عربی فارسی فونٹ میں اردو سپورٹ

باسم

محفلین
عربی فارسی فونٹس میں اردو سپورٹ شامل کی جانی چاہیے اچھے اچھے فانٹ ہیں ان دونوں زبانوں میں اردو پیچھے کیوں رہے
یہ کچھ لنک ہیں دیکھیے
عربی فونٹ
http://www.geocities.com/arabclipart/fonts/
فورج پر عربی فونٹ پراجیکٹ
مگر یہ زپ فارمیٹ میں نہیں ہیں اگر کوئی انہیں زپ میں پیش کرسکے
http://sourceforge.net/project/showfiles.php?group_id=34866
گو گل سرچ
http://www.google.com.pk/search?hl=en&q=free+arabic+fonts&meta=
فارسی فونٹس
http://www.bornaray.com/en_fonts.asp
گوگل سرچ
http://www.google.com.pk/search?hl=en&q=free+persian+fonts&btnG=Search&meta=
 

نبیل

تکنیکی معاون
کبھی کبھی تو مجھے افسوس ہوتا ہے اس بات پر کہ ہم ٹائپوگرافی کے میدان بھی ابھی تک کیوں اتنے پیچھے ہیں۔ ہم مختلف فونٹس کو حسرت سے دیکھتے رہتے ہیں کہ کاش یہ اردو کے لیے بھی چل سکتے۔ کاش ہمارے پاس کوئی ٹائپوگرافی کے ایسے ماہر ہوتے جو ان فونٹس کو دیکھتے ہی انہیں ریورس انجینیر کرتے اور ان میں اردو کے مسنگ کیریکٹر شامل کر دیتے۔ ہم تو دعا ہی کر سکتے ہیں کہ محسن حجازی شاکرالقادری صاحب کو یہ علم جلد منتقل کر دیں۔ :roll:
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

آپ کی بات درست ہے نبیل بھائی.. ہم صرف ایسے خوبصورت فونٹس کو دیکھ کر خوش ہی ہوسکتے ہیں انہیں اردو کرنے میں ہمارے ماہرین کی جان جاتی ہے..

اب دیکھیں کہ شاکر القادری صاحب کو کب یہ علم منتقل ہوتا ہے، کہ صرف وہی وہ واحد شخص ہیں جو اس کام کا بھرپور شوق رکھتے ہیں..

ویسے میں نے اس سلسلے میں کچھ تجربات کئے تھے، اور میرا خیال ہے کہ ان فونٹس کی ریورس انجنیئرنگ ہوسکتی ہے، بلکہ تجربہ کے طور پر میں نے ایک ٹیڑھا میڑھا فونٹ بنا بھی لیا تھا، لیکن جو سب سے بڑا مسئلہ آڑے آتا ہے وہ اردو حروف کی ان فونٹس کے مطابق تشکیل ہے جو میں قطعی نہیں کرسکتا.. اس کے لئے گریفیک ڈیزائننگ کی اچھی خاصی مہارت درکار ہے اور بندہ اس معاملے میں بالکل فارغ ہے..

چنانچہ میں نے اس سلسلے میں جمع کردہ مواد ایک 'نکرے' کردیا..

شاید مستقبل بہتر ہو..

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
مکی، آپ امانت بھائی سے کیوں نہیں پوچھتے؟ وہ تو کئی اچھے اردو فونٹ خود بنا چکے ہیں۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

ارے ہاں نبیل بھائی.. یہ بات میرے ذہن میں کیوں نہیں آئی.. :shock:

واقعی ان سے پوچھا جاسکتا ہے..

کچھ کرتے ہیں..

واللہ الموفق
 

الف عین

لائبریرین
ابھی روابط دیکھے تو پتہ چلا کہ فارسی فانٹس میں بھی نستعلیق تو کوئی نہیں ہے۔ نسخ قسم کے فانٹس میں کئی قسم کے فانٹس اردو لائف وال؛ے بنا چکے ہیں جو ان کی سائٹ پر دستیاب ہیں۔ اردو لائف کے فانٹس بہت خوبسورت ہیں۔ اور ان میں اگرچہ کچھ کیریکٹرس نہیں ہیں، ان کا اضافہ کیا جا سکتا ہے لیکن یہ فانٹس مفت اور آزاد مصدر نہیں ہیں جو کچھ کیا جا سکے۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

سرجی ساری دنیا میں صرف یہی فونٹ نہیں ہیں.. میرے پاس آزاد مصدر عربی فونٹس کے انبار لگے ہیں..

واللہ الموفق
 

دوست

محفلین
آپ واقعی اب فارغ ہوتے جارہے ہیں۔ سامنے کی بات اب عقل شریف میں نہیں آتی۔ 8)
 

دوست

محفلین
اگر تحریری نستعلیق کو اردوا لیا جائے تو کیسا رہے گا۔ محسن بھائی کدھر رہ جاتے ہیں آپ۔23 مارچ والی پاک نستعلیق کی اشاعت کیا ہوئی؟
:?
محسن بھائی بھی سرکاری سرکاری سے ہوتے جاتے ہیں اب۔
 

مہوش علی

لائبریرین
میری ناقص رائے میں ہمیں اردو سپورٹنگ فونٹز کے انبار لگانے کی فی الحال ضرورت نہیں ہے۔

بلکہ ہمیں اسوقت صرف دو یا تین "انتہائی معیاری" اردو فونٹ بنانے چاہیے ہیں۔

انتہائی معیاری کا مطلب ہے کہ ایسے فونٹز، جو ہر لحاظ سے مکمل ہوں، اور اس میں یہ چیزیں آتی ہیں:

1۔ فونٹ کے تمام ورژنز (نارمل، بولڈ، اٹالک، اور بولڈ اٹالک)
2۔ اور ان تمام ورژنز کی فونٹ ہنٹنگ

افسوس کہ اس معیار کا ابھی تک ایک بھی فونٹ میسر نہیں ہے۔

واحد فونٹ جو اسکے قریب آتا ہے، وہ اعجاز صاحب کی محنتوں سے ہمارے پاس موجود ہے، مگر اسکی بھی ہنٹنگ ہونا باقی ہے۔(میری مراد محفل نسخ سے ہے)۔ یہ واحد اردو فونٹ ہے جس کے تمام ورژنز موجود ہیں۔

پاک نستعلیق ابھی مکمل ہونے میں بہت وقت لے گا۔ لیکن انشاء اللہ تھوڑا تھوڑا کر کے ہی سہی مگر یہ مکمل ہو ہی جائے گا۔


مکی صاحب،

اگر آپ واقعی فونٹز کے حوالے سے اردو پر احسان کرنا چاہتے ہیں، تو پھر آپ کو ہنٹنگ ورک سیکنا پڑے گا۔


جہاں تک عربی فونٹز میں اردو اضافی کریکٹرز ڈالنے کا تعلق ہے، تو آپ کو پتا ہونا چاہیّے کہ خالی فونٹ ہونا ہی کافی نہیں ہے، بلکہ لازمی طور پر فونٹ کا "وولٹ ورژن" چاہیے ہوتا ہے، جس کے بغیر اس میں اردو اضافہ حروف شامل نہیں کیے جا سکتے۔


میں نے ایک الٹا کام کیا تھا اور نفیس ویب نسخ میں عربی کے اضافی حروف اور (صحیح) اعراب شامل کیے تھے۔
 
السلام علیکم
آج سے تین چار سال پہلے میں نے تقریبا 7 ،8 عربی فانٹز کو اردو کا جامہ پہنایا تھا۔ یہ تبدیلی فانٹ کریٹر پروگرام اور فانٹ لیب کی مدد سے کی گئی تھی۔ان فانٹز میں اردو کے حروف مکمل کر دئیے گئے تھے اور پھر والٹ کی مدد سے ان کو مکمل اردو یونی کوڈ بنا دیا تھا۔ اب بھی ان میں سے چند فانٹز مثلا اردو ثلث، ہجون، ووڈ وغیرہ میرے پاس محفوظ ہیں اگر آپ میں سے کسی کو دلچسپی ہو تو میں اپ لوڈ کردیتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن حسن نے کہا:
السلام علیکم
آج سے تین چار سال پہلے میں نے تقریبا 7 ،8 عربی فانٹز کو اردو کا جامہ پہنایا تھا۔ یہ تبدیلی فانٹ کریٹر پروگرام اور فانٹ لیب کی مدد سے کی گئی تھی۔ان فانٹز میں اردو کے حروف مکمل کر دئیے گئے تھے اور پھر والٹ کی مدد سے ان کو مکمل اردو یونی کوڈ بنا دیا تھا۔ اب بھی ان میں سے چند فانٹز مثلا اردو ثلث، ہجون، ووڈ وغیرہ میرے پاس محفوظ ہیں اگر آپ میں سے کسی کو دلچسپی ہو تو میں اپ لوڈ کردیتا ہوں۔

کیا کسی کو دلچسپی ہوگی؟؟؟؟
ابن حسن، یہ بھلا کوئی پوچھنے والی بات ہے۔ :D آپ پلیز یہ فونٹ ضرور اپلوڈ کریں۔ لیکن اگر آپ خود فونٹس پر کام کرنے کے بارے میں ہمیں کوئی معلومات فراہم کر سکیں تو یہ نہایت بیش قیمت معلومات ہوں گی۔ ہمیں اس وقت شدت سے ان معلومات کی تلاش ہے کہ فونٹس کو ریورس انجینیر کیسے کیا جاتا ہے اور مختلف ٹولز فونٹ کریٹر، فونٹ لیب اور وولٹ وغیرہ کے ذریعے انہیں کیسے بدلا جا سکتا ہے۔
 
السلام علیکم
دیر سے جواب دینے پر میں معذرت خواہ ہوں۔کچھ کمپیوٹر کا مسئلہ تھا جو اب تک درد سر بنا ہوا ہے سو فی الحال میں نے صرف ایک فانٹ اپ لوڈ کر دیا ہےلنک اسکا یہ ہے۔مکمل طور سے میرے کمپیوٹر کو درست ہو لینے دیں پھر انشاء اللہ دیگر فانٹ بھی اپ لوڈ کردوں گا۔
http://rapidshare.com/files/23329278/Tuluth_new.zip.html
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

شکریہ ابن حسن۔ میں اسے ڈاؤنلوڈ کرکے دیکھتا ہوں۔ اگر آپ فونٹ بنانے یا تبدیل کرنے کے سلسلے میں کوئی تکنیکی رہنمائی فراہم کر سکیں تو بہت عنایت ہوگی۔

والسلام
 

الف عین

لائبریرین
لیکن مجھ سے یہ دان لوڈ نہیں ہو پایا۔ ریپڈ شئیر کہتا ہے کہ میرا مفت کا کوٹا ختم ہو چکا۔
 
Top