پاس ایک سرور جس پر پی ایچ پی انسٹال ہو یا آپ اسے اپنے کمپیوٹر پر بھی انسٹال کر سکتے ہیں اپنے کمپیوٹر پر اسے انسٹال کرنے کے لیے ویمپ نامی سافٹ وئیر ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کریں۔ سسٹم پر پی ایچ پی اور ایس کیو ایل انجن انسٹال ہو جائے گا۔ ویمپ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں www.wampserver.com/en کسی بھی پی ایچ پی سکرپٹ کو انسٹال کرتے وقت چار پانچ چیزیں ضروری ہوتی ہیں۔
ڈیٹا بیس - آپ ڈیٹا بیس ویمپ انسٹال کرنے کے بعد بنا سکتے ہیں ڈیٹا بیس بنانے کے لیے ویمپ کو چلائیں جو کا آئی کا سسٹم ٹرے میں نظر آئے گا۔ پر لیفٹ کلک کریں اور پی ایچ پی مائی ایڈمن منتخب کریں۔ اور Create new database کے آپشن سے ڈیٹا بیس بنائیں۔
سرور - یہ آپ کے ڈیٹا بیس سرور کا ائی پی یا نام ہو گا۔اگر آپ لوکل انسٹالیشن کر رہے ہیں تو نام localhost لکھیں
یوزر: ڈیٹا بیس کے یوزر کا نام لوکل انسٹالیشن کرتے وقت root لکھیں۔
ڈیٹا بیس کا پاسورڈ ۔ یہ یوزر کا پاسورڈ ہوتا ہے تاکہ ہر کوئی اپ کی ڈیٹا بیس کو ایکسیس نہ کر سکے لوکل ہوسٹ پر پاسورڈ کا خانہ خالی چھوڑ دیں۔
باقی کسی بھی وڈیو زے جملہ انسٹال کرتے دیکھیں اور اس کی مشق کریں۔ میں آپ کو ایک بات بتاتا چلوں پروگرامنگ مشق کے ساتھ آتی ہے اسے بار بار انسٹال اور ان انسال کریں۔ نئی ڈیٹا بیس بنانی اور ختم کرنی سیکھیں۔ فی الحال کے لیے اتنا کافی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایڈمن
براہ کرم اس دھاگے کو بھی حذف کردیا جائے۔ شکریہ۔
نبیل صاحب یا شمشاد بھائی
معلوم نہیں اس سیکشن کا انچارج کون ہے۔
تکلیف کیلئے معذرت

محترم کفایت ہاشمی، اگر آپ اپنی کسی پوسٹ کو حذف کرنا چاہتے ہیں تو براہ مہربانی خود یہ تکلیف فرما لیں۔ آپ کے یہ مطالبات ہماری سمجھ سے بالا تر ہیں۔ ان تھریڈز پر کئی لوگ پوسٹ کر چکے ہیں اور انہیں اس طرح بلا جواز حذف نہیں کیا جا سکتا۔ میری گزارش ہے کہ اس طرح کے مطالبات کا سلسلہ ختم فرما دیں۔ شکریہ۔
 
محترمی ۔ یہ دھاگہ میرا ہی شروع کردہ ہے۔معلوم نہیں اس میں سمجھی اور نا سمجھی کی کیا بات ہے۔
اگر آپ دھاگہ حذف نہیں کرسکتے تو کم از کم میری پوسٹس حذف کردیں۔
اگر مجھے خود حذف کرنا آتا تو کب کی یہ زحمت اٹھالیتا۔
 
آپ کو شاید کوئی غلط فہمی ہوئی ہے کہ آپ کو اپنے شروع کیے ہوئے دھاگوں میں کچھ اس طرح کا استحقاق حاصل ہے کہ جب دل کیا حذف کروا لیا۔ اور اگر آپ کو اپنی ہر پوسٹ بعد میں حذف کرنا ہی مقصود ہوتا ہے تو براہ مہربانی پہلے ہی یہ تکلیف نہ کیا کریں۔
 
آپ کے طرز تکلم سے مجھے تکلیف ہوئی۔دین اسلام کی تعلیمات شائستگی بھی سکھاتی ہے۔
مجھے نام و نمود اور اپنی علمیت جھاڑنے کا کوئی شوق بھی نہیں ہے الحمدللہ۔ اگر میں نے اپنی بعض پوسٹس حذف کروائی ہیں تو اس کے درپردہ بھی کوئی وجہ ہے جسے بتانا میں یہاں ضروری نہیں سمجھتا۔ اگر آپ یہ دھاگہ حذف نہیں کرنا چاہتے (نجانے آپ کو اس میں کیا معلومات کا خزانہ نظر آرہا ہے ) تو یہاں موجود میری پہلی پوسٹ حذف کردیں یا کم از کم اس میں ترمیم کرکے عام سوال کی حیثیت دے دیں اور شخصیت کا نام حذف کردیں۔مجھے جہاں اپنی پوسٹ یا اپنے مؤقف سے رجوع کرنا پڑے گا ، میں اس کے بارے میں ضرور درخواست کروں گا۔ یہ میرا حق ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین

محترم، دراصل جب اس طرح کی معلوماتی گفتگو ہوتی ہے تو اسے ڈیلیٹ نہ کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ کل کلاں جب کسی رکن کو اسی طرح کا مسئلہ پیش ہو تو انہیں یہ سب سوال جواب ابتداء سے نہ کرنے ہوں بلکہ وہ اس سے فائدہ اٹھا لیں
 
Top