محسن نقوی عذاب دید میں‌آنکھیں لہو لہو کرکے

فاروقی

معطل
[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]
عذاب دید میں‌آنکھیں لہو لہو کرکے
[/font]
[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]میں شرمسار ھوا تیری جستجو کرکے[/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]سنا ھے شہر میں زخمی دلوں کا میلہ ھے[/font]
[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]چلیں گے ھم بھی مگر پیرہن رفو کرکے[/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]یہ کس نے ھم سے لہو کا خراج پھر مانگا[/font]
[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]ابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخرو کرکے[/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]اجاڑ رت کو گلابی بنائے رکھتی ھے[/font]
[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]ھماری آنکھ تری دید سے وضو کرکے[/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]کوئی تو حبس ہوا سے یہ پوچھتا محسن[/font]
[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]ملا ھے کیا اسے کلیوں کو بے نمو کرکے[/font]
 
Top