عبایا /برقع

تعبیر

محفلین





ma18.jpg


ma17.jpg





 

S. H. Naqvi

محفلین
ماشاءاللہ بہت خوب صورت سٹائل ہیں مگر یہ انسٹید آف ری پلنگ، اٹریکٹ زیادہ کر رہے ہیں جو کہ ایک برقعے کے بنیادی مقصد کے الٹ ہے مگر کیا کیا جائے ہمارے معاشرے میں بھیڑ چال ہے جو ٹرینڈ ایک دفعہ بن جائے تو ہر کوئی بلا سوچے سمجھے اس کی پیروی کرتا ہے اور اس طرح معاشرہ مجموعی طور پر بگاڑ کا شکار ہو کر اپنی مقصدیت کھو دیتا ہے سر راہ عرض کرتا چلوں کہ ایک موصوفہ جو کہ اگرچہ کم رو ہوں لیکن اگر ایسا فیش والا برقعہ پہن لے تو ہر راہ چلتا اسے لازمی دیکھے گا کیوں کہ یہ فطری بات ہے۔ بات کڑوی ہے مگر کہے دیتا ہوں کہ عورت کی ذات میں فطری طور پر طلب ستائش ہوتی ہے اور اس کے لیے ایسے ہی چور راستے اسے مل جاتے ہیں ہیں کہ سانپ بھی مر جاتا ہے اور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹتی۔۔۔۔۔۔! کہ پردہ تو کیا ہوا ہے نا اور برقعہ تو اوڑھا ہوا ہے نا اور اٹھتی نظروں سے محظوظ بھی ہوا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔! :battingeyelashes:
 

کاشفی

محفلین
بہت ہی خوبصورت ہیں سب۔۔ماشاء اللہ۔۔ چشم بدور

پردہء برگِ گُلِ تر میں ہے نگہت پنہاں
دلِ انسان میں ہے جذب ِ محبّت پنہاں !

ظلمت بحر میں ہے گوہرِ رنگیں مستور
پردہء قبر میں ہے چشمہ شیریں مستور

حُسنِ فطرت ہے گُلستاں کی بہاروں میں نہاں
نغمہء روح فزا ساز کے تاروں میں نہاں

لعل پنہاں ہے اگر کان کے گنجینے میں
برق رخشاں ہے نہاں ابر کے آئینے میں


جب ہر اک طرفہ لطافت ہے نہاں پردے میں
پھر بُرا کیا ہے جو عورت ہے نہاں پردے میں
 

علی ذاکر

محفلین
یہ لڑکیان‌بھی برقعوں کے ساتھ بدلی ہوئ ہیں‌یا ایک کے اوپر ہی ساری محنت کی ہوئ ہے !

مع السلام
 
Top